"آن میں کیا ہے اور آن میں کیا"

عرفان سعید

محفلین
پیشہ وارانہ زندگی کے حالات پر ہونے والی ایک گفتگو کے تناظر میں جناب سید عاطف علی کی ایک کاوش پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش (پیشگی معذرت کے ساتھ)
آن میں کیا ہے اور آن میں کیا
باس آیا تو سب ہیں دھیان میں کیا

سسکیوں کی صدا ہے اک دل میں
پھر وہ چیخا ہے میرے کان میں کیا

اُڑ گئیں حسرتیں دھواں بن کے
کچھ بچا بھی ہے اس پلان میں کیا

دل کی دنیا کا کر دیا سودا
نوے میلز ہیں ایک جان میں کیا

گہہ ترنم، گہے تبسم ہے
دھوکہ لفظوں کا ہر بیان میں کیا

خالی ترکش ہے سامنے ہے غزال
بولا وہ خامیاں پلان میں کیا

کوئلہ ایک بس سلگتا ہے
بند ہے اے سی اس دکان میں کیا ؟

کہہ دے آخر نہ بڑبڑا اتنا
ہفتہ ہے چھٹی کا گمان میں کیا

عید کے دن بھی فون بج اٹھا
پوچھتا تھا ہو تم پلان میں کیا؟

ہاں یا نا کچھ نہ کہہ سکا عاطف
پھنس گیا تھا وہ اِک دکان میں کیا
 
جاسمن
آپ نے جس افسوسناک صورتِحال سے آگاہ کیا وہی اس کی تحریک ثابت ہوئی۔
ایہہ تے گلاں ہی بنیاں۔۔۔ ورنہ آپ بیتی آپ دونوں کی ہی لگ رہی ہے۔ ہماری آپ بیتی ہوتی تو "کنجشک فرومایہ کو شاہیں سے لڑادو" والی بحر وغیرہ میں ہونی تھی۔ کیوں جاسمن بجو؟ :)
 

جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
آپ کو موج میں دیکھ کے بہت خوشی ہوئی۔ میری دلی دعائیں ہیں کہ آپ اور آپ کا گھرانا سدا ہنستا بستا رہے۔ کوئی غم، کوئی پریشانی آپ کی زندگی میں نہ آئے۔ ایسے ہی شوخیاں بکھیرتے رہیں۔ آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
آپ کو موج میں دیکھ کے بہت خوشی ہوئی۔ میری دلی دعائیں ہیں کہ آپ اور آپ کا گھرانا سدا ہنستا بستا رہے۔ کوئی غم، کوئی پریشانی آپ کی زندگی میں نہ آئے۔ ایسے ہی شوخیاں بکھیرتے رہیں۔ آمین!
آمین
 

جاسمن

لائبریرین
کولیگز کے ساتھ ایک غیر رسمی تقریب میں کمپیئرنگ کی ذمہ داری تھی کہ دو خاکے فی البدیہہ کیے۔ کمپیئرنگ لکھی میں نے تھی لیکن میرے ساتھ ایک اور کولیگ بھی تھیں کرتے وقت۔
میں: "بچو! جلدی جاؤ۔ بابا قصائی کو لے آئے ہیں۔ ہاتھ بٹاؤ جا کے۔ تب تک گوشت بانٹنے اور کھانا بنانے کے کچھ انتظامات کر لوں۔"
فون کی بیل بجتی ہے۔
"ارے! اس وقت کون؟ کمال ہے! یہ کوئی وقت ہے فون کرنے کا۔"
موبائل اٹھا کے دیکھتے ہوئے۔"اکبر صاحب! یا اللہ! اس وقت! خدا خیر کرے۔ جی اکبر صاحب! السلام علیکم۔ آپ!"
کولیگ: "جی میڈم صاحبہ! معذرت۔ بس کیا کریں مجبوری ہے۔ آپ اپنے ادارے کا پچھلے دس سالوں کا رزلٹ بیس منٹ کے اندر اندر بھیج دیں۔ شکریہ۔"
اور ہم بے ہوش۔
دوسرا خاکہ
فون اٹھا کر: "جی سر! بالکل سر! پورٹل پہ ڈال دیا" فون بند۔
"مس شیریں! جو فائل میں نے دی تھی، وہ آپ نے سٹڈی کر لی ہے تو یہ تین فائلز مزید لے جائیں۔"
فون کی بیل۔ فون اٹھاتے ہوئے۔" جی اکبر صاحب! بس ابھی جواب دیتے ہیں۔ بس آدھا گھنٹہ مزید لگے گا ۔ جی بس اس وقت اسی کام میں لگے ہوئے ہیں۔"
فون اٹھاتے ہوئے۔ "جی جی ابھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ دس منٹ"
فون رکھتے ہوئے۔ "یا اللہ!"
فون کی بیل۔ فون اٹھاتے ہوئے۔ ایسے کئی بار کرنا ہے۔
"شکر چھٹی ہوئی۔ گھر پہنچے۔"
فون کی بیل۔ "جی امی جی! جی جی۔ روٹیاں پورٹل پہ ڈال دی ہیں اور سالن اپ لوڈ کر دیا ہے۔"
 

عرفان سعید

محفلین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
آپ کو موج میں دیکھ کے بہت خوشی ہوئی۔ میری دلی دعائیں ہیں کہ آپ اور آپ کا گھرانا سدا ہنستا بستا رہے۔ کوئی غم، کوئی پریشانی آپ کی زندگی میں نہ آئے۔ ایسے ہی شوخیاں بکھیرتے رہیں۔ آمین!
بہت بہت شکریہ جاسمن صاحبہ اتنی ڈھیر ساری دعاؤں کا
 
Top