آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

میری گھر والی کو بالکل بھی پسند نہیں ہے ساگ اِسی لئے کبھی کبھی بنواتا ہوں
ایک ہی بار زیادہ بنا کر پیکٹ بنا کر فریز کر لیا کریں۔
میں تو بہت سے ملنے والوں کو بھیجتی ہوں۔بیٹے کے ایک پروفیسر کراچی رہتے ہیں انہیں بھی بھیجا جاتا ہے۔
 
اگر پریشر ککر نہ استعمال کریں تو کتنی دیر؟
ہلکی انچ پر رکھ چھوڑیں جب گل جائے تو سمجھیں پک گئی ہے۔ویسے میں نے کبھی پریشر کے بغیر نہیں بنائی۔دال کریلے میں پریشر کے بغیر بناتی ہوں تو اسکو دو تین گھنٹے بگھو دیتی ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح جواب نہیں ملا ابھی تک کہ کہا مصروف تھیں یاسمیں بہن
تفصیلی جواب دو جگہ دیا ہے ہم نے بھائی۔ اب بار بار لکھنے کی بجائے وہیں سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں

ہم تو اردو محفل پر آئے ہی اردو ٹھیک کروانے ہیں۔ لیکن یہ جو سب املا غلط لکھی اس میں موبائل ٹائیپنگ کے ساتھ ساتھ دماغی غیر حاضری بھی قصوروار ہے۔ دراصل پچھلے چار دن سے ہم لوگ کافی تناؤ والی صورت حال سے گزر رہے ہیں۔ جس لڑکی کا نکاح ہوا ہے ، اس کا باپ ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہے۔ تین دن میں اس کی دو بار برین سرجری ہوئی ہے جو کہ غیر متوقع تھی ۔ابھی خوراک کی نالی اور پیٹ میں کینسر کا خدشہ بھی ہے۔ اس کی شرکت بھی فیس ٹائم پہ ہی ہوئی۔ چار دن سے سونا بھی نہیں ہورہا کہ ہاسپٹل سے ہم لوگ ایک بجے واپس آتے ہیں اور صبح پھر سے ایک نئی صورت حال کا سامنا ۔ یہ سب چیزیں ہمارے کام کرنے کی صلاحیت پر تو کوئی اثر نہیں ڈالتیں لیکن ذہن تو الجھ جاتا ہے نا۔ تو ان تمام حالات کے دوران کسی کسی وقت موبائل پہ محفل کو بھی دکھ لیتے تھے کہ تھوڑا ریلکس ہو ذہن۔ ایسے میں دو چار املا کی غلطیاں ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔
بتانے کا مقصد یہ کہ پڑھنے والے سب کے لئے دعائے خیر کریں۔ ہمارے لئے بھی کیونکہ کل دوسری سکیننگ ہونی ہمارے بازو کی۔ اور پچھلے 4 دن سے ڈاکٹر کی ہدایات پر بالکل عمل نہیں ہو سکا۔ جس کی وجہ سے تکلیف زیادہ ہے۔
 
اللہ صحت دے اچھا یہ بتائیں کہ آپ کے آپریشن کا کیا ہوا؟
 
Top