آٹول سپیل چیکر برائے اردو ویکی

اسد

محفلین
ڈکشنری سکرپٹ Gadget-Extra-Editbuttons-Dictionary.js کو جو سکرپٹ استعمال کرتا ہے اس کا کیا نام ہے ؟ اسے دیکھ کر معلوم ہو جائے گا کہ ڈکشنری سکرپٹ کا ڈیٹا کیسے استعمال ہوتا ہے اور پھر ڈکشنری فائل میں فارسی الفاظ کو اردو الفاظ سے تبدیل کر دیا جائے تو اسے کام کرنا چاہیے ۔ نیا سکرپٹ بنانے کی تو ضرورت نہیں ہونی چاہیے ، صرف اردو ناموں ، اغلاط اور سابقوں لاحقوں وغیرہ کی فہرست کی ضرورت ہو گی ۔
 
ملاحظہ فرمائیں :) :)
 
دوست

محفلین
پہلے قدم کے طور پر فائر فاکس کی سپیل چیکر لسٹ اگر انڈر لائن ہی کر دے تو اس سے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
 
اسد

محفلین
پہلے قدم کے طور پر فائر فاکس کی سپیل چیکر لسٹ اگر انڈر لائن ہی کر دے تو اس سے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
فائر فوکس کے لئے تو کاشف عقیل کی اردو الفاظ کی فہرست (ڈکشنری ایڈ آن) موجود ہے، جو لوگ پہلے سے (پرانے ورژن کے زمانے سے) استعمال کر رہے تھے ان کے پاس تو اب بھی کام کرتا ہے۔ نئے ورژن میں شاید مسئلہ ہے، مجھے دو تین ناکام کوششوں کے بعد جگاڑ لگانی پڑی۔ یہی ڈکشنری تھوڑی مختلف پیکیجنگ میں اوپن آفس کے لئے بھی دستیاب ہے۔ میرے پاس یہ اردو 'ڈکشنری' فائر فوکس 29، اوپن آفس 4.1.0، نوٹ پیڈ++ 6.6 اور ابجد 1.0 بِیٹا ورژن میں کام کر رہی ہے۔
کیا کسی کو اس میں مسئلہ ہے؟

مجھے اس لسٹ میں شامل بے شمار الٹے سیدھے الفاظ پسند نہیں آئے، اب میں ایک مختصر لغت تیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ کیا آپ کے پاس اردو کی ہائی فریکوئنسی ورڈ لسٹ موجود ہے؟ میں اس کام میں پروگرامنگ استعمال نہیں کروں گا بلکہ کیلک اور نوٹ پیڈ++ سے کام لوں گا، اس لئے بنی بنائی لسٹ بہتر رہے گی۔
 
دوست

محفلین
یہ لسٹ میرے استعمال میں ایک عرصہ سے ہے۔ یہی لسٹ ہن اسپیل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
تاہم میں ذاتی طور پر اعجاز صاحب کی اردو انڈیا والی فائل کو بہتر سمجھتا ہوں۔ اس میں الفاظ زیادہ ہیں تاہم اسے کبھی بھی فائر فاکس والی لسٹ سے تبدیل نہیں کر سکا۔ کاپی پیسٹ کرنے سے لسٹ کام کرنا چھوڑ جاتی ہے۔
 
اسد

محفلین
میں نے اعجاز صاحب والی فہرست کو سپیل چیکر میں تبدیل تو کر دیا ہے لیکن اس میں بہت سے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
Dict-FF3-02.png

میرے خیال میں کوئی پرانی فہرست نئی پر کاپی ہو گئی ہے، میرے پاس موجود فائل کئی سال پرانی لگتی ہے۔ جدید ترین فہرست کا ربط مل جائے تو اسے استعمال کروں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ کس سافٹ وئر میں ہے؟ میرے پرانے لیپ ٹاپ میں بھی نہ جانے کیوں ورڈ ’ہ‘ اور’ ُی‘ والے اکثر الفاظ میں سپیلنگ مسٹیک دکھاتا ہے۔ وجہ نا معلوم۔ لیکن ’ایک‘ کو میں نے وہاں بھی نہیں دیکھا، ’ہونے‘ کو اس لیپ ٹاپ (ونڈوز وسٹا) میں بھی غلط دکھاتا ہے ورڈ۔ ساتھ ہی ’ہوئے‘، ’گئے‘ کو بھی۔
 
اسد

محفلین
یہ فائر فوکس میں ہے کیونکہ اسی میں ڈکشنری آسانی سے انسٹال ہوتی ہے۔ دوسرے براؤزرز شاید صرف ریپوزیٹری سے ڈکشنری انسٹال کرتے ہیں۔ میرے پاس آپ کی تیار کی ہوئی فہرست میں چوالیس ہزار پانچ سو الفاظ ہیں اور اس میں دوسری زبانوں کے ملتے جلتے حروف بھی استعمال ہو رہے ہیں. تمام اعداد میں نے فہرست میں سے نکال دیے ہیں۔

اگر آپ اپنی جدید ترین لغت یا لسٹ کا ڈاؤنلوڈ لنک دے دیں تو میں اس پر کام کر لوں گا۔ لغت پروجیکٹ کے زمرے میں ایک نیا سلسلہ شروع کر کے آپ کو تکلیف دوں گا۔
 
Top