آج کی دلچسپ خبر!

چلو جی، ہمارا شہر بھی کسی کام میں "اول" تو آیا۔ :)

33993972_10216515833109116_5184927353440043008_n.jpg
مابدولت محترم برادرم محمد وارث کی اس خوشی میں شریک ہونے کو اپنے لیے باعث فخروانبساط گردانتے ہیں ۔ :):)
 
مابدولت فہرست ہذا میں پیارے پاک وطن کا نام نامی تلاش کرنے کی جستجو میں مراسلے کو اختتام تک ملاحظہ کیے جہاں ' فل اسٹاپ ' کا نشان مابدولت کا منہ چڑارہا تھا ، اور یوں اپنے تمامتر جاہ وجلال کے باوجود مابدولت اپنا سا منہ لیکر رہ گئے ۔ :):)
ہم برادرم محمدامین صدیق کی ملک عزیز کے نام کی سربلندی کی جستجو رکھنے پر دلی خوشی محسوس کرتے ہیں اور برادرم کی دلجوئی کرتے ہوتے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
 
یاز

محفلین
مابدولت فہرست ہذا میں پیارے پاک وطن کا نام نامی تلاش کرنے کی جستجو میں مراسلے کو اختتام تک ملاحظہ کیے جہاں ' فل اسٹاپ ' کا نشان مابدولت کا منہ چڑارہا تھا ، اور یوں اپنے تمامتر جاہ وجلال کے باوجود مابدولت اپنا سا منہ لیکر رہ گئے ۔ :):)
مابدولت کو یہ ملحوظِ خاطر رکھنا چاہئے کہ وطنِ عزیز کی ایئرلائن کا نام اس فہرست میں تبھی نمودار ہو سکتا تھا، اگر سستی کے سینِ اول پہ پیش درپیش ہو جائے۔
مزاق برطرف، شنید ہے کہ پی آئی اے دنیا کی گراں ترین ایئرلائنز میں سے ایک ہے۔
 
شارنیل نے میلبرن شہر کے ایک کیفے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کا ذکر ایک ٹی وی شو میں کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں ہیلاز کیکس ریسٹورنٹ میں موجود تھی کہ وہاں ایک بھکاری میرے پاس آیا اور ایک ڈالر کا سوال کیا۔ میں نے کہا کہ میرے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں تو اس نے فوری طور پر ایک کارڈ ریڈنگ مشین نکال لی اور کہنے لگا ’کوئی بات نہیں، اگر کیش نہیں ہے تو میں کارڈ بھی قبول کرتا ہوں۔‘ اس کی مشین نئی اور چمکتی ہوئی تھی اور اس کی بتیاں روشن تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر میں ہنس ہنس کر دوہری ہوگئی۔ بھکاری میرے غیر سنجیدہ رویے سے کچھ ناراض سا ہوگیا اور مجھے ہنستے چھوڑ کر اگلی ٹیبل کی جانب بڑھ گیا۔‘‘
’میرے پاس کھلا نہیں ہے‘ بھکاری کو خاتون نے جواب دیا تو بھکاری نے آگے سے کیا چیز نکال لی؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
 
عرفان سعید

کچھ عرصے کی بات ہے۔ ہمارے ملک میں بھی بھکاری صدا لگا رہے ہوں گے،
اللہ کے نام پر موبائل میں بیلنس ڈلوا دو۔ بیلنس کا سوال ہے بابا۔ پیزا آڈر کرنا ہے۔
 
اسی طرح کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پہ گردش کرتی رہی ہے۔ واللہ اعلم کہ سچ ہے یا افسانہ
MVrlpMO.jpg
 
دنیا بھر میں رمضان المبارک کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
ایران میں صرف افطار ہی نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں روزہ داروں نے افطار کی۔
ایران کے شہر Mashhadمیں حصرت امام علی رضاؓکے مزار پر ہر سال ماہِ رمضان کے دوران روزانہ پچاس ہزار سے زائد روزے داروں کو افطارکروائی جاتی ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ ہوٹل میں مقیم روزہ داروں کو بھی افطارتقسیم کی جاتی ہے جبکہ ہزاروں افراد کیلئے افطار کی تیاری میں درجنوں ماہر شیفس سمیت مقامی مرد و خواتین حصہ لیتے ہیں۔اس بابرکت مہینہ میں روزے داروں کیلئے افطار تیار کر کے خوب ثواب سمیٹتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
رام کی اہلیہ 'سیتا جی ٹیسٹ ٹیوب بےبی تھیں'
انڈیا میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا دعویٰ پیش کیا جاتا ہے جس سے پارٹی کو شرمسار ہونا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ انڈیا میں قبل از مسیح ٹیسٹ ٹیوب بےبی جیسی کوئی نہ کوئی ٹیکنالوجی موجود تھی جسی کی مثال سیتا جی کی مٹی کے گھڑے سے پیدائش ہے۔

ان کے اس بیان کے لیے انھیں سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کے مطابق سیتا جی کے متعلق بیان کے لیے دنیش شرما کے خلاف گذشتہ روز بہار کے شمالی ضلعے سیتا مڑھی میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عرضی گذار نے کہا ہے کہ وزیر نے نہ صرف لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے بلکہ انھوں نے ملک کی ثقافت، وراثت اور رسوم کی توہین کی ہے۔ اس کے متعلق سماعت آٹھ جون کو ہو گی۔

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا: 'سیتا جی کی پیدائش تو گھڑے سے ہوئی۔۔۔ اس زمانے میں ٹیسٹ ٹیوب بےبی کا کوئی نہ کوئی پروجیکٹ رہا ہوگا جو جنک جی نے ہل چلایا اور گھڑے سے بے بی نکلی جو سیتا جی بن گئی۔ یہ آج جو ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی ہے وہ رہا ہو گا۔'
 
تلنگانہ میں 66 کروڑ روپے کی افطار پارٹی

505955_4540488_akhbar.jpg
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراو نے سالانہ منعقد ہونے والی افطار پارٹی میں 66کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس علان کے بعد مقامی سماجی تنظیموں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف ہائی کور ٹ میں درخواست دائرکردی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے حیدرآباد میں دعوت افطار اورگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت 400 مساجد اور ریاست کے دیگر اضلاع کی 400 مساجد میں علیحدہ افطار کا انتظام کیا جائے گا جہاں رمضان کے تحائف کے طور پر ملبوسات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت نے 66کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
 
Top