آج کی دلچسپ خبر!

یعنی دلچسپ خبریں بھی چھلنی میں سے گزر کر عوام تک پہنچتی ہیں۔ :) :)
دراصل چھلنی لڑی پر نہیں، بلکہ زمرہ پر لگی ہے۔ اور مسئلہ یہ ہے کہ چھلنی ہٹا دی جائے، تو کچھ احباب ہر اخبار کی ساری خبریں یہاں پوسٹ کرناشروع کر دیتے ہیں، تو نہ چاہتے ہوئے بھی چھلنی دوبارہ لگانی پڑ جاتی ہے۔
میری خواہش تو یہ ہے کہ کہیں بھی چھلنی نہ لگی ہو، لوگ خود ہی سمجھدار ہو جائیں۔
مگر وہ کیا ہے کہ
ہزاروں خواہشیں ایسی وغیرہ وغیرہ :)

البتہ مدیران کو بروقت دیکھ لینا چاہیے، اس میں تاخیر بلاشبہ کھلتی ہے۔
 
بھارتی عدالت کی مسلمان ملزم کو 21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کی سزا

بھارت میں سکھ جج نے مسلمان ملزم کو21 دن تک نماز کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں واقع مالیگاؤں میں ملزم پر مار پیٹ اور جھگڑے کا الزام ثابت ہو گیا جس پر سکھ جج نے بطور سزا ملزم کو21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو قریبی مسجد میں بطور کفارہ 2 پودے لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔
چھوٹے جرم میں تو یہ سزا ٹھیک لگتی ہے بڑے جرم میں یہ سزا کافی نہیں ہوگی۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
البتہ مدیران کو بروقت دیکھ لینا چاہیے، اس میں تاخیر بلاشبہ کھلتی ہے۔

ویسے تو وقت نہیں لگتا کہ زیادہ تر پوسٹ بہت جلد منظور ہو جاتی ہیں۔ البتہ ایک اضافی اسٹیج تو ہے۔

آپ کی باتیں بھی درست ہیں۔ اگر لوگ ٹھیک چلیں تو انتظامیہ کو کیا پڑی کہ نگرانی کرتی پھرے۔
 

سیما علی

لائبریرین

سندھ میں 13 ماہ کے بچے کو پانچویں جماعت پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ جاری​

May 04, 2023 |
‏(24 نیوز) پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ماہ کے بچے نے پانچویں جماعت پاس کر لی اور سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا۔
سندھ کے تیز ترین نظامِ تعلیم نے تاریخ رقم کر دی. 13 ماہ کے بچے کو پرائمری پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا.
B1sKttQ.jpg

صوبہ سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے بچے کا نام محبوب علی والد علی غلام ہے۔ بچہ 20 فروری 2017 کو پیدا ہوا، 10 اکتوبر 2017 کو سکول میں داخلہ لیا اور 31 مارچ 2018 کو پانچویں جماعت پاس کرکے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا۔ جس پر ہیڈ ماسٹر، ٹی ای او اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے مہر لگا کر تصدیق بھی کر دی۔
 

سید عمران

محفلین
یہ تو کچھ بھی نہیں...
سندھ کا تیز ترین تعلیمی نظام اپنی روایتی تیزی برقرار رکھتے ہوئے اگلے ماہ سے قبل از پیدائش میٹرک کا سرٹیفیکیٹ جاری کر رہا ہے!!!
 
آج فواد چوہدری صاحب کو کورٹ سے رہائی مل گئی جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگے پولیس دوبارہ پکڑنے آگئی یہ دیکھ کر فواد چوہدری صاحب دوبارہ کورٹ کی طرف بھاگے کورٹ والوں نے کہا آپ تو وکیل ہیں آپ کو نہیں پتا کہ تحریری حکم آنے کے بعد جانا چاھئیے ۔
اور شاید جج صاحب یہ بھی کہہ دیتے کہ آپ کو نہیں پتہ کہ یہ پاکستان ہے تو زیادہ بہتر ہوتا
 
آخری تدوین:
Top