بچوں کے لیے پاکستان کے قومی ترانے کو آسان اردو میں نظم کیا ہے۔ بحر وہی ہے جو قومی ترانے کی ہے۔ اسی طرح، جو مصرعے اصل ترانے میں بحر میں نہیں انہیں اسی وزن میں رکھا گیا ہے۔ محفلین سے درخواست ہے کہ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔

ترانہ
محمد خلیل الرحمٰن

یوں جئے تو اے مری زمیں
خوش رہے سدا تو اے حسیں
عزم کا ہمارے تو نشان
میرے پاکستان
تو جیئے گا صد ہزار سال

ہے یہاں عوام کا نظام
یوں وہ دیتے ہیں اسے دوام
اتحاد و نظم سے
اور یقین و عزم سے
پائیں اپنی منزلِ خیال

سبز پرچم اک ہلال کا
رہنما ہے یہ کمال کا
شاندار ماضی اور حال
سر تا سر کمال
حق کا اس پہ سایۂ جمال​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خلیل بھائی السلام علیکم !
پہلے تو یہ شکایت کہ آپ منظرنامے سے غائب ہیں ۔ یعنی آپ کچھ کچھ میری طرح ہوتے جارہے ہیں جو اچھی علامت نہیں ۔ :):):)
ایک طویل عرصے بعد آپ کی کوئی تحریر پڑھنے کو ملی ۔ حسبِ معمول اچھی نظم ہے ۔ میری طرف سے داد و تحسین قبول فرمائیے ۔
قومی ترانے کے ”ترجمے” کا آئیڈیا ہی بڑا دلچسپ ہے۔ لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ قومی ترانے کی اس تسہیل و تلخیص کی غایت کیوں پیش آئی۔ اس کے پس منظر پر کچھ روشنی ڈالئے گا ۔
 
انتہا

محفلین

بہت خوب!
 
سیما علی

لائبریرین
سبز پرچم اک ہلال کا
رہنما ہے یہ کمال کا
شاندار ماضی اور حال
سر تا سر کمال
حق کا اس پہ سایۂ جمال
آپکے جب یہ اشعار ہم نے اپنے یاسم میاں کو سنائے تو اُنکو بہت اچھا لگا کہنے لگے نانو یہ تو بہت آسان ہیں قومی ترانے کے الفا ظ واقعی چھوٹے بچوں کے لئے مشکل ہیں پھر آجکل کے بچوں کے لئے !!!!سوا دو مہینے جنابِ عباس علیہ السلام کا علم دیکھتے ہیں لکھا ہوا نظروں سے ہر وقت گذرتا ہے ۔۔۔ماں اسقدر ناراض ہوئیں اُردو کے پیپر میں اپنا نام یاسم اباس زیدی لکھ کے آئے نمبر الگ کٹے😊
 
خلیل بھائی السلام علیکم !
پہلے تو یہ شکایت کہ آپ منظرنامے سے غائب ہیں ۔ یعنی آپ کچھ کچھ میری طرح ہوتے جارہے ہیں جو اچھی علامت نہیں ۔ :):):)
ایک طویل عرصے بعد آپ کی کوئی تحریر پڑھنے کو ملی ۔ حسبِ معمول اچھی نظم ہے ۔ میری طرف سے داد و تحسین قبول فرمائیے ۔
قومی ترانے کے ”ترجمے” کا آئیڈیا ہی بڑا دلچسپ ہے۔ لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ قومی ترانے کی اس تسہیل و تلخیص کی غایت کیوں پیش آئی۔ اس کے پس منظر پر کچھ روشنی ڈالئے گا ۔
آداب عرض ہے حضرت!

ترجمے کا آئیڈیا آپ کو پسند آیا! شکریہ قبول کیجیے ۔ غرض و غایت ہماری شاعری میں سنجیدگی کی طرح عنقا ہیں۔ جو جی میں آتا ہے لکھ مارتے ہیں۔ نہ ہمیں حفیظ سے شکایت ہے کہ اتنا خوبصورت ترانہ کیوں لکھا، نہ غالب سے کہ نثر میں خطوط لکھنے کی کیا ضرورت تھی ، نہ انگریزی اور فارسی شاروں سے شکایت کہ اردو میں کیوں نہ لکھا، اور نہ ہمیں ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ ان نوادراتِ عالم کو نظم کریں۔ قصور ہمارا ہی ہے کہ اپنی چلبلی طبیعت پر ہمارا اپنا زور نہیں چلتا۔ آپ کو پسند آجاتی ہے تو ہمارا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔

پڑھتے رہیے اور اپنی قیمتی رائے سے ممنون فرماتے رہیے۔آپ کی رائے اور اصلاح ہمارے لیے سب سے قیمتی شے ہے۔ خوش رہیے!
 
آپکے جب یہ اشعار ہم نے اپنے یاسم میاں کو سنائے تو اُنکو بہت اچھا لگا کہنے لگے نانو یہ تو بہت آسان ہیں قومی ترانے کے الفا ظ واقعی چھوٹے بچوں کے لئے مشکل ہیں پھر آجکل کے بچوں کے لئے !!!!سوا دو مہینے جنابِ عباس علیہ السلام کا علم دیکھتے ہیں لکھا ہوا نظروں سے ہر وقت گذرتا ہے ۔۔۔ماں اسقدر ناراض ہوئیں اُردو کے پیپر میں اپنا نام یاسم اباس زیدی لکھ کے آئے نمبر الگ کٹے😊
مزیدار!
یاسم اباس زیدی ہی ہماری ان نظموں کے اصل قاری ہیں۔ انہیں پسند آگئی تو ہمارا کام پورا ہوا! آج کل بچوں کے رسالوں میں اپنی نظمیں بھیج رہے ہیں۔ امید ہے کچھ بچوں کو متوجہ کرپائیں گے۔
 
سچ بھیا ہم نے اور کثرت سے اُنکی دادی مرحومہ نے اُنکا شین قاف بولنے میں درست کیا ہے افسوس تو یہ ہے کہ اب ٹیچرز بھی اقبال کو اکبال بولتی ہیں تو بچے بیچارے کہاں جائیں🥲🥲🥲🥲🥲
 
بھیا ضرور بتائیے گا ہم بچوں کو وہ رسالہ لے کے دیں گے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
سچ بھیا ہم نے اور کثرت سے اُنکی دادی مرحومہ نے اُنکا شین قاف بولنے میں درست کیا ہے افسوس تو یہ ہے کہ اب ٹیچرز بھی اقبال کو اکبال بولتی ہیں تو بچے بیچارے کہاں جائیں🥲🥲🥲🥲🥲
رضا نے جب تک پڑھا او لیول میں بھی اتنی مشکل اُردو پڑھی اور ٹیچر بھی اسقدر قابل کے کیا بات ۔۔۔ رضا کی اردو ٹیچر مری کانوونٹ سے آئیں تھیں اور اسقدر شسُتہ اُردو بولتیں کہ انسان سنتا رہے پر اب لگتا ہے مشینری اسکول اُردو استاتذہ پر بالکل توجہ نہیں دے رہے۔۔۔
 
Top