آرکائیو ڈاٹ آرگ سے متعلق ایک سوال

عبید انصاری نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 23, 2018

  1. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بھائیو! میں نے حال ہی میں ایک کتاب archive.org پر اپ لوڈ کی ہے۔ کتاب تو ٹھیک طرح اپ لوڈ ہوگئی ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ آرکائیو کے اندر ہی آن لائن کتاب کھل سکے۔ جیسا کہ بہت سی کتابیں کھل جاتی ہیں۔ اس کی سیٹنگ کا طریقہ نہیں آرہا۔ اس کے لیے کیا سیٹنگز کرنی ہوتی ہیں؟
    آپ حضرات سے مدد کی درخواست ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 23, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  3. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    3,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    فائل کا ربط بھی دیجیے۔
     
  4. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آصف بھائی کتاب ایسی ہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر اپ لوڈ تو کردی ہے لیکن وہ اس قدر غیر معیاری ہے کہ میں اس کی تشہیر بالکل پسند نہیں کرتا۔ خاص طور پر اردو محفل جیسے سنجیدہ فورم پر۔
    کیا اس کے ربط کے بغیر بات بن سکتی ہے؟ بصورت دیگر میں مکالمے کے اندر ربط دے سکوں گا۔
     
  5. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,898
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    دیکھیے صاحب یہ تجسّس بڑھانے والی بات ہوئی :p اب ہم بھی مکالمے میں ربط مانگنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں :)
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 23, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    عبید بھائی، اس ربط پر اس حوالے سے معلومات ہوں گی۔ یا تو آپ دیکھ لیجیے وگرنہ ہم پہلی فرصت میں جواب کھوج کر لاتے ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    ویسے براؤزر بھی تبدیل کر کے دیکھیے۔
     
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    عبید بھائی! اس ربط پر کلک کریں۔ یہاں اس حوالے سے مرحلہ وار اور باتصویر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    نیز کتاب بھی تبدیل کر کے دیکھئے۔ وغیرہ وغیرہ
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  10. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    ہم بھی یہی سوچ رہے ہیں بھیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  11. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ارے بھائیو تجسس تو ہم آپ کا ابھی ختم کیے دیتے ہیں۔ ایسی بھی کیا بات ہے!:)
    ایک صاحب نے اپنی "زندگی بھر کی" فیس بک پوسٹیں جمع کرکے مجھ سے پی ڈی ایف بنوائی ہیں۔ (یہ تو ہوا معیار) اور اس ننھی منی فائل کا سائز فقط 3 جی بی ہوتا ہے۔ (یہ ہوئی مقدار) اور اب معلوم ہوا ہے کہ 99 فیصد پر آکر ڈاؤن لوڈ رک جاتی ہے۔ (یہ ہوئی "مصیبتِ بسیار")
    اب بھی اگر تجسس ختم نہ ہوا ہو تو بےشک لنک لے لیجیے.:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ بہت اچھا کر رہے تھے جو بتا نہیں رہے تھے! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جی وارث بھائی! میں نے تو ان صاحب کی بد مذاقی فقط اپنی "روزی روٹی" کے لیے برداشت کی۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پھر تو ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انکی "بد مذاقیوں" میں اضافہ فرمائے! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  15. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آمین آمین!
    اِدھر بھی یہی دعا چل رہی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آن لائن ریڈنگ کی سہولت شاید ویب سائٹ بذات خود مہیا کرتی ہے۔ کیونکہ اپ لوڈ کرتے ہوئے ہمارے سامنے ایسا کوئی آپشن نہیں آتا۔ نہ ہی آپ کے فراہم کردہ ربط میں اس پر کوئی بات کی گئی ہے۔ واللہ اعلم
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. ناصر محمود 313

    ناصر محمود 313 محفلین

    مراسلے:
    213
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ۳ جی بی؟ کیا تصویری پی ڈی ایف ہے؟ کتنے صفحات پر مشتمل ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    1240 صفحات تقریبا۔
    جی تصویری پی ڈی ایف ہے۔ اور 600 سے زائد صفحات تو غالبا 23*18 سائز کے ہیں۔ ہائی ریزولوشن کے ساتھ۔
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 24, 2018
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,593
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کوئی اعلیٰ پایے کے فیس بکی دانشور معلوم ہوتے ہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
  20. سروش

    سروش محفلین

    مراسلے:
    2,208
    موڈ:
    Relaxed
    عبید انصاری بھائی، آرکائیو پر کتاب اپلوڈ کرکے اسکا صرف لنک دینے سے کتاب کھل جاتی ہے ، حالانکہ آرکائیو پر سائز کی کوئی لمٹ نہیں مگر 1 جی بی سے اوپر مسئلہ ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر اکھر سوفٹ وئیر 1 جی بی سے کچھ اوپر تھا اس میں بھی یہی مسئلہ آرہا تھا ، عام کتاب تو مندرجہ ذیل طریقے سے کھل جائے گی ۔
    hidustani_tehzeeb_ka_Muslmanon_par_Asar : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر