آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عاطف علی

لائبریرین
اب ہم اتنے خوفناک نہیں نصف بہتر سے پوچھیے گا ۔۔۔۔
بھئی یہ نصف بہتر کا کیا قصہ اور کیا وجہ تسمیہ ہے اس پر کوئی روشنی ڈالے ۔ اگر یہ بہتر خوب تر والا ہے تو اس کا تر ہٹا دیا جائے ۔ بس خوب یا بہ باقی رہ جائے گا۔ اور اگر یہ گنتی والا بہتّر ہے تو یہ چھتّیس ہوا ۔اسے سادہ حالت میں چھتیس کہنے میں کیا حرج ہے ؟
اور یہ "نصف بہتر" کا کلمہ ایسی حساس جگہ تک آخر کیونکر پہنچا ؟
 
سید عمران

محفلین

اتنی گتھیاں سلجھانے سے ’’بہتر‘‘ ہے آدمی چوتھی شادی کرلے!!!
دوسری تیسری بعد میں ہوتی رہے گی!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
بھئی یہ نصف بہتر کا کیا قصہ اور کیا وجہ تسمیہ ہے اس پر کوئی روشنی ڈالے ۔ اگر یہ بہتر خوب تر والا ہے تو اس کا تر ہٹا دیا جائے ۔ بس خوب یا بہ باقی رہ جائے گا۔ اور اگر یہ گنتی والا بہتّر ہے تو یہ چھتّیس ہوا ۔اسے سادہ حالت میں چھتیس کہنے میں کیا حرج ہے ؟
اور یہ "نصف بہتر" کا کلمہ ایسی حساس جگہ تک آخر کیونکر پہنچا ؟
یہ better half کا لفظی ترجمہ ہے یعنی ۔ ۔a person's wife, husband, or partner
سیما آپا عمران بھیا کی بیگم یعنی ہم سب کی بھابھی کا ذکر خیر کر رہی ہیں ۔ ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ better half کا لفظی ترجمہ ہے یعنی ۔ ۔a person's wife, husband, or partner
سیما آپا عمران بھیا کی بیگم یعنی ہم سب کی بھابھی کا ذکر خیر کر رہی ہیں ۔ ۔ :)
اچھا !!! تو گویا یہ فرنگی شوشہ ہے جو یہاں چھوڑا گیا ہے ۔ خیر اتنا تو سیاق و سباق سے اندازہ ہو ہی گیا تھا، لیکن پھر بھی آخر فرنگی بھی گوشت پوست کے انسان ہیں اور اس کائناتی سچائی سے منکر ہونا تو کسی نوع بشر کا یارا نہیں۔ سب اسی معاشرت کے اصول کی پابندی کا بوجھ ڈھو رہے ہیں، اور فطرت کی ودیعت کی ہوئی اس آزمائش سے عہدہ برا ہونے میں نبرد آزما ہیں ۔
ہاں ! تو اب اس فکر کے نہاں خانوں میں چھپی حکمت کیا ہے جو "نصف" اور "بہتر" جیسے نقیضین کے اجتماعِ محال پر دعویدار ہو نے کا حوصلہ کرتی ہے ۔ جب کوئی نصف ہی ہو گیا تو بہتر کا تصور ختم ہو گیا۔ بہتر کا تو تصور ہی تب سامنے آتا ہے کہ جب بات ففٹی ففٹی پر قائم نہ رہے اور کچھ سکسٹی فورٹی (اور دیگر ممکنات) کی نوعیت کا امکان پیدا ہو جائے ۔
لاحول ولاقوۃ ۔ یہ کھانا پکانے کا دھاگا ہے ۔ لیکن ہاف بیٹر کی اس کائناتی سچائی کو کھانا پکانے اور پیٹ کی دیگر مجبوریوں کا بھی خیال نہیں ۔
 
جی بیٹر ہاف کے بارے میں آپ کے ارشادات کوئی فرنگی پڑھ لے تو کچھ کرے ۔ ۔ ہو سکتا ہے بیٹر کوارٹر یا بیٹر سکسٹی فورٹی یا بیٹرففٹی ففٹی وغیرہ کی اصطلاحات بھی معرض وجود میں آ جائیں۔ ۔ ابھی تو جان لیجئے کہ
:ROFLMAO: English is terribly easy . . . hahaha​
 
آخری تدوین:
Top