فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان ، مجھے علم نہیں کہ آپ کا یہ پروگرام کس طرح کام کرتا ہے لیکن اس کی بدولت اردو دنیا کو جاسم محمد اور شاکرالقادری صاحبان کے توسط سے کئی اچھے فونٹس مل گئے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کا بیحد و بے حساب شکریہ! اللّٰہ کریم آپ کو اردو کی اس بے لوث خدمت کا صلہ عطا فرمائے ، دونوں جہانوں میں اجرِ خیر سے نوازے ، آپ کے علم و ہنر میں اضافہ فرمائے ۔ لگن اور جذبے میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین !
اردو عروض کی اولین ویبگاہ کے بعد اس پروگرام کا سہرا بھی آپ کے سر جاتا ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! محبانِ اردو کے سر پر آپ کے احسانات قرض ہیں ۔
بہت نوازش ظہیر بھائی۔ انشاءاللہ اس ٹول کی مدد سے عنقریب اور بھی کئی فونٹ ریلیز ہونگے۔
 
آخری تدوین:
Top