آنلائن اردو یونیکوڈ لائیبریری کا باقاعدہ آغاز

مہوش علی

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ یہ بات وقت سے ذرا پہلے کہی جا رہی ہو، مگر جلد یا بدیر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ یونیکوڈ ڈیجیٹائزڈ لائیبریری کو باقاعدہ شکل میں کیسے قارئین کے سامنے پیش کیا جائے۔

پروجیکٹ گٹنبرگ کی مثال ہمارے سامنے ہے، لیکن اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے دو چار مہینوں کا وقت درکار ہو گا۔ (یعنی لائیبریری کا باقاعدہ افتتاح ہوتے ہوتے شاید مزید کچھ مہینے انتظار کرنا پڑے)۔ اس لیے میں چاہتی ہوں کہ ہم اس مسئلے کو مستقبل کے لیے سامنے رکھیں۔

۔۔۔۔۔ کیا جملہ استعمال کرتے ہوئے ہم ایسی ڈیجیٹل لائیبریری قائم کر سکتے ہیں؟ (اگرچہ کہ ممکن بھی ہو، تب بھی اُس کا خوبصورت ہونا بعید از قیاس ہے)۔


ویسے اگر لائیبریری کا باقاعدہ افتتاح ہو جاتا ہے تو رضاکار حضرات (جنہوں نے اتنی محنت سے ٹائپ کیا ہے) اُن کے حوصلے یقینا بلند ہوں گے۔ اور ساتھ میں یہ لائیبریری دکھا کر دوسروں کو بھی کام کے لیے آمادہ کیا جا سکے گا۔ (خصوصی طور پر میں کلام اقبال کی پی ڈی ایف فائلز اپنے جاننے والوں کو بھیجنے لگی ہوں (ای میلز کے ذریعے) اس درخواست کے ساتھ کہ وہ اس پروجیکٹ میں ہمارا ساتھ دیں)۔

ویسے آپ لوگوں کے خیال میں ہمیں لائیبریری کا باقاعدہ افتتاح کرنے سے قبل کتنی کتابیں ڈیجیٹائز کر لینی چاہیئے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
منصور میں نے آپ کا ڈپلیکیٹ پیغام ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
مہوش ایک احساس آج یہ ہوا ہے کہ نفیس نستعلیق میں پ ڈ ف فائلیں بہت ثقیل بن رہی ہیں۔ کیوں نہ ابھی سب ٹائپ کر کے رکھ دیا جائے، یا ای بکس محض ایشیا ٹائپ وغیرہ میں بنائی جائیں اور ایث ٹی ایم ایل میں۔ پاک نستعلیق فانٹ رہیلیز ہونے کے بعد پھر ان کو اس کے مطابق فارمیٹ کر کے فائنل ورژن ریلیز کیا جائے۔ کیا خیال ہے بزرگانِ ویب کا دریں مسئلے کے؟
 

زیک

مسافر
مہوش: کتابوں کو قارئین کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہمیں کوئی ساوفٹویر ڈھونڈنی پڑے گی۔ وکی تو لکھنے کے لئے ہے۔ وکی سے مواد لے کر لائبریری سافٹویر کا استعمال کرتے ہوئے آنٌائن رکھنا ہو گا۔ اس پر کام کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ جملہ شاید اس کے لئے بہت مناسب نہیں۔ اگر آُ کی نظر میں کوئی ایسا پیکج ہے تو بتائیں۔

میرے خیال سے جب کوئی 25 کتابیں ہو جائیں اور سافٹویر تیار ہو تو ہمیں لائبریری کھول دینی چاہیئے۔
 
ویسے زکریا۔۔
وکی پر ایڈٹ کی سہولت بلاک کر کے ایک اچھی کتاب کا کام لیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں میرے مدد درکار ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
منصور میں نے آپ کا ڈپلیکیٹ پیغام ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
مہوش ایک احساس آج یہ ہوا ہے کہ نفیس نستعلیق میں پ ڈ ف فائلیں بہت ثقیل بن رہی ہیں۔ کیوں نہ ابھی سب ٹائپ کر کے رکھ دیا جائے، یا ای بکس محض ایشیا ٹائپ وغیرہ میں بنائی جائیں اور ایث ٹی ایم ایل میں۔ پاک نستعلیق فانٹ رہیلیز ہونے کے بعد پھر ان کو اس کے مطابق فارمیٹ کر کے فائنل ورژن ریلیز کیا جائے۔ کیا خیال ہے بزرگانِ ویب کا دریں مسئلے کے؟

اعجاز صاحب،
میں بھی نفیس نستعلیق کی ان خامیوں کی وجہ سے ناخوش ہوں۔
پی ڈی ایف فائل میں اس کو استعمال کیا جائے تو فائل کا سائز تقریبا ڈیڑھ گنا بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن آفس میں یہ اور بھی بہت سے پرابلمز کھڑی کرتا ہے۔

لیکن یہ تمام باتیں ایک طرف، لیکن اس کی پی ڈی ایف فائل کی خوبصورتی ایک طرف۔۔۔۔۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری رائے اس سلسلے میں یہ ہے کہ پاک نستعلیق کو مارکیٹ میں آنے میں مزید کم از کم چھ مہینے لگیں گے۔
بہتر ہو گا کہ اس وقت تک پی ڈی ایف فائلوں میں نفیس نستعلیق کو استعمال کیا جائے۔

اصل اہمیت نفیس نستعلیق کی نہیں، بلکہ اُس ورڈ فائل کے بنانے کی ہے، جس سے پی ڈی ایف بنائی جاتی ہے۔ اگر ہمارے پاس یہ ورڈ فائلز موجود ہوں گی، تو پاک نستعلیق کے آتے ہی، چندگھنٹوں میں تمام کتب کو نفیس نستعلیق سے پاک نستعلیق میں تبدیل کر لیا جائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
مہوش: کتابوں کو قارئین کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہمیں کوئی ساوفٹویر ڈھونڈنی پڑے گی۔ وکی تو لکھنے کے لئے ہے۔ وکی سے مواد لے کر لائبریری سافٹویر کا استعمال کرتے ہوئے آنٌائن رکھنا ہو گا۔ اس پر کام کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ جملہ شاید اس کے لئے بہت مناسب نہیں۔ اگر آُ کی نظر میں کوئی ایسا پیکج ہے تو بتائیں۔

میرے خیال سے جب کوئی 25 کتابیں ہو جائیں اور سافٹویر تیار ہو تو ہمیں لائبریری کھول دینی چاہیئے۔

میں آپ سے متفق ہوں کہ اردو وکی کو صرف ٹائپنگ کے لیے استعمال کیا جائے۔

جہاں تک ایسے سوفٹویئر کا تعلق ہے، تو مجھے فی الحال تو علم نہیں۔ گٹنبرگ والوں سے رابطہ کر کے پوچھا جا سکتا ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں کتب کو ذیل کے طریقوں سے تقسیم کرنا ہو گا:

1۔ مصنف کے نام کے تحت

2۔ کتاب کے نام کے تحت

3۔ فورم کے لائیبریری سیکشن میں شگفتہ سسٹر نے جس طرح موضوعات کی تقسیم کی ہے، اس تمام تر تقسیم کے زمرے بنائے جائیں۔ مثلا

. قران و سنت ایک زمرہ (ذیلی زمرہ جات بھی بنائے جا سکتے ہیں)
۔ اردو نثر ( اور اس میں تمام تر ذیلی زمرے جیسے آپ بیتی، سوانح عمری، ناول، داستان، افسانے، خطبات، مکتوبات، مقالات، مزاح نگاری۔۔۔)
۔ شعر و شاعری (مشہور شعراء کے نام پر ذیلی زمرے بھی بن سکتے ہیں)

4۔ صحت اور طب پر کتب۔

5۔ خواتین سیکشن (کھانا پکانے کی ترکیبیں۔۔۔ ننھے بچوں کو پالنے کے متعلق مضامین۔۔۔ خواتین کے مسائل پر مبنی مواد۔۔۔۔۔)
میرے نزدیک اس موضوع کی بہت اہمیت ہے۔ پاکستان میں لوگوں کو خواتین کے مسائل کے بارے میں بہت ہی کم علم ہے۔۔۔۔۔ انشاء اللہ اس موضوع پر گفتگو کریں گے۔

6۔ بچوں کی کتب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا خیال یہ ہےکہ آصف جب اپنے لغت کے پراجیکٹ سے فارغ ہوں، تو اُن سے اس لائیبریری کے سلسلے میں بھی درخواست کی جائے۔ یقینی طور پر اُن کے پاس آئیڈیا ہو گا کہ یہ کام کس طرح ہو سکے گا۔
(بلکہ جس طرح آصف اردو لغت تیار کر رہے ہیں، اس کو دیکھ کر ہی ایک ملتا جلتا آئیڈیا لائیبریری کے لیے میرے ذہن میں آ رہا ہے۔۔۔ مگر یقینی طور پر آصف کے آئیڈیاز اس میدان میں مجھ سے بہت بہتر اور حقیقت کے قریب ہوں گے)۔
 

زیک

مسافر
مہوش: یہ مختلف فہرستیں اور تلاش کے طریقے شاید elibrary سافٹ‌ویر میں ہوں۔ اصل کام ایسی آزاد مصدر سافٹ‌ویر ڈھونڈنا ہے اور پھر اسے اردو کے لئے ڈھالنا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
[align=left:ede6121252] eLibrary (v1.1) Free Download
link to Website


provides an attractive tabbed interface that serves as a front-end to Project Gutenberg. eLibrary is free, easy to use, and provides easy access to an Internet resource no avid reader should be without. In case you're unaware, Project Gutenberg is a Web site dedicated to providing free access to a substantial collection of literature. eLibrary maintains a Project Gutenberg book list, which you can easily search by author, year, and/or title. Find a title you want, and eLibrary quickly downloads the book in etext format and converts into HTML. Note: The vast majority of books offered by Project Gutenberg were published before 1923 in order to avoid any copyright issues.
[/align:ede6121252]
 

زیک

مسافر
مہوش: یہ تو اپنے کمپیوٹر پر نصب کرنے کے لئے فرنٹ‌اینڈ سافٹ‌ویر ہے۔ ہمیں تو سرور پر رکھنے کے لئے بیک‌اینڈ سافٹ‌ویر چاہیئے۔
 
Top