آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افلاطون

محفلین
ایسے ٹی وی شوز کون کون دیکھ رہا ہے جو ابھی جاری ہیں۔ مثلا ہوم لینڈ وغیرہ؟
Homeland,Dexter, Spartacus, Game of Thrones سارے ہی ابھی چل رہے ہیں۔
میں تو ٹی وی شو دیکھتا ہی ہفتے کے ہفتے ہوں اگر کوئی پورا سیزن ڈاؤنلوڈ کر لوں تو نشئی ہو جاتا ہوں اس کا، جیسے ابھی Fringe کے 5 سیزن سردیوں کی چھٹیوں میں دیکھ ڈالے:):)
 
شہزاد وحید

محفلین
ایسے ٹی وی شوز کون کون دیکھ رہا ہے جو ابھی جاری ہیں۔ مثلا ہوم لینڈ وغیرہ؟
Arrow تو میں بھی دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ Archer اور Spartacus اور Suits کےبھی اسی مہینے سے نئے سیزن شروع ہو رہے ہیں تو وہ بھی دیکھنے ہیں۔ MTV Roadies 10 اور Living on the Edge 4 بھی اسی مہینے شروع ہونے جا رہا ہے۔
 
MughalS

محفلین
Homeland,Dexter, Spartacus, Game of Thrones سارے ہی ابھی چل رہے ہیں۔
میں تو ٹی وی شو دیکھتا ہی ہفتے کے ہفتے ہوں اگر کوئی پورا سیزن ڈاؤنلوڈ کر لوں تو نشئی ہو جاتا ہوں اس کا، جیسے ابھی Fringe کے 5 سیزن سردیوں کی چھٹیوں میں دیکھ ڈالے:):)
فرنگ کی کہانی کیاہے؟
Arrow تو میں بھی دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ Archer اور Spartacus اور Suits کےبھی اسی مہینے سے نئے سیزن شروع ہو رہے ہیں تو وہ بھی دیکھنے ہیں۔ MTV Roadies 10 اور Living on the Edge 4 بھی اسی مہینے شروع ہونے جا رہا ہے۔
سپارٹکس کا تو مجھے بھی انتظار ہے۔ اور شرلاک کا تیسرا سیزن کب آ رہا ہے؟
 
MughalS

محفلین
14974_390312857725689_1624179542_n.jpg
 
سعادت

تکنیکی معاون
Linotype: The Film دیکھی۔

اگر آپ ٹائپوگرافی، ٹائپ سیٹنگ، اور ماس میڈیا کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس ڈاکیومینٹری کو نہ دیکھ کر آپ اپنے ساتھ زیادتی کریں گے۔ اور اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں ہے، لیکن آپ کو پُر جوش اور باصلاحیت انسانوں کی گفتگو سُننے کا شوق ہے، تو یہ فلم آپ کو قطعاً مایوس نہیں کرے گی۔

لائنوٹائپ ایک مکینیکل مشین کا نام ہے جو دھاتی ٹائپ (metal type) سےکی جانے والی طباعت میں استعمال کی جاتی تھی۔ اس مشین کی ایجاد سے پہلے دھاتی ٹائپ سیٹنگ کا کام ہاتھ سے کیا جاتا تھا اور بہت وقت لیتا تھا، لیکن لائنوٹائپ نے منظرِ عام پر آنے کے بعد طباعت اور اشاعت میں ایک عظیم انقلاب کا آغاز کیا۔ فلم کے ایک ستارے کے بقول "پہلے اس بات کا حساب ہوتا تھا کہ ایک سطر سیٹ کرنے میں کتنے منٹ صَرف ہوتے ہیں، لیکن لائنوٹائپ کے بعد ہم ایک منٹ میں کتنی سطریں سیٹ کرنے کا حساب لگانے لگے۔" نتیجتاً، اخبارات، کتب، اور جرائد کی اشاعت میں نہایت تیزی سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ہونے والے معلومات کے تبادلے نے "دنیا کو تین سو سال آگے پہنچا دیا"۔

Linotype: The Film اس حیرت انگیز مشین کی ایجاد، عروج، زوال، اور سب سے بڑھ کر، اس کو استعمال کرنے والے اور اس سے پیار کرنے والے ہنر مند آرٹِسٹس کی داستان ہے۔ ایک نہایت خوبصورت اور دلچسپ ڈاکیومینٹری۔

ٹریلر:​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top