آنلائن حرفی قدر مبدل برائے اردو - موبائل سے ٹائپ شدہ متن کے لئے (جاواسکرپٹ)

اسد نے 'اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 22, 2015

  1. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,029
    موڈ:
    Busy
    اس لڑی میں موبائل سے ٹائپ شدہ اردو متن پر نستعلیق فونٹ اپلائی نہ ہونے کا ذکر کیا گیا تھا*، جس کے حل کے لیے میں نے جاواسکرپٹ میں ایک ٹول بنایا ہے جو میرے ڈروپ‌بوکس اکاؤنٹ پر موجود ہے:
    حرفی قدر مبدل برائے اردو
    اس صفحے پر اوپر والے ٹیکسٹ ایریا میں موبائل سے ٹائپ شدہ متن کاپی کریں اور 'کنورٹ کریں' کا بٹن دبائیں۔ نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل شدہ متن ظاہر ہو گا جسے کاپی کر کے استعمال کریں۔

    کسی غلطی کی نشاندہی یا اضافے کی ضرورت کے لئے یہاں لکھیں۔

    * - بظاہر موبائل فونز کے لئے کوئی ایسا کی‌بورڈ موجود ہے جو اردو متن کو حروف کی بنیادی قدروں کے بجائے اردو حروف کی چار یا دو حالتوں کے (پریزنٹیشن) کوڈ میں محفوظ کرتا ہے۔ یہ کوڈ پوائنٹس نسخ فونٹس میں تو موجود ہوتے ہیں لیکن نستعلیق فونٹس میں نہیں، اس لیے ایسا متن نستعلیق کے بجائے نسخ میں ظاہر ہوتا ہے۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏نومبر 7, 2016
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    880
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    (عربی متن کا بیڑا غرق ہو جائے گا!)
    :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اتنی محنت خود کر لیں کہ صرف اردو متن کو کنورٹ کریں۔ :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    880
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    ارے بھائی یہ شکوہ نہیں تھا، اسد بھائی نے جملہ اتنا دلچسپ لکھا ہے کہ بے اختیار ہنسی آگئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    59,651
    یہ مسئلہ غالباً سوئفٹ کی کا ہے، ان کو رپورٹ کیا جانا چاہیے کہ تحریر میں مکمل حروف کی بنیادی اقدار شامل کریں، نا کہ وہ اقدار جو فونٹ کے گلف لک اپ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ آپ احباب میں سے جو لوگ بھی سوئفٹ کی استعمال کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ ایک عدد ٹیسٹ کیس بنا کر مسئلہ رپورٹ کریں، یہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ وقت کے ساتھ موبائل سے لکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں کافی عرصہ سے سوئفٹ کی استعمال کر رہا ہوں، کبھی یہ مسئلہ میری تحریر میں نہیں آیا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    میرے پاس بھی سوفٹ کی ہے۔ یہ مسئلہ شاید کسی اور ٹائپر میں ہے
     
    • متفق متفق × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مسئلہ evernote میں ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    880
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    جس مضمون نگار نے وہ مضمون بھیجا تھا ان سے دریافت کیا ہے کہ وہ کی بورڈ کون سا تھا۔ پتہ چلتا ہےتو مطلع کرتا ہوں ان شاء اللہ۔ رپورٹ کرنے والا خیال اچھا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مسئلہ سوئفٹ کی میں نہیں، evernote میں ہے.
    ڈائریکٹ سوئفٹ کی سے لکھنے میں مسئلہ نہیں ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    59,651
    تو پھر ایورنوٹ کو مطلع کرنا چاہیے۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    صرف چیک کرنے کے لیے یہ جملہ ایورنوٹ میں لکھ کر کاپی پیسٹ کیا ہے
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یہاں تو ٹھیک ہے
     
    • متفق متفق × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پس ثابت ہوا کہ مسئلہ ایورنوٹ میں بھی نہیں، کوئی اور ہے. :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    880
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    گریبان میں جھانکیں۔۔۔۔۔قصور وار۔۔۔۔ ہم خود ہیں! :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  16. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    گریبان میں تو اسوقت صرف پسینہ ہی مل پایا ہے۔
     
  17. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    880
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    ارے! ناروے میں بھی گرمی ہوتی ہے؟
    یا محنت کا پسینہ ہے؟ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    پچھلے 3 دن سے سخت گرمی ہے۔ اسوقت بھی 25 ڈگری ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    30,033
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    سیلسسیس یا فارن ہیٹ؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ڈگری سیلسیس
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر