آرکائیو ڈاٹ آرگ سے متعلق ایک سوال

بھائیو! میں نے حال ہی میں ایک کتاب archive.org پر اپ لوڈ کی ہے۔ کتاب تو ٹھیک طرح اپ لوڈ ہوگئی ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ آرکائیو کے اندر ہی آن لائن کتاب کھل سکے۔ جیسا کہ بہت سی کتابیں کھل جاتی ہیں۔ اس کی سیٹنگ کا طریقہ نہیں آرہا۔ اس کے لیے کیا سیٹنگز کرنی ہوتی ہیں؟
آپ حضرات سے مدد کی درخواست ہے۔
 
آخری تدوین:
فائل کا ربط بھی دیجیے۔
آصف بھائی کتاب ایسی ہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر اپ لوڈ تو کردی ہے لیکن وہ اس قدر غیر معیاری ہے کہ میں اس کی تشہیر بالکل پسند نہیں کرتا۔ خاص طور پر اردو محفل جیسے سنجیدہ فورم پر۔
کیا اس کے ربط کے بغیر بات بن سکتی ہے؟ بصورت دیگر میں مکالمے کے اندر ربط دے سکوں گا۔
 
فہد اشرف

محفلین

دیکھیے صاحب یہ تجسّس بڑھانے والی بات ہوئی :p اب ہم بھی مکالمے میں ربط مانگنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں :)
 
ہم بھی یہی سوچ رہے ہیں بھیا۔
ارے بھائیو تجسس تو ہم آپ کا ابھی ختم کیے دیتے ہیں۔ ایسی بھی کیا بات ہے!:)
ایک صاحب نے اپنی "زندگی بھر کی" فیس بک پوسٹیں جمع کرکے مجھ سے پی ڈی ایف بنوائی ہیں۔ (یہ تو ہوا معیار) اور اس ننھی منی فائل کا سائز فقط 3 جی بی ہوتا ہے۔ (یہ ہوئی مقدار) اور اب معلوم ہوا ہے کہ 99 فیصد پر آکر ڈاؤن لوڈ رک جاتی ہے۔ (یہ ہوئی "مصیبتِ بسیار")
اب بھی اگر تجسس ختم نہ ہوا ہو تو بےشک لنک لے لیجیے.:)
 
محمد وارث

لائبریرین

آپ بہت اچھا کر رہے تھے جو بتا نہیں رہے تھے! :)
 
عبید بھائی، اس ربط پر اس حوالے سے معلومات ہوں گی۔ یا تو آپ دیکھ لیجیے وگرنہ ہم پہلی فرصت میں جواب کھوج کر لاتے ہیں۔
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آن لائن ریڈنگ کی سہولت شاید ویب سائٹ بذات خود مہیا کرتی ہے۔ کیونکہ اپ لوڈ کرتے ہوئے ہمارے سامنے ایسا کوئی آپشن نہیں آتا۔ نہ ہی آپ کے فراہم کردہ ربط میں اس پر کوئی بات کی گئی ہے۔ واللہ اعلم
 
ایک صاحب نے اپنی "زندگی بھر کی" فیس بک پوسٹیں جمع کرکے مجھ سے پی ڈی ایف بنوائی ہیں۔ (یہ تو ہوا معیار) اور اس ننھی منی فائل کا سائز فقط 3 جی بی ہوتا ہے۔ (یہ ہوئی مقدار) اور اب معلوم ہوا ہے کہ 99 فیصد پر آکر ڈاؤن لوڈ رک جاتی ہے۔ (یہ ہوئی "مصیبتِ بسیار")
۳ جی بی؟ کیا تصویری پی ڈی ایف ہے؟ کتنے صفحات پر مشتمل ہے؟
 
سروش

محفلین
عبید انصاری بھائی، آرکائیو پر کتاب اپلوڈ کرکے اسکا صرف لنک دینے سے کتاب کھل جاتی ہے ، حالانکہ آرکائیو پر سائز کی کوئی لمٹ نہیں مگر 1 جی بی سے اوپر مسئلہ ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر اکھر سوفٹ وئیر 1 جی بی سے کچھ اوپر تھا اس میں بھی یہی مسئلہ آرہا تھا ، عام کتاب تو مندرجہ ذیل طریقے سے کھل جائے گی ۔
hidustani_tehzeeb_ka_Muslmanon_par_Asar : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
 
Top