آف لائن ڈکشنری۔۔ انگلش سے اردو سپورٹ کے ساتھ۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے کچھ دن پہلے ایک ڈکشنری ملی۔ جس کے ساتھ انگریزی سے اردو کی سپورٹ بھی پائی گئی۔
ایک تو یہ مٍفت میں‌ہے، دوسرے اس میں پروفیشنل ڈکشنریوں‌کی طرح یہ سپورٹ بھی موجود ہے کہ آپ ونڈوز میں موجود کسی بھی لفظ کا معانی پتا کر سکتے ہیں‌، محض ماؤس کے کلک کے ذریعے۔

اسکا نام ہے "لنگوز" اور اسکے بارے میں مزید معلومات آپ کو یہاں سے مل جائیں گی:http://www.lingoes.net
اور اسی صفحے پر آپ کو اور بہت سی مشہور انگریزی کی ڈکشنریز بھی مل جائیں گی جو دیگر پروفیشنل اور قیمتاً ڈکشنریوں میں پائی جاتی ہیں۔

لنگوز میں انگریزی سے اردو ڈکشنری آپ کو الگ سے انسٹال کرنی ہوگی اور وہ آپ یہاں‌سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
http://www.lingoes.pk/


لنگوز کے ڈاؤن لوڈ کے لئے اس صفحے پر جائیے: http://www.lingoes.net/en/translator/download.htm


انگریزی سے اردو معنیٰ سے متعلق یہ سکرین شاٹ دیکھئے:
lingoesengurdu.png

By farrukh at 2010-01-03
جب میں‌نے جی میل میں‌آئی ہوئی ایک میل میں‌موجود انگریزی لفظ پر Ctrl + Click کیا تو اس نے دیگر معنٰی کے ساتھ اردو معنیٰ بھی دکھائے۔

دیگر سکرین شاٹ دیکھنے کے لئے اس صفحے سے رجوع کریں: http://www.lingoes.net/en/translator/screenshot.htm

اسکے علاوہ اس ڈکشنر ی آن لائن تراجم کی سہولیات سے بھی فائدہ اُٹھا یا گیا ہے اور آپ اپنی ونڈوز میں‌کسی بھی لفظ یا جملے کا ترجمہ (آن لائن رہ کر) بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

میں شائید اسکی تمام خصوصیات کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ آپ خود اس سے تجربہ کیجئے اور فائدہ اُٹھائیے۔

دیگر خصوصیات کے متعلق جاننے کے لئے اسکی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


مسائل:
ابھی یہ بیٹا کے چکر میں ہے مگر میں نے استعمال کی ہے اور بہت خوب کام کر رہی ہے۔ مگر میرے پاس کچھ پروگرامز میں اس نے کام نہیں کیا جن میں یہ شامل ہیں:
Notepad ++
Adobe Acrobat (اسکے لئے ایک پلگ ان انسٹال کرنا پڑتا ہے جو میرے پاس صحیح انسٹال نہیں‌ہوا)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ما شا اللہ ! بہت خوب ، گوگل والوں نے ہمیشہ کوئی نہ کوئی چیز چھپا کر رکھی ہوتی ہے۔ مگر وہ بھی جتنا مرضی چھپا لیں محفل کے اراکین کچھ نہ کچھ تو ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ بھئی بہت شکریہ۔
 

فرخ

محفلین
کاش کوئی اردو سے انگریزی بھی ہو۔

شاکر بھائی
انگلش سے اردو بھی ایک پاکستانی بھائی نے بنائی ہے۔ اگر یہاں سے بھی کوئی ساتھی ہمت کریں، تو یہ بھی ہوسکتا ہے۔
ویسے میرے پاس ایک اردو سے انگریزی کی ڈکشنری تھی تو، مگر اتنی زیادہ خصوصیات کے ساتھ نہیں‌تھی۔
میں اپنے سافٹ وئیرز میں‌جا کے دیکھوں‌گا، ہو سکتا ہے اسکے ساتھ موجود لغت کے الفاظ کو لنگوز کے لئے استعمال کیا جاسکے
 

ابوشامل

محفلین
کاش کوئی اردو سے انگریزی بھی ہو۔
اردو سے انگریزی لغت پر کام کرنا چاہیے اور اگر کوئی کام نامکمل ہے تو یہاں اردو محفل پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
میں نے مندرجہ بالا لنگوز ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کی ہے، بہت شاندار لغت ہے، اس میں اسٹار ڈکشنری سے زیادہ اچھی سہولیات ہیں اور دیکھنے اور استعمال کرنے میں اس سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ فرخ! معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ
 

دوست

محفلین
اصل مسئلہ ایسے اطلاقیے کا ہے جو اردو سے انگریزی کے لیے تلاش کرسکے۔ میرا اپنا ارادہ بن رہا ہے ایسا سادہ سا اطلاقیہ لکھنے کا سی شارپ میں۔ اب وقت اور بجلی ملے تو کچھ کروں۔ سٹار ڈکشنری اور اس ڈکشنری کی فائلیں اگر مل جائیں تو کیا کہنے۔ مراد ٹیکسٹ فائلز سے ہے جن میں یہ ڈیٹا سطر بہ سطر محفوظ ہو۔ انگریزی و اردو ترجمہ تاکہ اس کو پڑھ کر تلاش اطلاقیہ اپنا کام کرسکے۔
 

ابوشامل

محفلین
میں تکنیکی علم تو نہیں رکھتا لیکن پہلے جملے سے جو سمجھا ہوں اس کا جواب یہ ہے کہ لنگوز ڈکشنری پر میں نے فارسی سے انگریزی لغت بھی نصب کی ہے جو بخوبی کام کرتی ہے۔
 

فرخ

محفلین
اردو سے انگریزی لغت پر کام کرنا چاہیے اور اگر کوئی کام نامکمل ہے تو یہاں اردو محفل پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
میں نے مندرجہ بالا لنگوز ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کی ہے، بہت شاندار لغت ہے، اس میں اسٹار ڈکشنری سے زیادہ اچھی سہولیات ہیں اور دیکھنے اور استعمال کرنے میں اس سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ فرخ! معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ

بہت شکریہ ابو شامل بھائی

لنگوز میں‌شامل انگریزی سے اردو ڈکشنری بھی ایک پاکستانی کی بنائی ہوئی ہے۔ اس ڈکشنری کی تٍفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

ID: F2621EB662EC54408F5702B0D9E89DB5​
Version: 2.6 Creation Date: 2009-09-01​
Total Words: 82656 Last Updated: 2009-09-01​
Language: English ⇒ Urdu​
Title: Lingoes English-Urdu Dictionary​
Edition: 1.6​
Description: Lingoes English to Urdu Dictionary provides meanings of common English words, phrases, idioms and abbreviations terms into Urdu. It is the most comprehensive English to Urdu Dictionaary in Urdu script for Lingoes.​
Author: Izhar Ali Khan​
Email: [Email Deleted]​
Copyright: Copyright © 2009 Izkhan​
MD5: 9D6587C467B9AE71F039F4AF58ABA242​

اسی طرح اردو سے انگریزی بھی بنائی جا سکتی ہے۔

اپنی ڈکشنری بنانے کا طریقہ انکی ویب سائٹ پر اس صفحے پر دیکھا جا سکتا ہے:
http://www.lingoes.net/en/dictionary/dict_format.php
 

دوست

محفلین
تکنیکی طور پر ایک فائل جس میں‌ انگریزی اردو انٹریز آمنے سامنے موجود ہیں انھیں‌ ایک اطلاقیے کی مدد سے اردو سے انگریزی یا انگریزی سے اردو دونوں طرح‌ قابل تلاش بنایا جاسکتا ہے۔ اردو ویب لغت میں نامعلوم اردو سے انگریزی والا حصہ تلاش میں بہت کم نتائج دیتا ہے۔
 
کاش کوئی اردو سے انگریزی بھی ہو۔
السلام علیکم
اچھی پوسٹ پر صاحب ارسال کے لئے جزاک اللہ
جناب لنگویز پر
pdf
میں اردو انگلش ذخیرہ الفاظ کی لنک ہے (مگر جس سائیٹ پر ہے وہ سبسکرائب مانگتی ہے( کچھ اس سے کام نکل جائے شائد
"دونوں قوسین ایک ہی جانب جاتے ہیں"((((((( ((((( ((((
 

فرخ

محفلین
السلام علیکم
اچھی پوسٹ پر صاحب ارسال کے لئے جزاک اللہ
جناب لنگویز پر
pdf
میں اردو انگلش ذخیرہ الفاظ کی لنک ہے (مگر جس سائیٹ پر ہے وہ سبسکرائب مانگتی ہے( کچھ اس سے کام نکل جائے شائد
"دونوں قوسین ایک ہی جانب جاتے ہیں"((((((( ((((( ((((

وعلیکم السلام
جناب انصاری صاحب،
بہت شکریہ

اس سائٹ کا ایڈریس بھی فراہم کر دیں۔ شائید کچھ اس سےکام نکل ہی آئے۔
ویسے پی ڈی ایف سے یونیکوڈ میں‌اردو شائید نہیں‌آتی۔۔۔۔
 

فرخ

محفلین
بہت شکریہ روحانی بابا جی۔۔

اور اللہ تعالٰی اس "نقطے" کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔۔ آمین، ثم آمین
بہت ہی عمدہ دھاگہ ہے خصوصا میری معلومات میں بہت گرانقدر اضافہ ہوا فرح صاحب اللہ آپ ہمیشہ اپنی حفظ و آمان میں رکھے۔۔۔
 
کیا اس سے بہتر سوفٹ ویئر ابھی تک منظر عام پر آیا ہے یا نہیں ؟؟؟؟ کیونکہ یہ دھاگہ 4 جنوری 2010 کا ہے اور آج 19 جون 2013 ہے
ساجد نبیل ابن سعید

کئی احباب نے لغات پر کام کیا ہے اس دوران۔ ایک عدد لغت پروجیکٹ میں ہم بھی مصروف ہیں جو تھیسس کا کام بڑھ جانے کے باعث قدرے متاخر ہو رہا ہے۔ بہر کیف ہماری لغت آن لائن ہوگی اس کے لیے کچھ نصب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ :) :) :)
 
Top