آلو میاں

فرحت کیانی

لائبریرین
آلو میاں
آلو میاں آلو میاں کہاں گئے تھے؟
سبزی کی ٹوکری میں سو رہے تھے
بینگن نے لات ماری ، رو رہے تھے
گاجر نے پیار کیا ، ہنس رہے تھے
مٹر سے کیڑا نکلا ، ڈر گئے تھے
کھیرے نے “بھاؤ” کیا ، بھاگ گئے تھے

آلو میاں آلو میاں کہاں گئے تھے
سبزی کی ٹوکری میں سو رہے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں رات کو نانی اماں کہانیاں تو نہیں سنتی رہیں۔

چلیں اسی بہانے بچوں کی موج ہو گئی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں۔ صبح ٹھنڈ لگ رہی تھی تو جاڑا آیا جاڑا آیا کی گردان شروع ہوئی اور پھر اور نظمیں بھی یاد آنا شروع ہوئیں۔
یہ آلو میاں والی نظم تو میرے بھتیجے صاحب گنگناتے ہیں اور باوجود تصحیح کرنے کے ہر بار ایک مصرع ایسے کہتے ہیں۔
بینگن نے 'لَت' ماری ، رو رہے تھے ۔ کیونکہ پہلی بار ٹیچر نے لات کو لت کہلوا کر یاد کروایا تھا۔ :jokingly:
 
Top