آٹول سپیل چیکر برائے اردو ویکی

ہمارے خیال میں ماضی میں اردو کے لیے آٹو سپیل چیکر (املا پڑتالگر کے نام سے) شاید بنائے گئے ہیں۔ کیا اسی طرح کا کوئی آٹو سپیل چیکر اردو ویکیپیڈیا کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے؟؟

ابن سعید ، نبیل ، قیصرانی ، الف عین ، دوست ، محب علوی
آپ ایسی کسی چیز کو وکیپیڈیا سے کیسے منسلک کرنا چاہیے ہیں؟ یہ تو صارف کے کمپیوٹر میں نصب کی جاتی ہے، اور براؤزر سمیت دیگر ایپلیکیشنز کو بتایا جاتا ہے کہ اسپیل چکنگ کے لیے ڈکشنری فائل کہاں سے استعمال کریں۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
کیا آپ ایڈٹنگ کے دوران لائیو سپیل چیکر چاہتے ہیں؟ یا سپیل چیکر بوٹ؟
 
آپ ایسی کسی چیز کو وکیپیڈیا سے کیسے منسلک کرنا چاہیے ہیں؟ یہ تو صارف کے کمپیوٹر میں نصب کی جاتی ہے، اور براؤزر سمیت دیگر ایپلیکیشنز کو بتایا جاتا ہے کہ اسپیل چکنگ کے لیے ڈکشنری فائل کہاں سے استعمال کریں۔ :) :) :)
کیا اس انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟؟ :) :)
 
لائیو سپیل چیکر کچھ بھاری نہیں ہو جائے گا؟ میرا خیال ہے انگریزی وکی پیڈیا پر لائیو سپیک چیکر کی الفاظ کی فہرست زیادہ بڑی نہیں
ہمارا خیال ہے کہ ایسے اسپیل چیکر عمومی اغلاط کی نشان دہی کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ اس لیے ان کی ڈکشنری بہت ضخیم نہیں ہوتی۔ :) :) :)
 
اس جاوا اسکرپٹ فائل سے اس کا استعمال سمجھ میں نہیں آ رہا۔ :) :) :)
جی دراصل یہ ایک طویل گیجٹ اسکرپٹ کا ایک حصہ ہے۔ اس پورے گیجٹ کے ذریعہ فارسی والوں نے ایک بٹن بنائی ہے جو ہر صفحہ کے اوپر ظاہر ہوتی ہے جہاں ترمیم اور تاریخچہ کی بٹنز ہوتی ہیں۔ اس سپیل چیک بٹن پر کلک کرتے ہیں سیکنڈز میں پورے صفحہ کی املائی اغلاط اور دیگر اغلاط درست ہوجاتی ہیں :) :)
 
arifkarim

معطل
لیکن اگر کروم زیر استعمال ہو تو؟؟ :) :)

ہمارے پاس تو یہ نتیجہ نکل رہا ہے:
b313.gif

ابن سعید
زیک
 
مدیر کی آخری تدوین:

اسد

محفلین
اس جاواسکرپٹ فائل میں مختلف قسم کی غلطیوں کی تصحیح کا ڈیٹا موجود ہے ، جس میں چند الفاظ کی درست املاء ، کچھ عام ٹائپنگ کی اغلاط ، سابقے اور لاحقے وغیرہ دیے ہوئے ہیں ۔ ان کو استعمال کرنے کے لئے کوئی اور سکرپٹ بھی ہو گا ، آپ معلوم کرنے کی کوشش کریں ۔ اس صفحے پر گیجٹس کی لسٹ ہے ۔ ایڈٹ: لیکن مکمل طریقہ کسی فارسی ویکیپیڈیا استعمال کرنے والے کو ہی معلوم ہو گا ۔

نیا بٹن شامل کرنے کے لئے monobook.js ۔ (https://en.wikipedia.org/wiki/Special:MyPage/monobook.js) میں تبدیلی کا ذکر ہے لیکن مجھے یہ فائل نہیں مل سکی ، اس کے بغیر یہ بٹن نظر نہیں آئے گا ۔

اردو کے لئے بھی ایسا سکرپٹ لکھا جا سکتا ہے ، لیکن اس کے لئے جس ڈیٹا کی ضرورت پڑے گی وہ شاید دستیاب نہ ہو ۔ مثلاً میں انگلش میں اپنا نام اکثر ASad اور کبھی کبھار Asas ٹائپ کر جاتا ہوں ۔ ان غلطیوں کو سوفٹویئر کے ذریعے خودبخود درست کرنے کے بہت سے طریقے دستیاب ہیں جو میں استعمال کر سکتا ہوں ۔ لیکن ایک عمومی سوفٹویئر یا یوٹیلیٹی سے عمومی غلطیاں درست کی جاتی ہیں اور اس کے لئے عمومی غلطیوں کا ڈیٹا موجود ہونا چاہئیے ۔ کچھ غلطیاں شفٹ دبنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور کچھ ساتھ والی کلید دبنے سے ۔ میں انگلش کے لئے ایک پروفریڈنگ ایڈیٹر میں ایسی غلطیاں دور کرنے کے لئے تصحیح کی فائلیں دیکھ چکا ہوں ، یہ فائل qwerty کی بورڈ کے لئے مختلف تھی اور dvorak کے لئے مختلف ، یعنی ہر کی بورڈ لے آؤٹ کے لئے علیحدہ فائل ۔ اردو میں ہم کتنے مختلف لے آؤٹ استعمال کرتے ہیں ؟ محفل پر ہی آٹھ دس افراد اپنے بنائے ہوئے صوتی لے آؤٹ استعمال کرتے ہیں ، مائکروسوفٹ اور پرانے اردو ٹائپ رائٹر اور سوفٹویئر اور اداروں کے لے آؤٹ ان کے علاوہ ہیں ۔
 
آخری تدوین:
اس جاواسکرپٹ فائل میں مختلف قسم کی غلطیوں کی تصحیح کا ڈیٹا موجود ہے ، جس میں چند الفاظ کی درست املاء ، کچھ عام ٹائپنگ کی اغلاط ، سابقے اور لاحقے وغیرہ دیے ہوئے ہیں ۔ ان کو استعمال کرنے کے لئے کوئی اور سکرپٹ بھی ہو گا ، آپ معلوم کرنے کی کوشش کریں ۔ اس صفحے پر گیجٹس کی لسٹ ہے ۔ ایڈٹ: لیکن مکمل طریقہ کسی فارسی ویکیپیڈیا استعمال کرنے والے کو ہی معلوم ہو گا ۔
نیا بٹن شامل کرنے کے لئے monobook.js ۔ (https://en.wikipedia.org/wiki/Special:MyPage/monobook.js) میں تبدیلی کا ذکر ہے لیکن مجھے یہ فائل نہیں مل سکی ، اس کے بغیر یہ بٹن نظر نہیں آئے گا ۔
جی وہ تو ہمیں معلوم ہے اور کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اردو ویکی پر بھی ہم اسے استعمال کررہے ہیں۔
دیکھیے یہ جاواسکرپٹ فارسی پر
اور یہ اردو پر تبدیلیوں کے ساتھ
اسے فعال کرتے ہی فارسی میں اوپر بٹن ظاہر ہوجاتی ہے۔ :) :)
 
Top