رئیس فروغ آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں، سپنوں میں بکھرا دینا (رئیس فروغ)

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 13, 2017

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,511
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں، سپنوں میں بکھرا دینا
    جتنے بھی ہیں رُوپ تمہارے، جیتے جی دکھلا دینا

    رات اور دن کے بیچ کہیں پر، جاگے سوئے رستوں میں
    میں تم سے اک بات کہوں گا، تم بھی کچھ فرما دینا

    اب کی رُت میں جب دھرتی کو، برکھا کی مہکار ملے
    میرے بدن کی مٹی کو بھی، رنگوں سے نہلا دینا

    دل دریا ہے دل ساگر ہے، اس دریا اس ساگر کی
    ایک ہی لہر کا آنچل تھامے، ساری عمر بتِا دینا

    ہم بھی لے کو تیز کریں گے، بوندوں کی بوچھار کے ساتھ
    پہلا ساون جھولنے والو، تم بھی پینگ بڑھا دینا

    فصل تمہاری اچھی ہوگی، جاؤ ہمارے کہنے سے
    اپنے گاؤں کی ہر گوری کو، نئی چُنریا لا دینا

    ہجر کی آگ میں اے ری ہواؤ، دو جلتے گھر اگر کہیں
    تنہا تنہا جلتے ہوں تو، آگ میں آگ ملا دینا

    آج کی رات کوئی بیراگن، کسی سے آنسو بدلے گی
    بہتے دریا اُڑتے بادل، جہاں بھی ہوں ٹھہرا دینا

    جاتے سال کی آخری شامیں، بالک چوری کرتی ہیں
    آنگن آنگن آگ جلانا، گلی گلی پہرہ دینا

    نیم کی چھاؤں میں بیٹھنے والے، سبھی کے سیوک ہوتے ہیں
    کوئی ناگ بھی آ نکلے تو، اُس کو دودھ پلا دینا

    تیرے کرم سے یارب سب کو، اپنی اپنی مراد ملے
    جس نے ہمارا دل توڑا ہے، اُس کو بھی بیٹا دینا

    یہ مرے پودے، یہ مرے پنچھی، یہ مرے پیارے پیارے لوگ
    میرے نام جو بادل آئے، بستی میں برسا دینا

    آج دھنک میں رنگ نہ ہوں گے، ویسے جی بہلانے کو
    شام ہوئے پر نیلے پیلے، کچھ بیلون اُڑا دینا

    اوس سے بھیگے شہر سے باہر، آتے دن سے ملنا ہے
    صبح تلک سنسار رہے تو، ہم کو جلد جگا دینا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    5,342
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    خوبصورت کلام۔ شریکِ محفل کرنے پر شکریہ قبول فرمائیے۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 13, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,511
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ خلیل بھائی۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد اسد عباس

    محمد اسد عباس محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ پر ہمارا سلام ہو
    عمدہ کلام تحریر کیا آپ نے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,392
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    شاعر کا نام پڑھنے سے پہلےجب میں نے اس غزل کا پہلا مصرع پڑھا تو دوسرے مصرع پر پہنچتے پہنچتے اس غزل کو ابن انشاء کی غزل قرار دے چکی تھی۔
    بہر حال کچھ کچھ ان ہی کا رنگ ہےاور بہت نیرنگ ہے۔۔۔
    خوبصورت شراکت۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,511
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    انتخاب کو سراہنے پر شکرگزار ہوں۔
     
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,511
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    خوبصورت لہجے اپنی الگ پہچان جو رکھتے ہیں۔ اس میں شباہت کا پایا جانا توپھر عین ممکن ہے۔ :)
    انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر