الوداعی تقریب آنلائینے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی کیا بات ہے آپکی جسقدر ستائش کی جائے کم ہے ۔محفلین کا کیا خوبصورت تجزیہ کیا ہے ہم لاکھ کوشش کریں پر حق ادا نہ ہوسکے گا ؀
وائے ناکامی، وقتِ مرگ یہ ثابت ہوا
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا۔
الفاظ کو برتنے کا سلیقہ سیکھتے سیکھتے خود کہیں اور ہی کھو گئے
اور محفل سے رخصت کاُوقت قریب سے قریب ہوتا گیا ۔۔۔
یہ شتونگڑوں کی دکھُ بھری کہانی کا راز صرف ہمیں یا
مریم افتخار
بٹیا کو معلوم ہے ہمارا فون صرف پسندیدہ کی ریٹنگ دے سکتا ہے اب بندی کیا کرے اپنا رائے کا اظہار کسطرح کرے وائے مجبوری اب آپکی آپا کے پاس واحد آپشن یہی بچا سو جب وقت کم اور مقابلہ
سخت ہو تو
Available option
ہی استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے اختیاُر میں کچھ نہیں ۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ،
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا! مجھے معلوم تھا کہ آپ مذاق کو سمجھتی ہیں اور آپ سے اسی وسیع القلبی کی امید تھی۔
محفل کی رخصتی کا وقت واقعی بہت قریب آتا جارہا ہے ۔ اسی لیے میری کوشش ہے کہ اس دلہنیا کو ہنسی خوشی بابل کے گھر یعنی آرکائیو میں ابن سعید کے زیرِ نگرانی دے دیا جائے ۔ وہ ان شاء اللہ اس کا اچھی طرح سے خیال رکھیں گے۔
 

الشفاء

لائبریرین
بعض اوقات جہاں گھمسان کا رن پڑ رہا ہو وہاں آپ بغیر ہیلمٹ اور زرہ بکتر کے ، کرتا پاجامہ پہنے آرام سے چپل گھسیٹتے ہوئے یوں تشریف لاتے ہیں گویا پائیں باغ میں چہل قدمی کو نکلے ہوں ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ شدید سنگ باری کے باوجود تمام موافق اور مخالف منجنیقوں کے پتھر آپ سے چوکتے ہوئے آپ کے ارد گرد ہی گر تے ہیں ۔ مجال ہے جو کوئی سنگِ ناہنجار آپ کی معتدل خرامی میں کوئی فرق ڈال دے۔

پچھلے تیرہ سالوں میں آپ نے نشانہ بازی میں اس قدر مہارت پیدا کر لی ہے کہ اب ایک آنکھ میچے بغیر ہی شعر کے کاندھے پر بندوق رکھ کر شاعر کو ڈھیر کر دیتے ہیں ۔ آپ کی دیکھا دیکھی کئی اور شر پسند شعر شکن محفلین نے بھی ذوالقاعدہ کو۔۔۔ معاف کیجیے۔ ۔ ۔ ذوالقرنین کو جوائن کر لیا ہے ۔ لیکن اس قبیلے کے قابیل چونکہ آپ ہی ہیں اس لیے تمام مظلوم غزلوں کا دھواں اور معصوم شاعروں کی فغاں آپ ہی کے کھاتے میں لکھی جاتی رہے گی۔

امام العصر حضرت عبید انصاری حفظہ اللہ بقیہ چار نمازوں کے بھی امام ہیں ۔ یوں تو اکثر اپنی مصروفیت کے اعتکاف میں ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی محفل کا چکر لگا کر دیکھ بھی لیتے ہیں کہ کوئی غلط کام تو نہیں ہو رہا۔ اگر ہو بھی رہا ہو تو کمال برداشت سے کام لے کر چشم پوشی کرتے ہوئے دوبارہ اعتکاف میں چلے جاتے ہیں ۔

شروع شروع میں تو آپ کی تصویر نہایت صاف آ رہی تھی لیکن پھر اس پر کچھ افقی لکیریں نمودار ہونا شروع ہوئیں ، ذرا دیر کچھ جھلملاہٹ ہوتی رہی اور پھر رفتہ رفتہ تصویر بالکل ہی غائب ہو گئی۔ اب تو بغور دیکھنے پر بھی کچھ نظر نہیں آتا ۔

آپ اکثر و بیشتر دیگر شاعر حضرات کی غزلوں کو اپنی پیروڈی کی دُھونی دے کر ان کے سر سے تغزل کا بھوت اتار ا کرتے تھے ۔

محفل کے باوا آدم ہیں ۔ اصلاحِ سخن کا زمرہ آپ کی بائیں پسلی سے پیدا ہوا تھا ۔ چنانچہ اس سے ابھی تک امّاں حوا کی طرح نباہتے چلے آ رہے ہیں۔

فارسی عربی اور فلسفے کو ریاضی کی مدد سے جمع تقسیم کر کے مشکل مشکل باتاں کرتے تھے ۔ بعد میں احساس ہوا کہ پہلے الف بے جیم کو پکّا کر لیا جائے تو شعر و ادب میں آگے اچھے امکانات ہیں ۔ چنانچہ ح سے حروف اور ت سے تہجی کے کوچے میں چلے گئے۔ اور پھر واؤ سے وہیں کے ہوگئے ۔ کبھی کبھی ہ سے ہوک اٹھتی ہے تو باہر آکر شعر وغیرہ عرض کرتے ہیں اور پھر واؤ سے واپس وہیں چلے جاتے ہیں ۔

اس مہفلین کو ان کی مراسلاتوں کے روشنی میں اگر ہم محمد ادنا ن عکبری کہا یا جائےتو غلط نہ ہو گا۔

سرکاری ملازمت سے فراغت کے بعد خدمتِ خلق کا کام کرتی ہیں ۔ہر روز صبح شام آزاد پرندوں اور شوہرِ نامدار کو بالترتیب دانہ پانی اور روٹی سالن دیا کرتی ہیں۔

لفظوں کی فضول خرچی کے بجائے شتونگڑوں کا متبادل اور ماہرانہ استعمال بھی انہی کی ایجاد ہے ۔ فی سطر بارہ شتونگڑوں کی شرح سے اب تک تمام محفلین کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں ۔ اپنی انصاف پسند طبیعت کے باعث شتونگڑوں میں تخصیص کی قائل نہیں ۔ بس جو پہلے نظر آجائے اسے ٹھک سے مراسلے میں جڑ دیتی ہیں ۔

ان کا اسمِ گرامی ان کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم ۔ بلکہ عین ممکن ہے کہ اب خود بھی بھول چکے ہوں ۔ تمام نکرہ محفلین میں یہ واحد معرّف باللام ہیں ۔

"گلاب کو چاہےجس نام سے پکارو وہ گلاب ہی رہتا ہے " کی مثال ان پر صادق آتی ہے۔ ان سے زیادہ اردو محفل سے محبت کرنے والا شاید ہی کوئی اور محفلین ہو ۔ انہیں کئی مرتبہ محفل سے نہایت اعزاز و اکرام کے ساتھ رخصت کیا گیا لیکن یہ محفل سے دوری زیادہ عرصے تک برداشت نہ کر سکے اور ہر بار جلد ہی دوبارہ تشریف لے آئے۔
واہ واہ کیا کہنے ظہیر بھائی ۔زبردست خاکے۔ الفاظ کی جو نئی نئی تراکیب آپ تراشتے ہیں ، واہ واہ ،سبحان اللہ۔:applause::applause::applause:
ہم آپ کی اُس لڑی کی تلاش میں تھے جہاں آپ نے اناڈیڈ مؤبل اور رواٹیٹ مچپڑہ کی تراکیب اختراع کی تھیں کہ ہمارے نزدیک ان کی داد نہ دینا ناانصافی ہو گی،لیکن باوجود کوشش کے وہ لڑی نہ مل پائی تو یہیں پر اس کی الگ سے داد قبول فرمائیں۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو صحت و عافیت سے ہنستا مسکراتا رکھے۔آمین۔۔۔
(سیما علی آپا، آپ کی سہولت کے لیے آمین بھی لکھ دی ہے، اب آپ ثم آمین لکھ سکتی ہیں)۔:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ کیا کہنے ظہیر بھائی ۔زبردست خاکے۔ الفاظ کی جو نئی نئی تراکیب آپ تراشتے ہیں ، واہ واہ ،سبحان اللہ۔:applause::applause::applause:
بہت بہت شکریہ ، الشفاء بھائی ! اس میں آدھی داد و تحسین کے حقدار وہ محبت بھرے محفلین ہیں کہ جنہوں نے مجھے آئینوں میں جھانکنے کا موقع دیا۔
ہم آپ کی اُس لڑی کی تلاش میں تھے جہاں آپ نے اناڈیڈ مؤبل اور رواٹیٹ مچپڑہ کی تراکیب اختراع کی تھیں کہ ہمارے نزدیک ان کی داد نہ دینا ناانصافی ہو گی،لیکن باوجود کوشش کے وہ لڑی نہ مل پائی تو یہیں پر اس کی الگ سے داد قبول فرمائیں۔۔
رواٹیٹ مچپڑ میری نہیں بلکہ ماضی (مرحوم) کے ایک تھانے کے کسی پرچہ نویس یعنی منشی کی اختراع تھی۔ ان صاحب نے تلاشی کے دوران ایک ملزم کی ڈب کلاں سے چند رواٹیٹِ مچپڑ برآمد کی تھیں ۔ اس کا مفصل احوال یہاں دیکھیے ۔ البتہ رواٹیٹ مچپڑ کے صرفی وزن پر انڈے ابالنے کا قصور وار آپ مجھے ٹھہرا سکتے ہیں ۔:)
(@سیما علی آپا، آپ کی سہولت کے لیے آمین بھی لکھ دی ہے، اب آپ ثم آمین لکھ سکتی ہیں)۔:)
:D:D:D
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
Top