آج کی دلچسپ خبر!

ترکی کے ماہر فنکار کا پانی کی سطح پر مصوری کا شاندار مظاہرہ

506131_1554319_updates.jpg

کینوس پر مصوری تو بہت سے فنکار کر تے ہیں لیکن یہ منفرد آ رٹسٹ پا نی کی سطح پر آرٹ کے شاہکارتخلیق کرنے کی انوکھی صلاحیت رکھتا ہے۔پانی سے بھر ی ایک ٹر ے میں ترکی سے تعلق رکھنے والا یہ آرٹسٹ پینٹنگ برش کے ذریعے ایسے رنگ بکھیرتا ہے کہ وہ نہ تو پانی میں گھلتے ہیں اور نہ ہی بہتے ہیں بلکہ خو بصورت فن پاروں کاروپ ڈھا ل لیتے ہیں ۔
506131_5979083_updates.jpg

حیرت انگیز طور یہ رنگ پا نی کی سطح پررُکے یہ دلکش رنگ ایسا دیدہ زیب منظر پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہ پاتے ۔
ربط
 
بھارتی مجسمہ ساز نےریت سے فٹبال کپ کا مجسمہ بنا ڈالا

506959_7419292_updates.jpg

مٹی سے مجسمہ سازی کرنےوالے معروف بھارتی آرٹسٹ سدرسن پٹنائیک بھی فیفا ورلڈ کپ کے جوش میں شامل ہو گئے اور ریت سے دلچسپ مجسمہ تیار کر ڈالا۔
ریاست اڑیسہ کے ساحل پرپٹنائیک کے تیار کردہ اس مجسمے میں روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی بنائی گئی ہے جبکہ ایک دیوہیکل فٹبال بھی دکھائی دے رہی ہے جس کے نیچے فیفا ورلڈ کپ رشیاء 2018 کا الفاظ تحریرہیں ۔فیفا کے جوش و جنون کی عکاسی کرتے اس مٹی کے مجسمے کے نیچے پٹنائیک نے’ گُڈ لَک ؛بال فور پیس اینڈ فرینڈ شپ‘ کا پیغام درج کیا ہے جسے دیکھنے مقامی افراد سمیت کئی سیاح بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
 
’اسلام قبول کیا تو لوگ طعنہ دیتے تھے کہ اب تم بھی کسی کی 4 میں سے ایک بیوی ہوگی تو میں ان سے کہتی تھی کہ۔۔۔‘ نومسلم خاتون اس بات کا کیا جواب دیتی تھی؟ جان کر پاکستانی بھی خوش ہوجائیں گے
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیکا کرینہ 30 سالہ جنوبی افریقی شہری ہیں جو 2011ءمیں متحدہ عرب امارات آئیں۔ رواں سال جنوری میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اب اپنے خاوند لوئی کرینو کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ لوئی کرینو بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔
ملائیکا نے اپنی زندگی میں آنے والے اس خوبصورت انقلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”میرا اس بات پر یقین ہے کہ خدا جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس نے مجھے بھی قبول اسلام کی سعادت کیلئے چنا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد مجھ سے طرح طرح کے سوالات کئے گئے۔ کچھ لوگ مجھے طعنہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میں بھی کسی کی چار بیویوں میں سے ایک ہوں گی، لیکن میں اکثر ان لوگوں کو یہ بتا کر حیران کردیتی ہوں کہ اسلام میں خواتین کو اس قدر حقوق دئیے گئے ہیں کہ جن کا کسی اور مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ میں انہیں یہ بھی بتاتی ہوں کہ مسلمان خواتین کیوں شرم و حیاءکے تقاضوں کے مطابق لباس پہنتی ہیں۔“
ملائیکا کا قبول اسلام کے بعد کی زندگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ ”اسلام قبول کرنے کے بعد خصوصاً رمضان کے مہینے میں میری مسرت غیر معمولی ہے۔ اس مقدس مہینے کے دوران میں نے قرآن مجید کی تلاوت میں تین گنا اضافہ کردیا ہے اور میں اسلامی تعلیم بھی پہلے کی نسبت بہت زیادہ حاصل کررہی ہوں۔ قرآن مجید کے مطالعے میں اضافہ کرنے کیلئے مجھے ایک بہت اچھا طریقہ بھی معلوم ہوا۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کے چار صفحات کی تلاوت کریں اور 30 دن تک اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں۔ اس طرح آپ ایک ماہ میں باآسانی قرآن مجید مکمل کرسکتے ہیں۔“
 
پاکستان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقع کراچی ایک جہاز میں بھکاری گھس آیا.
حیران کن صورتحال فضائی میزبان سر پکڑ کر رہ گئے
بھکاری سندھی زبان بولتےسنا جا سکتا ہے. فضائی میزبان اور مسافروں سے جہاز کے اندر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے.فوٹیج
بھکاری کو.سمجھانے کے لئے ائیر ہوسٹس کی منت سماجنت
غیر ملکی نجی ائیر لائن میں بھکاری گھسنے کا تاریخی واقع
نجی ائیر لائن کے جہاز تک پہنچنے میں کئی سیکورٹی چیک پوائنٹ کراس کئےسیکورٹی کا مکمل.پول کھل کے سامنے آگیا.
فلائٹ ٹی جے 507 گذشتہ روز کراچی سے بنکاک روانہ ہوئی.
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے فضائی آپریشن کو.بھکاری چکمہ دے کر اندر داخل ہوا.
بھکاری نے سیکورٹی اہلکاروں کو چکرا دیا.
سول ایوی ایشن کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش.ذرائع.
 
چھا گیا اے سائیں۔۔۔۔
 
غیر مصدقہ ہے، اوپر والا لنک بھی چیک کر لیں، اب کوئی سندھی ہی بتا سکتا ہے کہ زبان سندھی ہے یا نہیں
بھائی وہ آدمی سندھی زبان ہی بول رہا ہے ،آپ روزنامہ جنگ کی خبر کو غیر مصدقہ بول رہے ہیں حیرت والی بات ہے ۔
 
بھائی وہ آدمی سندھی زبان ہی بول رہا ہے ،آپ روزنامہ جنگ کی خبر کو غیر مصدقہ بول رہے ہیں حیرت والی بات ہے ۔
روزنامہ جنگ نے ایسی خبریں نیٹ سے اٹھا کر ہی ڈالی ہوتی ہیں۔ خبر کا معیار اب کچھ نہیں رہا۔

عام لوگ بھی آپس میں فارسی میں گفتگو کر رہے ہیں۔
 
kifaqir

محفلین
بھائی وہ آدمی سندھی زبان ہی بول رہا ہے ،آپ روزنامہ جنگ کی خبر کو غیر مصدقہ بول رہے ہیں حیرت والی بات ہے ۔
کافی تفصیل کے بعد میں نے اخذ کیا ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے، جناح ایئر پورٹ سے بھی تصدیق کی ہے، آپ ہوسٹس کی کیپ پہ غور نہیں کر رہے، یہ قطر ایئر ویز کی ہے، تھائی کی مختلف ہے ویسے 507 کراچی سے نہیں جاتی
 
کافی تفصیل کے بعد میں نے اخذ کیا ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے، جناح ایئر پورٹ سے بھی تصدیق کی ہے، آپ ہوسٹس کی کیپ پہ غور نہیں کر رہے، یہ قطر ایئر ویز کی ہے، تھائی کی مختلف ہے ویسے 507 کراچی سے نہیں جاتی
جی۔ سول ایوئیشن اتھارٹی نے بھی خبر کی تردید کی ہے۔
 
پاکستان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقع کراچی ایک جہاز میں بھکاری گھس آیا.
حیران کن صورتحال فضائی میزبان سر پکڑ کر رہ گئے
بھکاری سندھی زبان بولتےسنا جا سکتا ہے. فضائی میزبان اور مسافروں سے جہاز کے اندر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے.فوٹیج
بھکاری کو.سمجھانے کے لئے ائیر ہوسٹس کی منت سماجنت
غیر ملکی نجی ائیر لائن میں بھکاری گھسنے کا تاریخی واقع
نجی ائیر لائن کے جہاز تک پہنچنے میں کئی سیکورٹی چیک پوائنٹ کراس کئےسیکورٹی کا مکمل.پول کھل کے سامنے آگیا.
فلائٹ ٹی جے 507 گذشتہ روز کراچی سے بنکاک روانہ ہوئی.
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے فضائی آپریشن کو.بھکاری چکمہ دے کر اندر داخل ہوا.
بھکاری نے سیکورٹی اہلکاروں کو چکرا دیا.
سول ایوی ایشن کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش.ذرائع.
 
ربیع م

محفلین
بھائی وہ آدمی سندھی زبان ہی بول رہا ہے ،آپ روزنامہ جنگ کی خبر کو غیر مصدقہ بول رہے ہیں حیرت والی بات ہے ۔
روزنامہ جنگ پر اتنا ایمان یہ بھی حیرت کی بات ہے
ویسے یہ آپ کی اگلی لڑی کا عنوان بھی ہو سکتا ہے
"حیرت کی بات ہے"
 
روزنامہ جنگ پر اتنا ایمان یہ بھی حیرت کی بات ہے
ویسے یہ آپ کی اگلی لڑی کا عنوان بھی ہو سکتا ہے
"حیرت کی بات ہے"
عنوان تو آپ نے تجویز کردیا مگر اس لڑی میں مواد کی تفصیل سے بھی آگاہ فرمائیں ۔
 
Top