مبارکباد آفیشیل الوداع

ماہ وش

محفلین
لوگ تو آتے جاتے رہتے ہیں‌ کہ یہ آوا جائی لگی ہی رہے گی ،، آنے والوں‌کے لئے خیر مقدمی کلمات ادا کئے جاتےہیں‌ اور جانے والوں‌کو الوداع کہا جاتا ہے ۔۔ اردو محفل پر بھی آنے والوں‌کو خوش آمدید کہنے کے لئے دھاگے بلکہ ان کی نلکیاں‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌کھلی ہوئی ہیں‌ لیکن جانے والوں‌کے لئے کوئی کچا پکا دھاگا نظر نہیں‌ آتا ۔

بس یہی سوچ کر میں نے آپ احباب کی آسانی کے لئے ایک دھاگا کھول دیا ہے کہ یہاں جانے والوں کو آفیشیلی الوداع کہا جا سکے ۔۔

اب سوال ہے بارش کا پہلا قطرہ کون بنے گا ،، تو میں ہوں نا ۔۔ ‌ ‌‌‌‌ ۔۔

آخر میں کوئی شعر لکھا جا سکتا تھا بارے جدائی کے لیکن معزرت کہ اس وقت کوئی الوداعی شعر یاد نہیں آ رہا ،، یوں بھی الوداع تو آپ لوگوں نے کہنا ہے ،، سو شعر بھی آپ کی جانب سے ہونا چاہیئے ۔۔

چلیں میری جانب سے ایک مصرع پر گزارہ کر لیں ،،

پیہم سجود پائے صنم پر دم وداع
 
تفسیر

محفلین
.
کیسے الوداع کہیں دوبیئ کے شاہد کو یا فرانس کی ماہ وش کو؟ آپ دونوں کی کمی شدت سے محسوس ہوگی :? :wink: :lol:
 
راج

محفلین
جب آپ اتنے دھوم دھام سے الوداع ہو رہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو وجہ بھی ہمارے علم میں لانی چاہئے کہ کیا بات ہے سب خیریت تو ہے - یہ جو ہمارا چھوٹا سا نہیں چھوٹا سا نہیں بہت بڑا حلقہ (یا گروپ یا محل ہی سہی ہے دوستوں کے محفل ) ہے اسے چھوڑنا کسی کا ،کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا ہے اور ہم ایک دوسرے کی خوشی بانٹتے تو بچھڑنے کا غم بھی بانٹیں گے-
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ حافظ مہ وش بہنا، اپنا خیال رکھنا اور ہمارے شاہد خان کو واپس کردینا پلیز جلدی سے
 
ظفری

لائبریرین
پہلے تو بہت دکھی دل کے ساتھ ماہ وش کو خدا حافظ ۔مگر ساتھ ساتھ یہ بھی مہبم سی امید ہے کہ شاید ماہ وش شاہد احمد خاں‌کو واپس کردیں ۔ :cry:

دوسری بات یہ کہ بہت ہی عمدہ دھاگہ ہے خاص کر نظیر اکبر آبادی کے مصرعے کے ساتھ اس کی افادیت سمجھ آتی ہے ۔ :wink:

اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
لوگ تو آتے جاتے رہتے ہیں‌ کہ یہ آوا جائی لگی ہی رہے گی ،، آنے والوں‌کے لئے خیر مقدمی کلمات ادا کئے جاتےہیں‌ اور جانے والوں‌کو الوداع کہا جاتا ہے ۔۔ اردو محفل پر بھی آنے والوں‌کو خوش آمدید کہنے کے لئے دھاگے بلکہ ان کی نلکیاں‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌کھلی ہوئی ہیں‌ لیکن جانے والوں‌کے لئے کوئی کچا پکا دھاگا نظر نہیں‌ آتا ۔

بس یہی سوچ کر میں نے آپ احباب کی آسانی کے لئے ایک دھاگا کھول دیا ہے کہ یہاں جانے والوں کو آفیشیلی الوداع کہا جا سکے ۔۔

اب سوال ہے بارش کا پہلا قطرہ کون بنے گا ،، تو میں ہوں نا ۔۔ ‌ ‌‌‌‌ ۔۔

آخر میں کوئی شعر لکھا جا سکتا تھا بارے جدائی کے لیکن معزرت کہ اس وقت کوئی الوداعی شعر یاد نہیں آ رہا ،، یوں بھی الوداع تو آپ لوگوں نے کہنا ہے ،، سو شعر بھی آپ کی جانب سے ہونا چاہیئے ۔۔

چلیں میری جانب سے ایک مصرع پر گزارہ کر لیں ،،

پیہم سجود پائے صنم پر دم وداع

اچھی بات ۔ آپ کو پہلے نک (نام؟) کے ساتھ خوش آمدید !
 
شمشاد

لائبریرین
ماہ وش اور الوداع، ہو سکتا ہے محفل پر اپنی پہچان “ ماہ وش “ کو الوداع کہہ رہے ہوں۔

ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
:) اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:

بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ مبارک ابھی اور ادھر ہی دے دوں، یا قیصرانی کی طرح کھنچاتانی جاری رہے گی؟

یہ تصویر کا الٹا رخ ہی کیوں دیکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہتے کہ جو آئے گی اسے بھی اس محفل میں شامل کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:

شمشاد بھائی، ظفری دراصل اپنی ہونے والی رخصتی کی بات کر رہے ہیں۔ :wink: کبھی کبھار لڑکے بھی رخصت ہوتے ہیں۔ ویسے مجھے تو نہیں پتا تھا کہ محب کے ساتھ بھی یہی حالات پیش آئے ہوئے ہیں ورنہ اس کے متعلق خاکہ لکھتے ہوئے یہ بات بھی شامل کر دیتا۔ :arrow:
 
۔ :lol: :lol: :lol: ۔۔۔۔ ارے وہ تو یہ کہتی ہے کہ بعد میں کبھی انٹرنیٹ پر دیکھ لیا تو گولی ماردونگی ۔۔۔۔ کمپوٹر کو ۔۔۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
کیا واقعی ماہ وش جا رہے ہیں۔؟ :shock:
زبردست۔ :D :p

اللہ حافظ ماہ وش۔
273_bye_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ظفری نے کہا:
:) اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:

بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ مبارک ابھی اور ادھر ہی دے دوں، یا قیصرانی کی طرح کھنچاتانی جاری رہے گی؟

یہ تصویر کا الٹا رخ ہی کیوں دیکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہتے کہ جو آئے گی اسے بھی اس محفل میں شامل کروں گا۔

شمشاد بھائی، ظفری دراصل اپنی ہونے والی رخصتی کی بات کر رہے ہیں۔ :wink: کبھی کبھار لڑکے بھی رخصت ہوتے ہیں۔ ویسے مجھے تو نہیں پتا تھا کہ محب کے ساتھ بھی یہی حالات پیش آئے ہوئے ہیں ورنہ اس کے متعلق خاکہ لکھتے ہوئے یہ بات بھی شامل کر دیتا۔ :arrow:

نبیل بھائی بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں واقعی لڑکے رخصت ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں کیرالہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ کہ لڑکا رخصت ہو کر لڑکی کے گھر چلا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کوئی نہ کوئی ایسا علاقہ تو ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد نے کہا:
یہ تصویر کا الٹا رخ ہی کیوں دیکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہتے کہ جو آئے گی اسے بھی اس محفل میں شامل کروں گا۔

۔ :lol: :lol: :lol: ۔۔۔۔ ارے وہ تو یہ کہتی ہے کہ بعد میں کبھی انٹرنیٹ پر دیکھ لیا تو گولی ماردونگی ۔۔۔۔ کمپوٹر کو ۔۔۔۔ :wink:

میری نصحیت یاد رکھنا “ بلی “ پہلے ہی دن مار لینا نہیں تو ساری عمر “ بلا “ ہی مرتا رہے گا۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
آپ کی نصیحت سر آنکھوں پر ۔۔۔ بس یہ بتا دیجیئے کہ بلی توپ سے مارنی ہے یا چھوٹی موٹی گن سے بھی کام چل جائے گا ۔۔۔ :wink:
 
Top