آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بندہ بن یار
میرے پاس کوئی ڈی ایس ایل کنکشن نہیں ہے
پی ٹی سی ایل وی وائرلیس
یہی مراسلے سینڈ ہو جاتے ہیں ، یہی اس کی بڑی مہربانی ہے
واقعی یار تمہیں تو داد دینی چاہئیے کہ پی ٹی سی ایل وائرلیس پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہو۔تمہارے گاؤں یا قصبے میں evo کی سروس میسر نہیں؟
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

ایوو کے سگنل پورےنہیں ہوتے
مر مر کے ایک آتا تھا، کنکٹ کرو تو وہ بھی غائب
اس لئے مجبوراً وائرلیس سے دل لگا رکھا ہے
 
میں بھی چھت پر بیٹھ کر چلاتا ہوں اور دو سگنلز آتے ہیں۔لیکن وائرلیس سے تو کئی گنا بہتر ہے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک اور مووی دیکھی ہے ابھی عید کے دنوں میں

فرائیڈے آفٹر نیکسٹ

مزاحیہ فلم ہے۔ اور سارے کے سارے کالے اداکاروں کا میلہ ہے
کہانی کرسمس کے دنوں کی ہے، جو کہ ایک چوری سے سٹارٹ ہوتی ہے، اور اسی چور کی درگت پر ختم ہو جاتی ہے
بالکل بوگس اور بکواس ترین فلم ہے
یوں جیسے انڈین فلمیں ڈھول اور دھمال وغیرہ قسم کی فلیں ہوتی ہیں
باوجود کوشش کے بھی ہنسی نہیں آئی
لیکن اداکاروں نے ہنسانے کی کوشش پوری کی اپنی طرف سے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وِ ل سمتھ کی ایک فلم دیکھی

مین ان بلیک

فینٹاسی فلم ہے۔ اور جیسا کہ وِ ل کی اکثر فلمیں ہوتی ہیں ، ویسی ہی زبردست اور مزاحیہ فلم ہے

خلا سے آ کر زمین پر بس جانے والے خلائی جانداروں پر نظر رکھنے ، انہیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے ایک ادارہ ہوتا ہے
ول سمتھ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وہ ادارہ جوائن کرتا ہے
اور جیسا کہ ایسی فلموں میں ہوتا ہے، ایک خلائی ولن کو تباہ کرتے ہیں اور دنیا کو بچاتے ہیں
پھر اس کا ساتھی وہ ادارہ چھوڑ دیتا ہے اور ول اکیلا رہ جاتا ہے۔ فلم ختم

مین ان بلیک 2

اس فلم میں ایک نئی مصیبت سیلینا آ جاتی ہے خلا سے
ول سمتھ کا پارٹنر ایک کتا ہوتا ہے
جب ان دونوں سے کچھ نہیں ہوتا تو اپنے پرانے ساتھی کو واپس لانے جاتے ہیں
وہ اب ایک پوسٹ ماسٹر ہوتا ہے۔ اور جو سارے فساد کی جڑ بریسلیٹ ہوتا ہے اس کا سرغ صرف اسی کو معلوم تھا
مصیبت یہ کہ اس کی یاداشت پچھلی فلم میں مٹا دی گئی تھی۔ اس فلم میں واپس لائی جاتی ہے
اور پھر وہ دونوں مل کر سلینا کو شکست دے کر دنیا کو بچاتے ہیں

فلم واقعی بہت زبردست ہے۔وِل سمتھ کی فلمیں ہوتی ہی زبردست ہیں
 
نیرنگ خیال

سرسری جائزے لکھنے کا کام تو شروع نہیں کر دیا۔ :eek:
 
قیصرانی

لائبریرین
لوسٹ بھی زبردست ہے ۔ آخری سیزن تک سسپنس برقرار رہتا ہے۔ بہت مزہ آیا تھا دیکھنے میں۔
Season1soundtrack.jpg
lost.jpg

کہانی شروع ہوتی ہے ایک جہاز کے کریش ہونے سے ۔ جو کہ ایک ویران جزیرے پر گرتا ہے اور کچھ لوگ ان میں زندہ بچ جاتے ہیں۔ ان میں کچھ مجرم بھی ہوتے ہیں ۔ وہ سب کیسے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور کیا وہ جزیرہ واقع میں ویران ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے آپ کو 6 سیزن پر مشتمل ، سسپنس سے بھرپور مکمل سیریل دیکھنا ہوگا۔
میں نے لاسٹ کی کچھ قسطیں دیکھی تھیں لیکن جب پھر اس کا تجزیہ کرنے بیٹھا کہ جہاز کیسے کریش ہوا، لوگ کیسے بچے، وغیرہ وغیرہ تو ساری دلچسپی ختم ہو گئی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
وِ ل سمتھ کی ایک فلم دیکھی

مین ان بلیک

فینٹاسی فلم ہے۔ اور جیسا کہ وِ ل کی اکثر فلمیں ہوتی ہیں ، ویسی ہی زبردست اور مزاحیہ فلم ہے

خلا سے آ کر زمین پر بس جانے والے خلائی جانداروں پر نظر رکھنے ، انہیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے ایک ادارہ ہوتا ہے
ول سمتھ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وہ ادارہ جوائن کرتا ہے
اور جیسا کہ ایسی فلموں میں ہوتا ہے، ایک خلائی ولن کو تباہ کرتے ہیں اور دنیا کو بچاتے ہیں
پھر اس کا ساتھی وہ ادارہ چھوڑ دیتا ہے اور ول اکیلا رہ جاتا ہے۔ فلم ختم

مین ان بلیک 2

اس فلم میں ایک نئی مصیبت سیلینا آ جاتی ہے خلا سے
ول سمتھ کا پارٹنر ایک کتا ہوتا ہے
جب ان دونوں سے کچھ نہیں ہوتا تو اپنے پرانے ساتھی کو واپس لانے جاتے ہیں
وہ اب ایک پوسٹ ماسٹر ہوتا ہے۔ اور جو سارے فساد کی جڑ بریسلیٹ ہوتا ہے اس کا سرغ صرف اسی کو معلوم تھا
مصیبت یہ کہ اس کی یاداشت پچھلی فلم میں مٹا دی گئی تھی۔ اس فلم میں واپس لائی جاتی ہے
اور پھر وہ دونوں مل کر سلینا کو شکست دے کر دنیا کو بچاتے ہیں

فلم واقعی بہت زبردست ہے۔وِل سمتھ کی فلمیں ہوتی ہی زبردست ہیں
میرے خیال میں ول سمتھ انتہائی فضول ایکٹر ہے۔ افریقن امریکن ایکٹر یا تو کمال کے ہوتے ہیں یا پھر بے کار۔ ول سمتھ بھی بے کار سا ہے۔ مین ان بلیک کی نئی فلم دیکھی ہے پہلی بار۔ دراصل تمپرے جانا ہوا تو وہاں تھری ڈی تھیٹر میں چل رہی تھی تو دیکھ لی۔تاہم ٹامی لی جونز بہت منجھا ہوا ایکٹر ہے۔ اس کے ساتھ ول سمتھ کو دیکھ کر بہت چڑ ہوتی ہے مجھے تو۔ خیر پسند اپنی اپنی
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے لاسٹ کی کچھ قسطیں دیکھی تھیں لیکن جب پھر اس کا تجزیہ کرنے بیٹھا کہ جہاز کیسے کریش ہوا، لوگ کیسے بچے، وغیرہ وغیرہ تو ساری دلچسپی ختم ہو گئی :)
نا کریں، میں نے لاسٹ کی تمام قسطیں جن کا کُل حُجم 30 جی بی ہے انہیں ٹورنٹ (کوئی اردو وکِی والوں سے پوچھے کہ ٹورنٹ کی اردو کیا ہے :D) پر لگا رکھا ہے اور 6 جی بی ڈاؤنلوڈ بھی ہو چکا ہے۔
 
جونز واقعی دونوں فلموں میں چھایا رہا
ول مجھے بس انہی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے پسند ہے

ویسے ڈینزل واشنگٹن کے بارے میں کیا خیال ہے؟
یہ تو لازمی پسند ہوگا:ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
نا کریں، میں نے لاسٹ کی تمام قسطیں جن کا کُل حُجم 30 جی بی ہے انہیں ٹورنٹ (کوئی اردو وکِی والوں سے پوچھے کہ ٹورنٹ کی اردو کیا ہے :D) پر لگا رکھا ہے اور 6 جی بی ڈاؤنلوڈ بھی ہو چکا ہے۔
لکھا تھا نا، پسند اپنی اپنی :)
 
MughalS

محفلین
میں نے لاسٹ کی کچھ قسطیں دیکھی تھیں لیکن جب پھر اس کا تجزیہ کرنے بیٹھا کہ جہاز کیسے کریش ہوا، لوگ کیسے بچے، وغیرہ وغیرہ تو ساری دلچسپی ختم ہو گئی :)
اصل میں سارا سسپنس جو ہے وہ آخری سیزن میں ختم ہوتا ہے۔ کریش کی اصل کہانی بھی آگے کہں جا کر غالبا تیسرے سیزن میں پتا چلتی ہے ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہوائی جہاز کریش ہونے کے بارے آپ نے اگر کچھ معلومات لی ہوں تو آپ کو علم ہوگا کہ ہوائی جہاز کیسے کریش ہوتے ہیں۔ ابھی تو کئی سال ہوئے کہ اب تو یاد بھی نہیں۔ لیکن کوشش کرتا ہوں کہ فلم دیکھ کر دوبارہ سے وہ تجزیہ لکھ دوں
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی وکی پر سٹوری دیکھ رہا تھا تو پہلا پوائنٹ ملا کہ جب ہوائی جہاز Mid Air تباہ ہوتا ہے تو اس میں زندہ بچنے والوں کے کتنے امکانات ہوتے ہیں :)
 
Safe-2012-Poster-Wallpaper-iPad-3.jpg

Safe دیکھی۔بالکل ویسی ہی فلم ہے جس کی توقع آپ Jason Statham کی کسی فلم سے کر سکتے ہیں:rolleyes: ۔ایک طرف چائینیز گینگ ہے دوسری طرف رشین درمیان میں ہیرو صاحب موجود ہیں اور کہانی کا سب سے اہم حصہ ایک لڑکی جو اعلیٰ دماغ کی حامل ہے اور بڑی سے بڑی چیز بآسانی یاد کر لیتی ہے:) ۔اب ہیرو نے دونوں گینگز کے اراکین کو واصلِ جہنم کرنا ہے اور ساتھ میں لڑکی کو بھی بچانا ہے:eek: ۔آگے بندہ خود سمجھ لیتا ہے کیا ہوا ہو گا۔
بس یوں سمجھ لیں جیسے سلطان راہی کے ہاتھ میں گنڈاسے کی بجائے پستول دے دی گئی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top