آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جٹ صاحب

محفلین
سالٹ ڈاؤنلوڈ کی تھی پر وہ ایکس تھری پلیئر کا فارمٹ تھا اس لیئے نہیں دیکھ پایا۔ پھر دوبارہ کی تو کوئی اور مووی نکل گئی۔ جب آپ دیکھ لیں تو پلیز اس کا تھوڑا سا اسٹارٹ ضرور بتائیے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
جٹ صاحب آپ شاید ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں۔ آپ ٹورنٹ کسی trusted سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا کریں جیسے کہ demonoid.com یا پھر موویز کی مختلف ویب سائیٹس ہیں جو خود ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے اسے پھر مختلف سرورز پر اپلوڈ کر دیتے ہیں جیسے کہ rapidshare, megaupload, hotfile, duckload, movshare, quickupload وغیرہ۔ ان میں سے duckload, movshare, quickupload وغیرہ تو بلکل مفت ہیں۔ یعنی فل سپیڈ پر بنا کسی رکاوٹ کے ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جاتی ہے اور لنک بھی سنگل ہوتا ہے اور کچھ ہی دیر میں مووی کمپیوٹر میں۔ جب کہ اس کے برعکس نئی فلم کے ٹورنٹ کو اتنے leechers لگے ہوتے ہیں کہ فل سپیڈ مشکل سے ہی ملتی ہے۔
 

طالوت

محفلین
شہزاد آپ کی بتائی ان فری شئیر ہوسٹنگ سائٹس پر مواد سرچ کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ یعنی کوئیک اپلوڈ ڈاٹ نیٹ کا صفحہ میرے سامنے ہے مگر کوئی فہرست نہیں نہ کوئی سرچ بٹن کہ میں سرچ کر سکوں کہ میری مطلوبہ فائل سائٹ پر موجود ہے یا نہیں۔
 

وجی

لائبریرین
ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرتے ہوئے کبھی کبھی وہاں موجود پیغامات ضرور پڑھ لیا کریں اس سے بھی پتہ چل جاتا ہے کہ
فائل ٹھیک ہے یا نہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد آپ کی بتائی ان فری شئیر ہوسٹنگ سائٹس پر مواد سرچ کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ یعنی کوئیک اپلوڈ ڈاٹ نیٹ کا صفحہ میرے سامنے ہے مگر کوئی فہرست نہیں نہ کوئی سرچ بٹن کہ میں سرچ کر سکوں کہ میری مطلوبہ فائل سائٹ پر موجود ہے یا نہیں۔

طالوت میں جن ویب سائیٹس کا ذکر کیا ہے یہ تو صرف فائل ہوسٹنگ ویب سائیٹس ہیں ان پر مووی اپلوڈ کر کے ایک جو ڈاؤنلوڈنگ لنکس ہوتے ہیں وہ مووی اپلوڈ کرنے والے اپنی ویب سائیٹس پر لگا دیتے ہیں۔

کچھ مشہور ویب سائیٹس یہ ہیں۔

کوڈ:
http://oneclickmoviez.com/
http://onlinemoviesfreee.com/
http://www.movizxpress.com/
http://www.btmoviez.com/
http://iwillsearch4u.com/
http://www.300mbunited.com/
http://mediafiremoviez.com/
http://www.amaderforum.com/
http://www.warez-bb.org/
 

شہزاد وحید

محفلین
ہاں جی میں نے دیکھ لی ہے Salt ۔ اچھی خاصی ایکشن مووی ہے۔ شروع سے آخر تک ایکشن ہی ایکشن ہے۔ ویسے انجلینا کو کچھ زیادہ ہی سُپر وومین دکھایا گیا ہے۔ جیسے کہ انجلینا جولی ایک سیکرٹ ایجنٹ ہے اور بڑی آسانی سے دوسرے ایجنٹس کی دھلائی کیئے جاتی ہے لیکن وہ وہ ایجنٹس کیا بلکل نکمے ہیں کہ بڑے مزے سے مار کھاتے ہیں اور ایک ایک مکہ کھا کر گری جاتے ہیں۔ لیکن فلم بہرحال مزے کی ہے یعنی کوئی پوچھے کہ یار کوئی مووی ایکشن مووی بتا دیکھنے کو تو بندہ کہہ سکتا ہے یار سالٹ دیکھ۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top