آنلائن حرفی قدر مبدل برائے اردو - موبائل سے ٹائپ شدہ متن کے لئے (جاواسکرپٹ)

اسد

محفلین
اس لڑی میں موبائل سے ٹائپ شدہ اردو متن پر نستعلیق فونٹ اپلائی نہ ہونے کا ذکر کیا گیا تھا*، جس کے حل کے لیے میں نے جاواسکرپٹ میں ایک ٹول بنایا ہے جو میرے ڈروپ‌بوکس اکاؤنٹ پر موجود ہے:
حرفی قدر مبدل برائے اردو
اس صفحے پر اوپر والے ٹیکسٹ ایریا میں موبائل سے ٹائپ شدہ متن کاپی کریں اور 'کنورٹ کریں' کا بٹن دبائیں۔ نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل شدہ متن ظاہر ہو گا جسے کاپی کر کے استعمال کریں۔

کسی غلطی کی نشاندہی یا اضافے کی ضرورت کے لئے یہاں لکھیں۔

* - بظاہر موبائل فونز کے لئے کوئی ایسا کی‌بورڈ موجود ہے جو اردو متن کو حروف کی بنیادی قدروں کے بجائے اردو حروف کی چار یا دو حالتوں کے (پریزنٹیشن) کوڈ میں محفوظ کرتا ہے۔ یہ کوڈ پوائنٹس نسخ فونٹس میں تو موجود ہوتے ہیں لیکن نستعلیق فونٹس میں نہیں، اس لیے ایسا متن نستعلیق کے بجائے نسخ میں ظاہر ہوتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
یہ مسئلہ غالباً سوئفٹ کی کا ہے، ان کو رپورٹ کیا جانا چاہیے کہ تحریر میں مکمل حروف کی بنیادی اقدار شامل کریں، نا کہ وہ اقدار جو فونٹ کے گلف لک اپ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ آپ احباب میں سے جو لوگ بھی سوئفٹ کی استعمال کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ ایک عدد ٹیسٹ کیس بنا کر مسئلہ رپورٹ کریں، یہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ وقت کے ساتھ موبائل سے لکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ :) :) :)
 
میں کافی عرصہ سے سوئفٹ کی استعمال کر رہا ہوں، کبھی یہ مسئلہ میری تحریر میں نہیں آیا۔
 
arifkarim

معطل
یہ مسئلہ غالباً سوئفٹ کی کا ہے، ان کو رپورٹ کیا جانا چاہیے کہ تحریر میں مکمل حروف کی بنیادی اقدار شامل کریں، نا کہ وہ اقدار جو فونٹ کے گلف لک اپ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ آپ احباب میں سے جو لوگ بھی سوئفٹ کی استعمال کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ ایک عدد ٹیسٹ کیس بنا کر مسئلہ رپورٹ کریں، یہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ وقت کے ساتھ موبائل سے لکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ :) :) :)
میرے پاس بھی سوفٹ کی ہے۔ یہ مسئلہ شاید کسی اور ٹائپر میں ہے
 
جس مضمون نگار نے وہ مضمون بھیجا تھا ان سے دریافت کیا ہے کہ وہ کی بورڈ کون سا تھا۔ پتہ چلتا ہےتو مطلع کرتا ہوں ان شاء اللہ۔ رپورٹ کرنے والا خیال اچھا ہے۔
مسئلہ سوئفٹ کی میں نہیں، evernote میں ہے.
ڈائریکٹ سوئفٹ کی سے لکھنے میں مسئلہ نہیں ہے
 
تو پھر ایورنوٹ کو مطلع کرنا چاہیے۔ :) :) :)
 
Top