آزادنظم

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، عظیم ، یاسر شاہ
چار سُو مہکی فضا ہے
نرم ریشم سی ہوا ہے
رنگ موسم نے ہے بدلا
یا تصور میں بسے
انمول سے لمحات کا
اک ریشمی احساس ہے یہ

شہد و میدے سے بنے
اُس صندلی خوشبو سے مہکے
نرم مخمل کی طرح
اُس خوبصورت سے بدن کے
نرم و شیریں لمس کا
اک ریشمی احساس ہے یہ

بولنے کو لب کھلیں تو
پھول سے جھڑنے لگیں
ایسا تو کوئی بھی نہیں
یہ پیار میں ڈُوبے ہوئے
خورشید کے محبوب کا بس
نرمیِ گفتار کا
اک ریشمی احساس ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تہِ ٹیگ کرنے کا شکریہ!
آپ کی نظم اچھی ہے ۔ تسلسل کی کمی ہے ۔ ایک خیال سے دوسرے خیال تک جانے کے لیے ربط موجود نہیں ۔
آزاد نظم کی سطروں کو سینٹر کے بجائے دائیں طرف سے الائن کیجیے تاکہ تمام سطور ایک ہی مقام سے شروع ہوں ۔
شہد و میدے سے بنے
اُس صندلی خوشبو سے مہکے
نرم مخمل کی طرح
یہ تشبیہ اس نظم میں فٹ نہیں ہے اِلّا یہ کہ آپ نے یہ نظم کسی گلگلے کی شان میں لکھی ہو ۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ نظم میں مقطع کی ضرورت نہیں ہے.
اس صندلی خوشبو؟ کس صندل کی خوشبو،
تنافر بھی ہے،محض صندلی خوشبو کر دو۔یہ تو تکنیکی بات ہو گئی، ظہیراحمدظہیر کی بات پر غور کرو
 
سر! توجہ دینے کا شکریہ
آپ کی ہدایات پر آئندہ عمل کرنے کی پوری کوششش کروں گا۔
ویسے سر گلگلے کی طرح بھی تو کوئی ہو سکتا ہے جو پیارا بھی لگتا ہو۔ :LOL:
یا پھر تعریف شاید زنانہ انداز میں ہو گئی ہے۔ :)
تسلسل میرےذہن میں یہ تھا کہ لکھنے والے کاموڈ بہت اچھا ہوگیا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ بس وہی بتانے کی کوششش کی ہے اور آخر میں یہ کوشش کی ہے کہ یہ تعریفیں تو لکھنے والے کے دماغ کا اپنا فتور ہے اصل میں جسے سوچ کر وہ خوش ہو رہا ہے حقیقت میں تو شاید ایسا کچھ نہیں ہے۔ :)
 
مزید یہ کہ نظم میں مقطع کی ضرورت نہیں ہے.
اگر خورشید کو اک شخص سے بدل دیا جائے تو
یہ پیار میں ڈُوبے ہوئے
اِک شخص کے محبوب کا بس
نرمیِ گفتار کا
اک ریشمی احساس ہے
اس صندلی خوشبو؟ کس صندل کی خوشبو،
تنافر بھی ہے،محض صندلی خوشبو کر دو۔یہ تو تکنیکی بات ہو گئی، ظہیراحمدظہیر کی بات پر غور کرو
سر بہت شکریہ!
اُس صندلی خوشبو؟ کس صندل کی خوشبو،
واقعی تنافر ہے جو اُس کو ختم کردینے سےنہیں رہے گا۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میدے کے علاوہ شہد بھی شامل تھا نا ریسپی میں، اس لئے ظہیر صاحب کو گلگلہ یاد آیا، اور مجھے یہ احساس ہوا کہ کیا چاٹنا ہے؟
سنگ مرمر بھی استعمال کءا جب آ سکتا ہے شہد اور میدے کی جگہ
اور یہ بات تو اب بھی لگ رہی ہے کہ یہ تین ریشمی احساس ہیں۔ کم از کم نظم کاعنوان تین احساس رکھ دیا جائے تو "سہ لختی" قابل قبول بن جائے
 
محترم سر!
چونکہ آگے جا کے استعمال ہو اہے
نرم و شیریں لمس کا
اک ریشمی احساس ہے یہ

سنگِ مرمر نہ نرم ہے نہ شیریں
اور میدہ نرم ہے اور شہد شیریں ہے تو کیا اب گنجائش بنتی ہے؟
اور سہ لختی کے بارے میں بھی اگر تھوڑی سی وضاحت فرمادیں تو میرے جیسے طالب علموں کے علم میں اضافہ ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
Top