آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

ہادیہ

محفلین

جاسمن

لائبریرین
ہرن کا گوشت کہاں سے آیا ؟

ہرن کا گوشت دکان سے خریدا تھا کیا آپا

ہم نے آج کریلے پکانے ۔۔ کڑوے ۔۔۔ :D

ہمارا بھی یہی سوال ہے کہ ہرن کہاں سے ہاتھ لگا
میری ایک کولیگ کو کہیں سے ملا تھا۔ ان سے 1800 روپے کلو ملا ہمیں۔
 
سید عمران

محفلین
انہیں پسند ییں ؟؟
بسم اللہ جی بسم اللہ
میں سارا دن کیا کھاؤں گی۔۔ کڑوے کریلے جس دن پکیں سارا دن تقریبا دودھ،چائے ،بسکٹس وغیرہ وغیرہ پر گزارہ کرنا پڑتا۔۔:p
ہمارے گھر بھی قیمہ کریلے بنتے ہیں لیکن کڑوے تو نہیں ہوتے۔۔۔
کریلوں کی کڑواہٹ نکالنے کا طریقہ ہوتا ہے۔۔۔
جو ہمیں نہیں معلوم!!!
 
nurserylive-brinjal-hybrid.png

انڈین بینگن
ان کا سائز نارمل بینگن سے کافی چھوٹا ہوتا ہے
 
ہادیہ

محفلین
ہمارے گھر بھی قیمہ کریلے بنتے ہیں لیکن کڑوے تو نہیں ہوتے۔۔۔
کریلوں کی کڑواہٹ نکالنے کا طریقہ ہوتا ہے۔۔۔
جو ہمیں نہیں معلوم!!!
جی وہ معلوم ہے ۔۔ نمک لگا کر رکھ دیں تھوڑی دیر کے لیے تو کڑوا پانی نکل جاتا ہے ۔۔ لیکن پھر بھی مجھے بہتتتتت کڑوے لگتے ہیں ۔۔ امی کو شوگر ہے تو وہ بہت زیادہ کھاتی ہیں۔۔ پھر ظاہری سی بات ہے گھر میں جو سالن پکے وہی سب نے کھاناا۔۔ :)
 
ایسے ہی نہیں نکل جاتا نمک لگے کریلوں کو مٹھی میں لے کر خوب زور سے دبانا پڑتا ہے
 
ہادیہ

محفلین
ایسے ہی نہیں نکل جاتا نمک لگے کریلوں کو مٹھی میں لے کر خوب زور سے دبانا پڑتا ہے
جی بالکل۔۔۔ وہ جب نمک لگا رہے ہوتے ہیں تو ساتھ ساتھ دبا بھی دیتے ہیں۔۔ لیکن اس کے بعد کچھ دیر کے لیے رکھ دیتے ہیں تاکہ اچھی طرح نکل جائے۔۔ لیکن کچھ کریلے ایسے ہوتے پھر بھی کڑوے ہی رہتے:)
 
Top