آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

MughalS

محفلین
Madagascar 3

Madagascar3-Poster-Animation_Info.jpg
یہ بھی دیکھ لی۔ سال کی بہترین فلم ۔ مزیدار گرافکس ۔ سٹوری بھی اچھی ۔۔ بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔
پہلی اور دوسری سے زیادہ اچھی ہے۔
 

عثمان

محفلین
Uncle_buck.jpg


انکل بک جو ایک کاہل اور نکما شخص ہے اسے اپنے تین بھتیجے بھتیجیوں جن کے والدین دوسرے شہر کے سفر پر ہیں ، کی ایک ہفتہ تک نگرانی کرنی ہے۔
 

Shaidu

محفلین
حیرانگی ہوتی ہے کہ لوگ انڈین موویز بھی دیکھ لیتے ہیں ۔ وقت اور پیسے کا ضیاع ۔۔ انکی ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد موویز تو نقل ہوتی ہیں اور نقل بھی ایسے بھونڈے طریقے سے کرتے ہیں کہ انکی سنجیدہ مووی بھی کامیڈی مووی بن جاتی ہے ۔ ایک چھوٹی سی مثال انکی ایک مووی "الگ الگ" پاکستانی مووی "مہربانی" کی فریم ٹو فریم ، ڈائلاگ ٹو ڈائلاگ نقل ہے بلکہ مہربانی میں ندیم اور بابرہ شریف نے جس رنگ اور دیزائن کے ڈریسز استعمال کئے ہیں۔ الگ الگ میں وہی رنگ اور ڈئزائنز کے ڈریسز استعمال ہوئے ہیں۔
خیر یہ الگ بحث ہے ۔
کل رات ایک بہت ہی زبردست مووی دیکھی جس کا نام ہے۔
Frequency (2000

اس مووی میں ایک ریڈیو کے زریعہ سے باپ بیٹے کا رابطہ ہو جاتا ہے ۔ دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ۔ ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی دونوں ایک دوسرے سے تیس سال کے فاصلے پہ ہوتے ہیں۔۔ اور یہ کیسے ہوتا ہے اس کیلیے آپ یہ مووی ضرور دیکھیں۔



b5qlw3.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
ایک شاہکار مووی ہے یار ۔ ایسی فلمیں اور بھی ہونی چاہیئں ۔ سلمان ، اکشے ، اجے وغیرہ نے تو گند ہی مارا ہوا ہے یار ۔:(
یار یہ لوگ بھی ایسی فلموں میں اداکاری کر سکتے ہیں۔ اصل کام تو سکرپٹ اور ڈائریکٹر کا ہوتا ہے۔ لیکن یہ لوگ بڑی کمرشل فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Seeking a Friend for the End of the World دیکھی۔ ایک نارمل سی لیکن اچھی 100 منٹ کی مووی۔ ایک پکی عمر کا شخص اپنی بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتا ہے اور پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ کالج کے دور کی ایک لڑکی آج بھی اس میں انٹرسٹڈ ہے۔ وہ شخص اپنی ہمسائی کے ہمراہ اس کالج کے دور کی لڑکی سے ملنے نکل پڑتا ہے۔ اب ہمسائی کے ساتھ کیوں اور ہمسائی کون ہے یہی اس فلم کی دلچسپ کہانی ہے۔ Keira Knightley کی اداکاری اس فلم میں عمدہ لگی۔

Seeking_a_Friend_for_the_End_of_the_World_Poster.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
آج کراچی کے زبردست Atrium Cinema میں پُرانے دوستوں کے ساتھ نئی فلم
Student of the Year
دیکھی - یہ فلم اچھی ہلکی پھلکی فلم ہے -تمام نئے اداکاروں نئے عمدہ کام کیا - ایک تفریحی فلم ہے کچھ
چیزیں ذرا اضافی لگیں لیکن یہ تو بالی وڈ کی کمرشل فلموں کا لازمی جُزہیں - فلم کی رفتار کافی تیز ہے اوربور ہونے سے بچاتی ہے
دوستی اورمحبت کے پُرانے موضوع پر نئے چہروں اور اچھے گانوں سے سجی فلم دیکھی جاسکتی ہے :)
نازیہ حسن کے گانے ڈسکودیوانے کا لُطف آگیا :)
220px-Student_of_the_Year_Poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top