آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افلاطون

محفلین
Looper دیکھی۔ ٹائم ٹریول والا آئیڈیا، نئی کہانی کے ساتھ۔ مستقبل بعید میں جب مافیا کو کسی سے چھٹکارا پانا ہو تو اسے 30 سال ماضی میں بھیج دیتے ہیں جہاں ایک قاتل ہاتھ میں بندوق لیے انتظار کر رہا ہوتا ہے، لیکن ایک دن مستقبل سے آنے والا شخص۔۔۔۔۔۔باقی دیکھو:)۔

سائنس فکشن کے شائقین کیلئے اچھی فلم ہے۔
 

MughalS

محفلین
Looper دیکھی۔ ٹائم ٹریول والا آئیڈیا، نئی کہانی کے ساتھ۔ مستقبل بعید میں جب مافیا کو کسی سے چھٹکارا پانا ہو تو اسے 30 سال ماضی میں بھیج دیتے ہیں جہاں ایک قاتل ہاتھ میں بندوق لیے انتظار کر رہا ہوتا ہے، لیکن ایک دن مستقبل سے آنے والا شخص۔۔۔ ۔۔۔ باقی دیکھو:)۔

سائنس فکشن کے شائقین کیلئے اچھی فلم ہے۔
بلو رے میں آ گئی؟
 

افلاطون

محفلین
ابھی تو نہیں آئی۔ جب سے بلو رے کی لت لگی ہے ڈی وی ڈی دیکھنا بھی چھوڑ دی ہے۔ :)
بلو رے پر کوئی کوئی فلم دیکھنے کا ہی مزا آتا ہے۔ اکیلے تو لیپ ٹاپ پر ہی دیکھ لی جاتی ہے جب کبھی اکٹھےدیکھنی ہوتو پھر بلو رے کا مزہ آتا ہے۔
 

عطاء رفیع

محفلین
نا کریں، میں نے لاسٹ کی تمام قسطیں جن کا کُل حُجم 30 جی بی ہے انہیں ٹورنٹ (کوئی اردو وکِی والوں سے پوچھے کہ ٹورنٹ کی اردو کیا ہے )
میں ایک دفعہ تلاش کیا تھا لغۃ، جواب ملا، موسلا دھار بارش، یا ایسا ہی کچھ۔۔۔ لہہ دس۔۔:unsure:
 

شہزاد وحید

محفلین
Person of Interest کا پہلا سیزن دیکھا۔ایکسٹرا آرڈنیری نہیں لیکن دلچسپ سیریز ہے اور عمدہ بات یہ کہ ایکشن سیریز ہے۔ ایک پراسرار جینئیس سائنسدان جس کے پاس معلومات کا خزانہ ہے اور جس نے شہر میں ایک ایسا نظام نافظ کر رکھا ہے کہ کسی بھی شخص کی پل پل کی خبر رکھی جا سکے، ایک سابقہ CIA ایکشن کمانڈو کی خدمات حاصل کرتا ہے تاکہ شہر میں ہونے والے جرائم کو ہونے سے پہلے ہی روک لیا جائے۔

person_of_interest.jpg
 

عطاء رفیع

محفلین
Lockout دیکھی۔ایک سائنس فکشن فلم ہے۔کہانی ایک جیل (Maximum security Prison)کے گرد گھومتی ہے جس میں قیدیوں کو مصنوعی نیند سلا کر کئی سالوں کیلیے سیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔اور یہ جیل خلا میں ہوتی ہے۔اچھی اور دیکھنے لائق فلم ہے
پچھلے دنوں ہی دیکھی۔ ویکیپیڈیا میں اس کے بارے میں پڑھتے ہوئے پہلی بار پتہ چلا کہ سائنسی موویز ایک ہی پردے کے سامنے بنتی ہیں۔ اور ہم جہان گھوم آتے ہیں۔
"You just have to suspend the voice in your head because you feel so silly reacting to nothing there. Having whole conversations with people that aren’t there. I felt a little crazy the first time around".​
 
پچھلے دنوں ہی دیکھی۔ ویکیپیڈیا میں اس کے بارے میں پڑھتے ہوئے پہلی بار پتہ چلا کہ سائنسی موویز ایک ہی پردے کے سامنے بنتی ہیں۔ اور ہم جہان گھوم آتے ہیں۔
"You just have to suspend the voice in your head because you feel so silly reacting to nothing there. Having whole conversations with people that aren’t there. I felt a little crazy the first time around".​
مجھ نکمے کو کیا معلوم انگلش میں کیا لکھا ہے:(
ویسے بندہ اگر بی ہائینڈ دی سین دیکھ لے تو اس طرح کی کنفیوژنز کلئیر ہوجاتی ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top