آنلائن پیمنٹ۔۔ مدد درکار ہے۔

محفلین سے مدد درکار تھی۔
میں ایک عدد ہوسٹنگ پلان خریدنا چاہتا ہوں، جس کے لئے مجھے کچھ روپے آنلائن ایک کمپنی کو ادا کرنے ہونگے۔ میرے پاس جو میرے بینک کا ڈیبٹ کارڈ ہے وہ آنلائن رقم منتقلی کے لئے کار آمد نہیں، اور فی الوقت میرے بینک والے اس کارڈ کے آنلائن استعمال کی کوئی سہولت بھی نہیں دے رہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کریڈٹ کارڈ ایشو کروالیں۔ لیکن میرا کریڈٹ کارڈ ایشو کروانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کیا اس حوالے سے کوئی حل ہے کہ ہمیں کریڈٹ کارڈ بھی نہ بنوانا پڑے اور یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پے پیل کو آزمائیے۔ اس میں بھی یہ ممکن ہوتا ہے کہ آپ بینک ٹرانسفر کی مدد سے پیسے بھیج سکتے ہیں۔ اگر ہوسٹنگ والی کمپنی کا انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ وغیرہ مل جائے تو براہ راست بھی پیسے بھیجے جا سکتے ہیں
 
عاطف بٹ

محفلین

قیصرانی بھائی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ پے پال سے مستفید نہیں ہوسکتے شاید۔ انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر مل جائے تو پیسے بہت سہولت سے اور براہِ راست منتقل ہوسکتے ہیں۔
 
کتنی رقم ہے؟ کس کو دینی؟ کون سے ملک میں دینی ہے؟

پیسے تو زیادہ نہیں ہیں۔ 50 یو ایس ڈالر بھیجنے ہیں۔ اور یہ رقم ایک کمپنی کو دینی ہے۔

قیصرانی بھائی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ پے پال سے مستفید نہیں ہوسکتے شاید۔ انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر مل جائے تو پیسے بہت سہولت سے اور براہِ راست منتقل ہوسکتے ہیں۔

جی۔ پے پال تو پاکستان میں دستیاب نہیں۔ انٹرنیشنل بینک ٹرانسفر کی شاید سہولت نہیں اس کمپنی میں۔ وائر ٹرانسفر اور چیکنگ اکاؤنٹ ٹرانسفر یا چیک کے ذریعے۔ لیکن ان سب صورتوں میں مجھے ضرورت سے دو گنی رقم وہاں بھیجنی ہوگی۔
 
انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر تو اب تقریباً تمام بنوک (بینکس) ہی جاری کرتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔ دراصل، یہ عام بینک اکاؤنٹ نمبر سے پہلے چند انگریزی حروف اور ہندسے لگا کر بنایا گیا ایسا اکاؤنٹ نمبر ہوتا ہے جس کے ذریعےدنیا کے کسی بھی ملک میں رقم سہولت سے منتقل کی جاسکتی۔ آپ اس کمپنی سے پوچھئے، وہ آپ کو نمبر دے دیں گے میرے خیال میں۔
 
افسوس۔ کہ ایسا بھی کوئی طریقۂ کار نہیں۔ ان (ایجنٹ) کا کہنا ہے کہ کسی قریبی دوست وغیرہ سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ جس میں آنلائن فنڈ ٹرانسفر کی سہولت موجود ہو اس سے پیمنٹ کروا لیں اور انہیں رقم بطور نقد میں عنایت کردیں۔ :idontknow2::idontknow2::idontknow2::eek:
 
شمشاد

لائبریرین
مزمل بھائی اب ہر اکاؤنٹ کا IBAN نمبر بھی ہوتا ہے اور SWIFT Code بھی ہوتا ہے۔

میں آپ کی طرف سے ادائیگی کر سکتا ہوں۔ اس کی تفصیل مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں۔
 
Top