آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
John Carter دیکھی۔ فلم ڈزنی پروڈکشن ہے، بِگ بجٹ بھی ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ مزہ نہیں آیا۔ بچوں کو شاید زیادہ پسند آئی ہو۔ ڈزنی کو اس فلم سے خاصا خسارہ ہوا تھا میرے خیال سے ٹھیک ہوا تھا۔

John_carter_poster.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
John Carter دیکھی۔ فلم ڈزنی پروڈکشن ہے، بِگ بجٹ بھی ہے لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ مزہ نہیں آیا۔ بچوں کو شاید زیادہ پسند آئی ہو۔ ڈزنی کو اس فلم سے خاصا خسارہ ہوا تھا میرے خیال سے ٹھیک ہوا تھا۔

John_carter_poster.jpg
بچوں کو پسند نہیں آئے گی اگر تم کو اچھی نہیں لگی :) بائے دے وے کس کے بچوں کو؟ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
بچوں کو پسند نہیں آئے گی اگر تم کو اچھی نہیں لگی :) بائے دے وے کس کے بچوں کو؟ :)

ہاہاہا، بچے سٹوری نہیں نہ دیکھتے، بچے بس ٹھا ٹھا ٹھو ٹھو اور بلائیں دیکھتیں ہیں جو کہ کافی ہیں اس فلم میں۔ لگتا ہے تمھیں یہ فلم پسند آئی تھی :p
 
زبیر مرزا

محفلین
برین ایکٹو میڈیسن کی کرشمہ سازی پر مبنی دلچسپ فلم جس میں لاجواب فوٹوگرافی (سنیماٹوگرافی) اور نیویارک کی سڑکوں اور مصروف زندگی
( ایویں خوامخواہ) کی جھلک بھی آپ کو دیکھنے کو ملے گی- بریڈلی کوپر کی اچھی اداکاری- مجموعی طورپر گوارہ فلم جسے فوراسٹار دئیے جاسکتے ہیں
نوٹ: بچوں کو یہ فلم پسند نہیں آئے گی :)
limitless.jpg
 
میں دیکھ چکا ہوں یہ فلم اور مجھے کافی پسند آئی تھی
 
عثمان

محفلین
Panic_Room_poster.jpg

تین نقب زن افراد سے بچنے کے لئے ماں بیٹی گھر کے ایک محفوظ کمرے میں بند ہیں۔
جوڈی فوسڑ کی شاندار اداکاری کے ساتھ ایک سنسنی خیز فلم!
 
عثمان

محفلین
BBC_Yellowstone_title.jpg

Yellowstone: Battle For Life تین اقساط پر مشتمل بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم ہے جو امریکہ کے مشہور نیشنل پارک یلو سٹون نیشنل پارک پر فلمائی گئی ہے۔ جنگلی حیات ، نباتات ، خوبصورت قدرتی مناظر اور سال بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات سے بھر پور دستاویزی فلم۔
 
کبھی ڈاؤن لوڈ کی تھی لیکن دیکھنے کا موقع نہ ملا۔ چلو اچھا ہوا۔ :)
ہالی وڈ کی اکثر سائنس فکشن فلمیں مبالغہ آرائی پر مبنی ہوتی ہیں۔
اب اس فلم میں 2047 کا دور دکھانے کی کوشش کی گئی ہے وہ تو چلو ٹھیک ہے لیکن وہ شِپ جب بندے کھانے شروع کر دیتی ہے تو حد ہو جاتی ہے مبالغہ آرائی کی
 
زبیر مرزا

محفلین
کافی پہلے دیکھی تھی ( بلکہ ایک دوست نے دکھائی تھی) - کامیڈی فلموں سے زیادہ اچھے تو ٹی-وی کے مزاحیہ پروگرام ہوتے:)
 
شہزاد وحید

محفلین
Ip Man دیکھی۔ ایک چینی مارشل آرٹسٹ پر بنائی گئی باؤگرافیکل فلم ہے۔ Ip Man مارشل آرٹس اور خاص طور پر Wing Chun کا ماہر تھا۔ اس کے شاگردوں میں سے ایک بڑا نام Bruce Lee کا بھی تھا۔ فلم میں کئی شاندار فائیٹس بھری پڑی ہیں۔ مجموئی طور پر ایک پیسے پورے کرنے والی فلم ہے۔

Ipmanposter02.jpg
 
وجی

لائبریرین

بہترین فلموں میں شمار کیا جاسکتا ہے مارشل آرٹ کی فلموں میں
 
زبیر مرزا

محفلین
جنون یہ فلم 1857 کی جنگ آزادی کے دور کی کہانی ہے جب ہندوستان میں انگریزوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
اسے ششی کپورنے پروڈیوس کیا اور ہدایت کار شیام بینگل تھے- اس فلم کی انفرادیت ششی کی گوری میم بیگم جینفرکینڈل کی موجودگی
نفیسہ علی کا ڈیبؤ ، نصیرالدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی اداکاری اور اُردو کی نامور ادیبہ عصمت چغتائی کی اس فلم میں اداکاری اس فلم
کو یادگار بنانے کو کافی ہے
Junoon_film.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Identity دیکھی۔ ایک طوفانی رات میں ہونے والے قتلوں کا ماجرا۔ قاتل سب کے درمیان موجود لیکن قاتل کی شخصیت ایسی کہ شک سے مبرا۔ اچھی سسپنس اور مسٹری مووی ہے۔

Identity_movie.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top