آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

سید عمران

محفلین
آپ کا الزام: ہر سازش سازشی لوگوں کے کھاتے میں نہیں ڈالیں گے۔۔۔
لیکن جو سازش وہ کررہے ہیں اس سے نگاہیں بھی نہیں چرائیں گے۔۔۔
جواب: اس بات کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری ہر ناکامی کے پیچھے کوئی سازش ہے اور اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ لگے رہیے آپ نے کر لیا خود کو ٹھیک۔ جو اپنی غلطیوں کا سہرا سازش کو ہی پہنا دے اس سے تو یہی لگتا ہے کو اس کی عقل بھی شرما رہی ہو گی کہ یہ میں کہاں پھنس گئی۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ خود کی اصلاح نہیں کریں گے بلکہ انگلی لازمی کھڑیں گے دوسروں کی طرف۔ میاں میرے خلاف اگر کوئی سازش کرے گا بھی سہی تو میں اپنی خامیوں پہ قابو پاؤں گا کہ اگلی دفعہ اس کو سازش کا موقع نہ ملے نہ کہ چلاتا رہوں گا فلاں سازشی ہے فلاں سازشی ہے۔ رونا تو ہارے ہوئے لوگوں کا شیوہ ہے۔
زبردست ناکام تو آپ کے ہمنوا ہوئے ہیں۔۔۔
افغانستان میں آپ کے ہمنوا ممالک مل کر خاک چاٹتے ہوئے جو رسوا ہوئے ہیں ساری دنیا ان کا تماشا دیکھ رہی ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
آپ کا الزام: تاہم وہ کھلے بندوں اس کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔
جواب: تبلیغ صرف مسلمانوں کا ٹریڈ مارک نہیں ہے جس طرح آپ یورپ میں اپنے نظریات پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اس طرح وہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے نظریات دوسرے ملکوں میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کی طرح ہر ملک کے باسی کو یہی لگتا ہے کہ ان کے نظریات باقیوں سے بہتر ہیں اور نہ صرف بہتر ہیں بلکہ انہیں دوسرے نظریات سے خطرہ بھی ہے۔ یہ کوئی نوبل تھاٹ نہیں ہے کہ اسلام کو مغرب سے خدشہ ہے اس لیے وہ اسے نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ پوری دنیا میں ایسے ہے کہ ہر قوم دوسروں کے خیالات اور نظریات کو خطرہ سمجھتی ہے۔
بے حیائی پھیلانے کی تعلیم نہ عیسائیت میں ہے یا نہ یہودیت میں۔۔۔
اب بتائیے آپ کس مذہب کی ’’تبلیغ‘‘ کررہے ہیں؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
اس بات کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری ہر ناکامی کے پیچھے کوئی سازش ہے اور اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ لگے رہیے آپ نے کر لیا خود کو ٹھیک۔ جو اپنی غلطیوں کا سہرا سازش کو ہی پہنا دے اس سے تو یہی لگتا ہے کو اس کی عقل بھی شرما رہی ہو گی کہ یہ میں کہاں پھنس گئی۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ خود کی اصلاح نہیں کریں گے بلکہ انگلی لازمی کھڑیں گے دوسروں کی طرف۔ میاں میرے خلاف اگر کوئی سازش کرے گا بھی سہی تو میں اپنی خامیوں پہ قابو پاؤں گا کہ اگلی دفعہ اس کو سازش کا موقع نہ ملے نہ کہ چلاتا رہوں گا فلاں سازشی ہے فلاں سازشی ہے۔ رونا تو ہارے ہوئے لوگوں کا شیوہ ہے۔
دوسروں پر اندھی تقلید کا بے جا الزام اور خود کیا پڑھ رہے ہیں، کیا سمجھ رہے ہیں اور کیا کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔
ہم نے کب کون سی ناکامی کا ذکر کیا ہے؟؟؟
صرف بے عریانی و فحاشی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔۔۔
لیکن آپ نہ جانے اپنے دل میں بھرا کون سا زہر اگلے جارہے ہیں۔۔۔
شاید وہی زہر جو لبرلز فسادیوں کے ایمان کا جزو ہے!!!
 
آزادی میں حدبندی کہاں ہوتی ہے؟؟؟
کوئی بتاسکتا ہے!!!
:waiting::waiting::waiting:
بے حیائی اور بے غیرتی کا کوئی اختتام نہیں ۔ لبرلز خلیل الرحمن کی زبان کا ڈھول پیٹ رہے ہیں اور گزشتہ سال عورت مارچ کے بینرز بھول چکے ہیں۔ دونوں جانب اعتدال ہونا چاہیے۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کا الزام: ببانگ دہل برائی کو برائی، برے کو برا اور سازشی کو سازشی کہیں گے!!!
جواب: یہ دعوی تو آپ کا خیر بالکل بے بنیاد لگتا ہے۔ حقیقت میں آپ کی پوسٹوں میں اس کے برعکس یہ نظر آتا ہے کہ امریکہ برا ہے مغرب برا ہے فلاں سازشی ہے فلاں سازشی ہے کہیں یہ نظر نہیں آیا کہ فلاں عالم نفرت پھیلانے والا ہے فلاں عالم شدت پسند ہے فلاں عالم قران کی اصل سے ہٹ گیا ہے۔ یہ دہرا معیار آپ کی کم و بیش ہر پوسٹ سے ظاہر ہے۔ چلیے آپ سے آپ ہی کی زبانی پوچھ لیتے ہیں جو آپ دوسروں سے پوچھتے پائے جاتے ہیں۔ یہاں کتنی پوسٹیں آپ نے طالبان کی درندگی وحشیانہ پن مسجدوں اور سول آبادی پہ حملوں کی مذمت میں کی ہیں؟ تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے آپ کتنا غلط کو غلط کہتے ہیں اور لگے ہاتھوں وہ پوسٹیں بھی گن لیجیے گا جن میں آپ نے مدرسوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور پولیو ٹیم پہ ہونے والے قاتلانہ حملوں جیسے واقعات کی مذمت کی ہو۔
اس مراسلہ سے لگ رہا ہے کہ آپ کا یہاں آنے کا مقصد صرف اول فول بولنا ہے۔۔۔
آپ کو یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے۔۔۔
آپ کو کیا خبر کہ ہم نے کون سے مراسلے کیے ہیں کون سے نہیں؟؟؟
ہاں اگر کوئی پرانا شکاری نیا جال لے کر آیا ہو تو اور بات ہے۔۔۔
اور اگر ایسی ہی بات ہے تو وہ سب جان کر بھی دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے۔۔۔
یہیں دیکھ لیں ہم فحاشی کے خلاف بول رہے اور آپ اس کی حمایت میں جل جل کر راکھ ہوئے جارہے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
آخری بات جس وڈیو کو دیکھ کر آپ اتنا پیچ و تاب کھا رہے ہیں اور زہر اگل رہے ہیں ذرا ان صاحب کی پیش کردہ باتیں جھٹلائیں بھی تو۔۔۔
کہ یورپ میں عورت جس مرد کے ساتھ چاہتی ہے نہیں سوتی۔۔۔
پاکستانی خواتین کی طرح عزت و عافیت سے، اپنی اولاد کے سر پر پاکیزگی کی چادر کا سائبان بن کر رہتی ہے۔۔۔
شوہر کی وفاداری کا مان ہوتی ہے۔۔۔
نیچ حرکتیں دکھا کر والدین کے سر کو نیچا نہیں ہونے دیتی۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
 

فاخر رضا

محفلین
بے حیائی گندی چیز ہے اس سے دور رہنا چاہیے. سب خواتین کو اپنے پردے کا، گھر اور چاردیواری کا خیال رکھنا چاہیے. مرد اور عورت دونوں کو قربانی دینی چاہیے.
عورتوں کو بس ایک مرد تک محدود رہنا چاہیے. مرد کو بھی کسی سے غیر اخلاقی تعلقات نہیں رکھنے چاہیئیں
اصل میں تو مخلوط محافل ہی نہیں ہونی چاہیئیں
اس حوالے سے مجھے قطر کا ماحول بہت اچھا لگا. وہاں تو عورت اور مرد کے ہال ہی الگ الگ جگہوں پر ہوتے ہیں. کسی قسم. کا کوئی تعلق ہی نہیں. مرد کسی اور کے گھر میں نہیں گھستے
مجھے یہ ماحول بہت پسند آیا. پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے
 

سید عمران

محفلین
بے حیائی گندی چیز ہے اس سے دور رہنا چاہیے. سب خواتین کو اپنے پردے کا، گھر اور چاردیواری کا خیال رکھنا چاہیے. مرد اور عورت دونوں کو قربانی دینی چاہیے.
عورتوں کو بس ایک مرد تک محدود رہنا چاہیے. مرد کو بھی کسی سے غیر اخلاقی تعلقات نہیں رکھنے چاہیئیں
اصل میں تو مخلوط محافل ہی نہیں ہونی چاہیئیں
اس حوالے سے مجھے قطر کا ماحول بہت اچھا لگا. وہاں تو عورت اور مرد کے ہال ہی الگ الگ جگہوں پر ہوتے ہیں. کسی قسم. کا کوئی تعلق ہی نہیں. مرد کسی اور کے گھر میں نہیں گھستے
مجھے یہ ماحول بہت پسند آیا. پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے
آپ نے جو اتنی تفصیل بیان کی ہمارا یہی تو مدعا ہے۔۔۔
میرے خیال میں ہر شریف النفس انسان کبھی بے لباس ہونا نہیں چاہے گا۔۔۔
پھر بھی شکر ہے پاکستان میں مغرب کی بنسبت بہت بہتر ماحول ہے!!!
 

زیدی

محفلین
زبردست ناکام تو آپ کے ہمنوا ہوئے ہیں۔۔۔
افغانستان میں آپ کے ہمنوا ممالک مل کر خاک چاٹتے ہوئے جو رسوا ہوئے ہیں ساری دنیا ان کا تماشا دیکھ رہی ہے!!!
اللہ معاف کرے میں آپ کی طرح کسی بھی درندے کی حمایت کے مرض میں مبتلا نہیں۔ اپنے خیالات مجھ پہ تھونپنے پر اور اپنی اصل مجھ پہ ظاہر کرنے کا شکریہ۔ :)
 
آخری تدوین:

زیدی

محفلین
بے حیائی پھیلانے کی تعلیم نہ عیسائیت میں ہے یا نہ یہودیت میں۔۔۔
اب بتائیے آپ کس مذہب کی ’’تبلیغ‘‘ کررہے ہیں؟؟؟
شدت پسندانہ عقائد اور بے بنیاد بغیر ثبوتوں کے الزام پہ تنقید سے حیا کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ آہاہاہا کیا ہی زبردست منطق ہے۔ لفظ منطق بھی سوچ رہا ہو گا مجھے کس شخص کے ساتھ نتھی کر دیا۔ میاں کوئی ایسا الزام تو لگاتے جس میں کوئی دو آنے کی ہی سچائی ہوتی۔ اب میں آپ سے آپ کے اس دعوے پہ ثبوت لانے کا سوال نہیں کروں گا کیونکہ سازشی کہانیوں سے لبریز دماغ میں اپنی خامیوں کا غصہ دوسروں پہ نکالنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
 

زیدی

محفلین
ببانگ دہل برائی کو برائی، برے کو برا اور سازشی کو سازشی کہیں گے!!!
ببانگ دہل برائی کو برائی کہنے کی جرات سولی پہ چڑھتے ہوئے۔
انتہائی واہیات اور فضول بات ہے۔۔۔
اگر آپ نے کسی مخصوص شخص کی ساری زندگی میں سے کسی ایک برائی پر نظر کی ہے تو اس کی زندگی بھر کی خوبیاں اور نیکیاں بھی بیان کریں۔۔۔
پھر موازنہ کریں کہ نیکیاں زیادہ ہیں یا گناہ۔۔۔
انسان کو اس مکھی کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو صاف جسم چھوڑ کر صرف زخم پر جا کر بیٹھتی ہے۔۔۔
اور اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھ لیں کہ ہماری نیکیاں کتنی ہیں اور برائیاں کتنی۔۔۔
جب اپنے آپ کو تقویٰ اور پاکیزگی کے اس معیار پر پائے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا پھر کسی پر تنقید کرنا اچھا بھی لگتا ہے!!!
 

فہد مقصود

محفلین
انتہائی واہیات اور فضول بات ہے۔۔۔
اگر آپ نے کسی مخصوص شخص کی ساری زندگی میں سے کسی ایک برائی پر نظر کی ہے تو اس کی زندگی بھر کی خوبیاں اور نیکیاں بھی بیان کریں۔۔۔
پھر موازنہ کریں کہ نیکیاں زیادہ ہیں یا گناہ۔۔۔
انسان کو اس مکھی کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو صاف جسم چھوڑ کر صرف زخم پر جا کر بیٹھتی ہے۔۔۔
اور اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھ لیں کہ ہماری نیکیاں کتنی ہیں اور برائیاں کتنی۔۔۔
جب اپنے آپ کو تقویٰ اور پاکیزگی کے اس معیار پر پائے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا پھر کسی پر تنقید کرنا اچھا بھی لگتا ہے!!!

صرف ایک غلطی؟ اشرف علی تھانوی کی کتب ایسی غلطیوں اور گستاخیوں سے بھری پڑی ہیں۔ ابھی تو شروعات ہیں۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا! یہاں جب ان پاکستانی علماء کی کتب سے شواہد کے ڈھیر لگنا شروع ہوں گے تو صفحات کالے ہوتے چلے جائیں گے۔

کن خوبیوں کی بات کی جائے؟ مذہب کے بنیادی عقائد کے ساتھ یہ کھلواڑ کر گئے! سب سے پہلے ان کو پوری امت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ مذہبی راہنما ہوتے ہوئے انھوں نے اتنی بدعنوانی کیوں کی؟

تقویٰ کا اعلیٰ ترین معیار تو انبیاء علیہم السلام کا ہی ہے۔ اگر تنقید کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تقویٰ کے اعلیٰ ترین معیار تک پہنچا جائے تو انبیاء علیم السلام کے معیار تک کوئی نہیں پہنچ سکتا ہے۔ تو مجھے کیا پھر تو کسی کو بھی تنقید کا حق حاصل نہیں ہونا چاہئے! آپ کے ان پسندیدہ علماء کو بھی نہیں!

یا پھر کہیں آپ کے نزدیک انبیاء علیہم السلام کے لئے مخصوص خوبیاں عام انسانوں میں بھی پائی جاتی ہیں؟ کیونکہ آپ کے پسندیدہ علماء کی تو یہی تعلیمات ہیں۔

07-00_gif.jpg


img147312781.jpg


img147312796.jpg

دیکھ لیجئے کہ آپ کے پسندیدہ علماء کی کتب میں کیا لکھا ہے۔ اللہ رب العزت کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی صرف ان کے نزدیک رحمۃ اللعالمین نہیں ہیں۔ توحید اور انبیاء علیہم السلام پر ایمان اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ آپ کے علماء تو ان میں کھلم کھلا بدعنوانی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں!
 

زیدی

محفلین
اس مراسلہ سے لگ رہا ہے کہ آپ کا یہاں آنے کا مقصد صرف اول فول بولنا ہے۔۔۔
آپ کو یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے۔۔۔
آپ کو کیا خبر کہ ہم نے کون سے مراسلے کیے ہیں کون سے نہیں؟؟؟
ہاں اگر کوئی پرانا شکاری نیا جال لے کر آیا ہو تو اور بات ہے۔۔۔
اور اگر ایسی ہی بات ہے تو وہ سب جان کر بھی دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے۔۔۔
یہیں دیکھ لیں ہم فحاشی کے خلاف بول رہے اور آپ اس کی حمایت میں جل جل کر راکھ ہوئے جارہے ہیں!!!
جب دماغ میں سازشی کہانیاں چل رہی ہوں اور آنکھوں پہ بغض کی پٹی بندھی ہو تو سامنے لکھی واضح عبارتیں بھی نظر نہیں آتیں۔
میں نے ابھی تک آپ کی جتنی پوسٹیں پڑھی ہیں
یہاں تو چور کی داڑھی میں تنکے کے برعکس پوری داڑھی ہی تنکوں کی لگ رہی ہے۔
 

زیدی

محفلین
فرمان باری تعالیٰ ہے:
يَآ اَيُّ۔هَا الَّ۔ذِيْنَ اٰمَنُ۔وٓا اِذَا ضَرَبْتُ۔مْ فِىْ سَبِيْلِ اللّ۔ٰهِ فَ۔تَبَيَّنُ۔وْا وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰٓى اِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًاۚ تَبْتَغُوْنَ عَ۔رَضَ الْحَيَاةِ ال۔دُّنْيَا فَعِنْدَ اللّ۔ٰهِ مَغَانِ۔مُ كَثِيْ۔رَةٌ ۚ كَذٰلِكَ كُنْتُ۔مْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّ۔ٰهُ عَلَيْكُمْ فَ۔تَبَيَّنُ۔وْا ۚ اِنَّ اللّ۔ٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْ۔رًا (النساء-94)
اے ایمان والو! جب اللہ کی راہ میں نکلو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم پر سلام کہے تو اس کو مت کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے، تم دنیا کی زندگی کا سامان چاہتے ہو سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں، تم بھی تو اس سے پہلے ایسے ہی تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا اس لیے تحقیق سے کام لیا کرو، بے شک اللہ تمہارے کاموں سے باخبر ہے۔
(سورہ النساء - عربی متن اور اردو ترجمہ)

يَآ اَيُّ۔هَا الَّ۔ذِيْنَ اٰمَنُ۔وٓا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُ۔وٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًا بِجَهَالَ۔ةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْ۔تُ۔مْ نَادِمِيْنَ (الحجرات-6)
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی سی خبر لائے تو اس کی تحقیق کیا کرو کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو۔
(سورہ الحجرات - عربی متن اور اردو ترجمہ)

فرمان نبوی: « كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع » ... صحيح مسلم
کہ کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق گناہ گار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے۔ (محدث فورم)
 
Top