فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

جی مہر نستعلیق میں کوئی انگریزی فانٹ موجود نہیں اس لئے وہاں ایسا کرنا ممکن تھا۔ جمیل نوری نستعلیق میں ایریل یا ٹائمز نیو رومن نامی انگریزی فانٹ موجود ہے جس کی وجہ سے یہ علامتیں بھی اسی انگریزی فانٹ میں ہیں۔ آپ پھر بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو فانٹ کو فانٹ کریٹر میں کھول کر مہر نستعلیق والی علامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ خیر یہ فانٹ ریلیز کے وقت کر دوں گا آپ کیلئے۔
بے حد شکریہ! اس سے لائبریری کی کتابوں میں استفادہ کرنا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ ۔۔۔
اس دھاگے سے مجھے الیکٹرانک ٹائپ رائیٹرز یاد آگئے ۔
پھر ورڈ پراسیسرز (شاید ورڈ سٹار ) اور مائکرو سوفٹ آفس میں وغیرہ میں پروپورشنل سپیسنگ آنے لگی ۔ شاید 92 یا 93 کی بات ہے ۔
مجھے بھی یاد پڑتا ہے اردو کی کتابیں یا تو نسخ فونٹ میں ہوتی تھیں یا پھر نستعلیق میں لیکن جن الفاظ کے لگیچر موجود نہیں ہوتے تھے تو ان کو نسخ میں لکھا جاتا تھا۔ اس وقت میں سوچتا تھا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ اب لگ پتا گیا ہے۔ :p
 
شاکرالقادری

لائبریرین
241415263_4644264212253111_5727995494263184216_n.png

القلم جوہر نستعلیق میں کرننگ ڈالنے کے بعد لبرے آفس میں ایک نمونہ
چونکہ وولٹ میں فونٹ کمپائل نہیں ہو رہا تھا اس لیے فی الحال کیریکٹرز کو غیر فعال کرکے صرف لگیچرز اور کرننگ ٹیبلز کے ساتھ کمپائل کیا ہے اس وجہ سے کچھ مسائل نظر آرہے ہیں
 
جاسم محمد

اگر زیادہ مسئلہ ہوا تو فیض لاہوری نستعلیق کا کیریکٹر فانٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سید ذیشان بھائی کی انتھک محنت اور کمال شفقت و رہنمائی کے بعد ہم بالآخر نستعلیق لگیچر فانٹس میں اپنی مرضی کی کرننگ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اردو نستعلیق کے دو معروف فانٹس کے سادہ ورژن آپ کی ایجاد کردہ کرننگ الگوردھم پر اپلائی کر کے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔ ابھی ان فانٹس کے کشیدہ ورژنز زیر تعمیر ہیں جنہیں مکمل کرتے ہی انشاءاللہ ریلیز کر دیا جائے گا۔
فانٹس کے سیمپل اور ڈاؤنلوڈ لنکس:

اس مرتبہ بہت تیزی دکھائی ہے۔ بہت زبردست :bee:
 
سید ذیشان بھائی کی انتھک محنت اور کمال شفقت و رہنمائی کے بعد ہم بالآخر نستعلیق لگیچر فانٹس میں اپنی مرضی کی کرننگ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اردو نستعلیق کے دو معروف فانٹس کے سادہ ورژن آپ کی ایجاد کردہ کرننگ الگوردھم پر اپلائی کر کے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔ ابھی ان فانٹس کے کشیدہ ورژنز زیر تعمیر ہیں جنہیں مکمل کرتے ہی انشاءاللہ ریلیز کر دیا جائے گا۔
فانٹس کے سیمپل اور ڈاؤنلوڈ لنکس:

مجھے جمیل نوری نستعلیق کے قدیم اور جدید دونوں ہی ورژنز مختلف سافٹ وئیرز کے لیے بیک وقت استعمال کرنے ہیں۔ کیا دونوں ورژنز کو بیک وقت انسٹال کیا جاسکتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو طریقہ بتادیجیے۔ شکریہ
 
جی آپ دونوں میں سے کسی ایک فانٹ کا نام تبدیل کر کے دونوں کو ایک ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ فانٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے کوئی سا بھی فانٹ ایڈیڑ استعمال کریں
How do you change a TTF font name?
 
سید ذیشان بھائی کی انتھک محنت اور کمال شفقت و رہنمائی کے بعد ہم بالآخر نستعلیق لگیچر فانٹس میں اپنی مرضی کی کرننگ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اردو نستعلیق کے دو معروف فانٹس کے سادہ ورژن آپ کی ایجاد کردہ کرننگ الگوردھم پر اپلائی کر کے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔ ابھی ان فانٹس کے کشیدہ ورژنز زیر تعمیر ہیں جنہیں مکمل کرتے ہی انشاءاللہ ریلیز کر دیا جائے گا۔
فانٹس کے سیمپل اور ڈاؤنلوڈ لنکس:

Untitled-2.png

نئے نسخہ میں جو مسائل درپیش ہیں، انھیں اس تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔ نیز لائن ہائٹ کم ہونے کی وجہ سے بعض حرف کٹ رہے ہیں۔ سنہ کی علامت درست کام نہیں کر رہی ہے یعنی اعداد پہلے اور علامت بعد میں آرہی ہے۔
 
آخری تدوین:

سنہ کو ٹھیک کر دیں گے۔ باقی مسائل کی سمجھ نہیں آئی۔ آپ یہ فانٹ کونسے پروگرام میں استعمال کر رہے ہیں؟ اگر ورڈ میں تو وہاں ٹھیک کام نہیں کریگا۔ لبرے آفس میں چیک کریں۔
سنہ کے حوالہ سے بتا دیں کہ اسے کیسے لکھنا درست ہے؟ پہلے اعداد ٹائپ کرتے ہیں یا سنہ؟
 
ورڈ میں۔
پچھلے ورژن میں سنہ کی علامت درست تھی۔ پہلے اعداد ٹائپ کیے جاتے ہیں، پھر علامت اور اس کے بعد عیسوی کا ہمزہ یا ہجری کا ھ۔
 
ابو ہاشم

محفلین
جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں نون غنہ کی علامت نہیں ہے اسے بھی شامل کر دیں۔ اور بھی اسی طرح کی باتیں دیکھ لیں۔
 
طمیم

محفلین
سنہ کو ٹھیک کر دیں گے۔ باقی مسائل کی سمجھ نہیں آئی۔ آپ یہ فانٹ کونسے پروگرام میں استعمال کر رہے ہیں؟ اگر ورڈ میں تو وہاں ٹھیک کام نہیں کریگا۔ لبرے آفس میں چیک کریں۔
سنہ کے حوالہ سے بتا دیں کہ اسے کیسے لکھنا درست ہے؟ پہلے اعداد ٹائپ کرتے ہیں یا سنہ؟
ماشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ زورکرننگ میں مزید اضافہ کرے۔
کیا نئے ورژن کی ریلیز کے لئے علیحدہ دھاگہ کھولا جائے گا جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا رہا ہے؟
کیا یہ فونٹ مائیکروسافٹ ورڈ میں کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ورڈ میں۔
پچھلے ورژن میں سنہ کی علامت درست تھی۔ پہلے اعداد ٹائپ کیے جاتے ہیں، پھر علامت اور اس کے بعد عیسوی کا ہمزہ یا ہجری کا ھ۔
آپ کی فرمائش پر اعداد، سنہ کا نشان اور ن غنہ فانٹ میں ٹھیک کر دیا ہے۔ اوپر موجود لنکس سے دوبارہ اتار کر چیک کر لیں :)
d000172.gif
 
Top