آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

اس سے ثابت ہوا کہ کل کھانا بنانے کی باری آپ کی تھی اور آج بھابی کی۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ مل جل کر کام کرنا چاہئیے۔ ہمارے بھائی اکثر چھٹی والے دن کھانا بنانے میں بھابی کی مدد کرتے ہیں۔
بنانے میں وہ مدد لیتی ہیں ہماری پر کبھی کبھی ، کل سوہاجنے کی پھلی، میں نے صرف چھیلنے اور کاٹنے میں مدد کی تھی باقی کام انہوں نے خود کیا تھا
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بنانے میں وہ مدد لیتی ہیں پر کبھی کبھی کل سوہاجنے کی پھلی میں میں نے صرف چھیلنے اور کاٹنے میں مدد کری تھی باقی کام انہوں نے خود کیا تھا
بہت اچھی بات ہے سلامت رہیے اللّہ کرے سب تھوڑا تھوڑا آپ سے سیکھیں ۔۔۔۔۔۔اور اپنی نصف بہتر کا ہاتھ بٹاتےُرہیں ۔۔۔۔۔۔
 
آخری مرتبہ ابھی گھنٹہ ڈیڑھ پہلے کریلے گوشت کے ساتھ روٹی کھائی جو کہ سالن روٹی دونوں چیزیں میرے ہاتھ سے ہی بنی ہوئی تھیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یونیورسٹیز بند ہونے کی وجہ سے دونوں بیٹیاں گھر پر ہی ہیں اس لیے کافی مدد مل جاتی ہے ورنہ تو مجھے اکیلے ہی سب کرنا پڑتا ہے۔
ہا ں جب سردیوں میں ساگ بنانا ہو تو میاں اور بیٹے سب مدد کر دیتے ہیں۔
 
یونیورسٹیز بند ہونے کی وجہ سے دونوں بیٹیاں گھر پر ہی ہیں اس لیے کافی مدد مل جاتی ہے ورنہ تو مجھے اکیلے ہی سب کرنا پڑتا ہے۔
ہا ں جب سردیوں میں ساگ بنانا ہو تو میاں اور بیٹے سب مدد کر دیتے ہیں۔
آپ ساگ کِس چیز کا بناتی ہیں سرسوں کا یا پالک کا؟
 
Top