آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
یہاں فننش موٹر ویز بہت کم ہیں۔ موٹر وے بھی دو لین ہوتی ہیں آنے کے لئے اور دو جانے کے لئے۔ ایک موٹر وے ہیلسنکی سے تمپرے، دوسری ہیلسنکی سے ترکو تک۔ اس کے علاوہ کہیں کہیں چھوٹے موٹے ٹکڑے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ ملا کر پوری موٹروے بنا دی جائے گی۔ تاہم یہ مستقبل بعید کی بات ہے۔ عام طور پر فننش ہائی وے سنگل لین آنے کے لئے اور سنگل جانے کے لئے ہوتی ہے۔ درمیان میں سفید لکیر۔ اکثر شاہراہوں پر ہر پچاس یا اسی کلومیٹر کے بعد رش کی مناسبت سے اورٹیکنگ لین بنائی جاتی ہے جو کئی کلومیٹر طویل ہوتی ہے

اب خوش قسمتی ہے کہ میرے گھر سے تقریباً 700 میٹر پر موٹر وے گذرتی ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے سفر میں کافی آسانی رہتی ہے :)

رش کے حوالے سے یہ لطیفہ نما واقعہ سن لیں کہ جب پہلی بار 2005 میں میں فن لینڈ پہنچا تو ائیرپورٹ سے رات کو 2 بجے نکلا تھا۔ موٹر وے پر تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر طے کیا تو پورے راستے میں محض دو یا تین گاڑیاں دکھائی دی تھیں، آنے اور جانے، دونوں لینز پر
یہی وجہ ہے وہاں ریل و بس کا نظام اچھا ہوگا لوگوں کو وہ سستا پڑتا ہوگا
اور سڑکوں پر رش نہیں ملتا ہوگا
ایک بات بتائیں کیا وہاں فیملیز میں اسٹیشن ویگن اسٹائل کی گاڑیاں زیادہ مقبول ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہی وجہ ہے وہاں ریل و بس کا نظام اچھا ہوگا لوگوں کو وہ سستا پڑتا ہوگا
ایک بات بتائیں کیا وہاں فیملیز میں اسٹیشن ویگن اسٹائل کی گاڑیاں زیادہ مقبول ہیں ۔
بس ٹرین وغیرہ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو یا تو گاڑی نہ رکھتے ہوں یا پھر ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو یا پھر عمر رسیدہ یا اٹھارہ سال سے کم عمر کے طالبعلم ہوں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام اچھا ہے لیکن بہت مہنگا ہے۔ مثلاً آپ پورے ماہ کے لئے اگر بس یا ٹرین کی ٹکٹ خریدتے ہیں تو بمشکل 2 سے 5 فیصد ہی ڈسکاؤنٹ ہوگی

ویسے یہاں ہر خاندان کے پاس ایک سے دو تک کاریں ہوتی ہیں۔ بہت سی فیملیز ایسی بھی ہیں جہاں دو افراد کے استعمال میں چار یا پانچ گاڑیاں بھی رہتی ہیں

سٹیشن ویگن بہت عام ہے یہاں۔ لیکن بہت کم سٹیشن ویگن ایسی ہیں جس میں سات افراد کے بیٹھے کی گنجائش منظور شدہ ہو۔ عام طور پر سٹیشن ویگن میں پچھلا خانہ سامان رکھنے کے لئے خالی ہوتا ہے۔ سیٹیں نہیں ہوتیں۔ منی ویگن بھی کافی عام ہے جیسے پونٹیاک ٹرانس سپورٹ، کرائسلر وائجر، ٹویوٹا پریوس وغیرہ

ایک ہی گاڑی کے ایک ہی ماڈل میں سٹیشن ویگن اور سیڈان دونوں ہی اکثر مل جاتی ہیں

سٹیشن ویگن اس طرح کی ہوتی ہے
800px-2nd_Volvo_V70.jpg

جبکہ عام گاڑی جسے سیڈان بھی کہہ سکتے ہیں، ایسی ہوتی ہے

800px-99-03_Volvo_S80_2.9.jpg
 
وجی

لائبریرین
سٹیشن ویگن بہت عام ہے یہاں۔ لیکن بہت کم سٹیشن ویگن ایسی ہیں جس میں سات افراد کے بیٹھے کی گنجائش منظور شدہ ہو۔ عام طور پر سٹیشن ویگن میں پچھلا خانہ سامان رکھنے کے لئے خالی ہوتا ہے۔ سیٹیں نہیں ہوتیں۔ منی ویگن بھی کافی عام ہے جیسے پونٹیاک ٹرانس سپورٹ، کرائسلر وائجر، ٹویوٹا پریوس وغیرہ
جی میں نے یہی سنا تھا کہ یورپ میں خاص طور پر اسٹیشن ویگن فیملیز رکھتیں ہیں ۔
اور عام دنوں میں سفر کے لیئے استعمال ٹرین یا بس استعمال کرتے ہیں اسٹیشن ویگن ویک اینڈز پر استعمال میں لاتے ہیں ۔
 
یورپ کی حد تک تو میں دعوے سے نہیں کہہ سکتا لیکن فن لینڈ، سوئیڈن اور ناروے کی حد تک یہ بات اتنی درست نہیں۔ البتہ جو نسبتاً گرم ممالک ہیں جیسا کہ فرانس، سپین، اٹلی اور پرتگال وغیرہ، ان میں شاید ایسا ہوتا ہو۔ لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا :)
 
شہزاد وحید

محفلین
Full Metal Jacket دیکھی۔ ویت نام امریکہ جنگ کے دوران ایک فوجی اکیڈمی میں کچھ نئے رنگروٹوں کی ٹرینگ کا دلچسپ قصہ۔ ٹرینگ کے بعد کوئی کہاں کوئی کہاں لیکن ایک فوجی جوان آرمی جنرلزم کا حصہ بنتا ہے اور پھر جنگ کے میدان میں بھی بہت سے واقعات کا گواہ بنتا ہے۔ آدھی فلم میں ٹرینگ کے قصے اور آدھی میں جنگ کے میدان۔ عمدہ فلم ثابت ہوئی۔

Full_Metal_Jacket_poster.jpg
 
وجی

لائبریرین
8.5/10
سادی مگر بہترین فلم 12 افراد پر مشتمل عدالتی جیوری کو ایک قتل کے کیس پر فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم نے قتل کیا کہ نہیں ۔
بس اسی بحث پر مشتمل پوری فلم ہے کہ ایک جیوری ممبر جس کو لگتا ہے کہ ملزم نے قتل نہیں کیا اور وہ آہستہ آہستہ باقی گیارہ کو آمادہ کر لیتا ہے کہ ملزم قاتل نہیں ۔
 
حسان خان

لائبریرین
مختصر سا تعارف بھی؟

Your Sister's Sister کا موضوع کچھ ایسا ہے کہ میں اس فورم پر اس کا تعارف دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ ہلکی پھلکی مزاحیہ رومانی فلم ہے۔ ایکٹنگ اور مکالمے بڑے جاندار لگے۔

Ip Man بروس لی کے استاد ماسٹر اِپ کی زندگی پر مبنی کنگ فو مووی ہے۔ ماسٹر اِپ اپنے شہر فوشان کے کنگ فو ماسٹر ہیں، اُ ن کی اپنے شہر میں بڑی عزت ہے اور وہ بہت آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یکایک جنگِ عظیم چھڑ جاتی ہے اور جاپانی چین پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ اس سے عام چینیوں کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے اور ماسٹر اِپ کو بھی بڑی مشکل زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ بقیہ فلم میں فوشان شہر کے چینیوں اور ماسٹرِ اپ کی مشکلات اور اُن کی جاپانیوں کے مقابل استقامت کو پیش کی گیا ہے۔ فلم چونکہ چینی نقطہ نظر سے بنی ہے اس لیے جاپانی منفی انداز میں دکھائے گئے ہیں۔ پلاٹ کے کلیشے سے بھرے ہوئے ہونے کے باوجود مجھے اور میرے ساتھ دیکھنے والے دوستوں کو فلم دلچسپ لگی۔لڑائی کے مناظر خوب تھے۔
 
خاص کر وہ لڑائی جس میں اپ مین دس افراد سے لڑتا ہے ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Step Up Revolution دیکھی۔ ہمیشہ کی طرح ڈانس مووی میں دیکھنے والی ہوتی ہیں صرف ڈانس مووز۔ باقی سٹوری وغیرہ تو بس ڈیڑھ گھنٹہ پوری کرنے کے لیئے ہوتی ہیں۔ کچھ بہت شاندار ڈانس مووز ہیں اس مووی ہیں۔ دیکھ کر انرجی بھر جاتی ہے۔

Step_up_revolution_poster.jpg
 
افلاطون

محفلین
Your Sister's Sister کا موضوع کچھ ایسا ہے کہ میں اس فورم پر اس کا تعارف دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ ہلکی پھلکی مزاحیہ رومانی فلم ہے۔ ایکٹنگ اور مکالمے بڑے جاندار لگے۔

Ip Man بروس لی کے استاد ماسٹر اِپ کی زندگی پر مبنی کنگ فو مووی ہے۔ ماسٹر اِپ اپنے شہر فوشان کے کنگ فو ماسٹر ہیں، اُ ن کی اپنے شہر میں بڑی عزت ہے اور وہ بہت آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یکایک جنگِ عظیم چھڑ جاتی ہے اور جاپانی چین پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ اس سے عام چینیوں کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے اور ماسٹر اِپ کو بھی بڑی مشکل زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ بقیہ فلم میں فوشان شہر کے چینیوں اور ماسٹرِ اپ کی مشکلات اور اُن کی جاپانیوں کے مقابل استقامت کو پیش کی گیا ہے۔ فلم چونکہ چینی نقطہ نظر سے بنی ہے اس لیے جاپانی منفی انداز میں دکھائے گئے ہیں۔ پلاٹ کے کلیشے سے بھرے ہوئے ہونے کے باوجود مجھے اور میرے ساتھ دیکھنے والے دوستوں کو فلم دلچسپ لگی۔لڑائی کے مناظر خوب تھے۔

Ip Man تو میرے خیال میں ٹرائیولوجی تھی۔
 
وجی

لائبریرین
Ip Man تو میرے خیال میں ٹرائیولوجی تھی۔
ابھی تک تو میرا خیال ہے اسکی دو ہی فلمیں آئیں ہیں جس میں ڈینی ین کو اپ مین دیکھایا گیا ہے
باقی ایک فلم آئی ہے 2010 میں ہی اپ مین پر مگر اس میں اپ مین کا کردار کوئی اور کر رہا ہے
اسی طرح دسمبر میں ایک اور فلم ریلیز ہوگی اپ مین پر اس میں بھی کردار کوئی اور کر رہا ہے

تو میں نہیں سمجھتا کہ آپ ان فلموں کی ٹریلوجی کہ سکتے ہیں ۔
جب ہر بار نیاء اداکار استعمال ہو اپ مین کے کردار کے لیئے
 
شہزاد وحید

محفلین
Legends of the Fall دیکھی۔ بہترین رومانس ڈرامہ۔ ایک خوبصورت فلم خوبصورت لوگوں اور خوبصورت لوکیشنز کے ساتھ۔ تین بھائیوں اور ان کے باپ کی کہانی۔ باپ ریٹائرڈ کرنل اور تینوں بیتے انتہائی فرمانبردار۔ تینوں بھائیوں کی زندگی میں ایک لڑکی کی آمد۔ جنگ میں ایک بھائی کی موت۔ اور پھر مزید دلچسپ واقعات۔ کافی دیر بعد ایک عمدہ ڈرامہ فلم دیکھی۔ پسند آئی۔

Legendsoffallposter.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
The Truman Show دیکھی۔ اچھی فلم ہے لیکن کچھ بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔ بہرحال آئیڈیا منفرد ہے۔ ایک شخص کی پوری زندگی ہی اصل میں ایک ٹی وی شو ہے جس کے ذریعے کروڑوں ڈالرز کمائے گئے مگر وہ شخص اس بات سے ناواقف ہے۔

Trumanshow.jpg
 
یہ فلم میری پسندیدہ ترین فلموں میں شامل ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top