آسٹریلیوی لیجنڈ شین وارن وفات پا گئے

علی وقار

محفلین
مجھے یہ خبر پڑھ کر یقین نہیں آیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ شین وارن سے بڑا لیگ سپنر کرکٹ کی دنیا میں نہیں آیا۔ میرے پسندیدہ ترین کرکٹرز میں شامل تھے۔
 

سیما علی

لائبریرین
انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔آسٹریلیا کرکٹ کے لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے اچانک انتقال دنیائے کرکٹ کا بڑا نقصان ۔۔۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر کو اصل شہرت 1993 کی ایشز سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں مائیک گیٹنگ کو کرائی گئی گیند پر ملی تھی جسے 'صدی کی بہترین گیند' بھی قرار دیا گیا تھا، یہ ان کی انگلش سرزمین پر کرائی گئی پہلی گیند تھی۔
شین وارن نے07-2006 کی ایشز سیریز میں میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ لیگ اسپن گیند کر کے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹراس کی وکٹیں بکھیر کر ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔۔۔۔
 
Top