آدمی اور شیر

وجی

لائبریرین
کیا انسان اور شیر دوست ہوسکتے ہیں


کیا آپ نے بورن فری نامی فلم دیکھی ہے ؟؟
کیا آپ جون رینڈل John Rendall اور ایس برگ Ace Berg کو جانتے ہیں ؟؟
کیا آپ بابا یاء سنبا Father of Lions کو جانتے ہیں ؟؟
کیا آپ جورج ایڈیمسن George Adamson کو جانتے ہیں ؟؟
نہیں تو پڑھیں ، سنیں اور دیکھیں

مختصرا
1969 میں جون اور ایس دو دوستوں کو ایک شیر کا بچہ ملتا ہے جسکو وہ پالنے کا فیصلہ کرتے ہیں شیر کا نام کریسچن رکھتے ہیں کچھ ہی سالوں بعد وہ بڑا ہوجاتا ہے اور انکو کریسچن کی دیکھ بھال کرنے میں مشکل پیش آرہی ہوتی ہے تو وہ اسی جنگل میں چھوڑنے کا سوچتے ہیں اور وہ ملتے ہیں جورج ایڈیمسن سے

جورج ایڈیمسن جو کہ شیروں کی دیکھ بھال کرنے کا ماہر تھا اور شیروں کو جنگل میں عام شیروں کی طرح رکھتا تھا اس نے پہلا شیر جو پالا وہ ایک شیرنی تھی اسکا نام اس نے ایلسا رکھا جو 1961 میں مر جاتی ہے جورج اور اسکی بیوی جوئے ایڈیمسن ایک کتاب لکھتے ہیں بورن فری اور اسی پر فلم بورن فری 1966 میں بنتی ہے
جورج ایڈیمسن کو ہی بابا یاء سنبا کہا جاتا ہے انہوں نے اور بھی کتابیں لکھیں

اب جون اور ایس نے شیر کریسچن کو جورج کے حوالے کیا اور واپس چلے گئے کئی سال بعد وہ کریسچن سے ملنے آئے تو یہ ویڈیو بنی

اسی ویڈیو کے آخر میں جورج ایڈیمسن بھی نظر آئیں گے

کریسچن کی کہانی
جون اور ایس کا انڑویو
جورج ایڈیمسن بابا یاء سنبا
جورج ایڈیمسن کی شیرنی ایلسا جس پر کتاب لکھی بورن فری
جورج اور کریسچن






 

عاشق چانگ

محفلین
انسان اور شیر دوست ہو سکتے ہیں لیکن یہ ساری بات انسان پر ہے کے وہ جانور کو کس طرح اپنا بناتا ہے کیوں کہ وہ جانور اور وہ اشرف المخلوقات ہیں شکریہ
 

وجی

لائبریرین
وجی جی آپ تو چھپے رست نکلے واہ کیا تحریر ہے
یہ چھپے رست کیا ہے بھائی اور تحریر کا کیا ہے وہ تو کچھ بھی لکھ دو قبول کرنے والے قبول کر لیتے ہیں اور بھائی اچھی چیز میں اگر بری بات نہ لکھیں تو اچھی ہی لگتی ہے
انسان اور شیر دوست ہو سکتے ہیں لیکن یہ ساری بات انسان پر ہے کے وہ جانور کو کس طرح اپنا بناتا ہے کیوں کہ وہ جانور اور وہ اشرف المخلوقات ہیں شکریہ
آپ نے بلکل ٹھیک کہا
 
Top