آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
جیسے ہوائیں موسموں کا رُخ بدلتی ہیںں ویسے ہی دعائیں مصیبتوں کا رُخ بدل دیتی ہیں۔اللّہ ہمیں دعائیں لینے والا اور دینے والا بنا دے۔
مسکراہٹ زمیں پر تاروں کی طرح بکھیریں، دعائیں بارشوں کی طرح ملیں گی۔
کسی کو دی ہوئی ایک مسکراہٹ اور کسی کو دیا ہوا ایک اچھا عمل ساری زندگی کے لیئے دعا بن جاتا ہے۔
ﺍﻟﻠّٰﻪ تعالی' ہم سب کو ﺩﻋﺎ، ﺗﻮﺑﮧ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﺮ ﮐﯽ توفیق عطا فرمائے اور ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ، ﺑﺨﺸﺶ ﺍﻭﺭ ﻧﻌﻤﺖ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ نہ کرے
. اللہ تعالیٰ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں، محبتیں اور خوشیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) !!
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب،‏اے رب مہربان اپنےخزانےغیب سےخصوصی امداد فرما.تجھ سے التجاء کرتے ہیں کہ ہم پر رحم فرما، ہمیں ہر اس کام سے بچا جو تجھےناراض کرےاور ہمیں ہراس کام کی توفیق دے جس سے توراضی ہو،ہم سب کو ہمارے عزیز رشتہ داروں اور تمام دُنیاکووبائ مرض سے محفوظ فرما اوراپنی ناراضگی،زمینی وآسمانی عذاب سے بچا.اللہ ہمیں صحت دے اور اسکی قدر کرنے کی توفیق
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے مالک اے ہمارے پروردگار
اللہ ہماری جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں . وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و بلندیاں عطاء فرمائے.
اے اللہ،اےرحمان ورحیم اے مالک الملک۔ھماری خطاؤں کو معاف فرما ھمیں ایمان و یقین کی دولت عطا فرما۔ ھمیں غم سے نجات اور خوشحال زندگی عطا فرما ہمیں اپنی رحمتوں، فضل و کرم کے سائے میں رکھ.تمام کبیرہ و صغیرہ گناہ، غلطیاں معاف فرما, ہماری مغفرت فرما اور ہمیں اعلی مقام عطافرمانا۔
امین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
رب ذوالجلال سے معافی اور صحت کا سوال کرتے رها کرو کیونکہ ایمان کی نعمت کے بعد تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں .اللہ تعالیٰ ہمیں ھمیشہ تندرست اور آباد رکھے ۔ھر نیا دن خیر و برکت والا هو،‎آپکو ذہنی و قلبی ‎سکون عطاء هو .
الله سبحان تعالی ہمیں دین ایمان کی سلامتی کے ساتھ شاد وآباد رکھے، دونوں جہانوں کی عزتوں، برکتوں، رحمتوں اور نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔ اپنے خزانے غیب سے خصوصی امداد فرمائےاپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے-ھمیشہ خوشں رھیں
آمین یا رب العا لمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
الله سبحان تعالی ہمیں دین ایمان کی سلامتی کے ساتھ شاد آباد رکھے،
دونوں جہانوں کی عزتوں، برکتوں، رحمتوں اور نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔ اپنے خزانے غیب سے خصوصی امداد فرمائےاپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے-ھمیشہ خوشں رھیں۔
رب ذوالجلال الله سے معافی اور صحت کا سوال کرتے رها کریں کیونکہ ایمان کی نعمت کے بعد تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں .اللہ تعالیٰ آپ کو ھمیشہ تندرست اور آباد رکھے ۔ھر نیا دن خیر و برکت والا
هو،‎ہمیں ذہنی و قلبی ‎سکون عطاء هو .
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین


کبھی کبھی اچھے لوگوں سے بھی غلطیاں ھو ھی جاتی ھیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچهھے انسان نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ھے کہ وہ بھی انسان ھیں-
اے رب کائنات اپنی رحمت سے هم سب کے لئے خیر کے دروازے کهول دے تمام پریشانیاں دور فرما هم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرما رزق و روزی میں برکت عطا فرما-ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے والا بنادے،ہمیں خیر بانٹنے والا۔ بنادے ہمیں مخلوق سے محبت کرنے والا بنا دے ،ہمیں عذابِ قبر سے بچا لے ہمیں عذابِ جہنم دے بچا لے ۔۔۔۔۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
نصیب بیشک #اللّٰہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے مگر #دعاؤں کا اختیار اُس نے ہمیں دیا ہے اور #دعائیں ہی تو ہیں جو تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔"#دعا"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے اللّٰه پاک ہماری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں تیرا شکر ادا کروں اور تیری بہترین عبادت کروں تو ہمیں اپنی محبت عطا کر اور ویسا بنا دے جیسا تو اپنے پیاروں کو دیکھنا چاہتا ہے
اے میرے ربّ سلامتی ہو ان دوستوں پر اور ان پیاروں پر جو ہمیشہ صبح ہوتے ہی میری دعاؤں میں آجاتے ہیں اور مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ اللّٰه پاک ان کی حفاظت فرما اُن کو اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔
آمین یارب العا لمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اے_ہمارے_ربّ !اے ہمارے پروردگار!اے ہمارے آقا
ہم گناہ گار ہیں ہمارے ہاتھ گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں اے اللہ تیرے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے شرم سے ڈوبے ہوئے ہیں..... ہاتھ کپکپا رہے ہیں... مگر.... تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔.. جب تیری رحمت کو دیکھتے ہیں تو دل امید اور حوصلے سے بھر جاتا ہے... کہ تیری رحمت ہمارے گناہوں سے اوپر ہے... تو رحمان ہے.... تو ہمیں معاف کر دے۔۔۔ ⁦
اے ﷲ! اس وبا کو ختم کر دے اس مرض کو دنیا اور خاص طور پر عالم اسلام سے ختم فرما دے۔

آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ نام ہے ۔۔۔ !!
مایوسی میں امید کا
تاریکی میں نور کا
اور ہر پریشانی میں راحت کا٭٭٭٭٭
جب ہمارا دل درد سے بھر جائے اور آنکھوں
میں آنسو ں آ جائیں تو اس رب سے چپکے
سے باتیں کر لیا کریں ۔وہ سب جانتا ہے لیکن
آپ سے سننا چاہتا ہے ! مالک ہمئں آسانیاں اور دعائیں
بانٹنے والا بنا دے ۔جیسا تو چاہتا ہے ویسا بنا دے ۔ہمارے گناہوں کو معاف فرمادے ۔
٭آمین یا رب العا لمین٭
 

سیما علی

لائبریرین
*وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ*
اور تمہارے رب نے کہہ دیا ہےکہ: مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کرونگا۔ (القرآن)
اللّہ پَاڪَﷻ آپ سب کو صَحتِ کاملہ نَصِیب فرمائےاُور امن و سکون والی اُور خوشی والی زندگی عطا فرمائے۔۔۔۔۔
آمین یا رب العا لمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یا مالک الملک، یا ارحم الراحمین، یا حی یا قیوم، ہم گناہ گار خطا کار سیاہ کار ہیں توبہ کر تے ہیں ،اپنے گناہوں سے، تو کریم ہے، ہمیں معاف کردے ہمیں معاف کردے ہمیں معاف کردے اور ہم پہ در پہ آ نے والی آ فات اور بہریشانیوں سے ہمیں اپنی پناہ میں لے لے۔
اے اللہ اے اللّہ اے اللّہ تو نے ہمیں تما م مہلک بیماریوں اورکرونا جیسی وباہ کی تباہ کارویوں سے محض اپنے فضل وکرم سے بچالے ۔۔۔اے اللہ ہمیں اس بارش کی تباہ کارویوں سے بھی بچالے اور اس بارش کو ہمارے لئے نفع والی رحمت والی بارش بنادے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ ہم تیری یاد اور نام سے تیری قربت طلب کرتے ہیں، اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اپنی بارگاہ میں قربت عطا کردے ، شکرگزاری کا طریقہ سکھانے کی دعا کرتے ہیں۔ اپنے نفس کو اللہ کے ذکر اور اس کی یاد کی تلقین کرتے ہیں اور اللہ سے خشوع و خضوع پانے کی درخواست کرتے ہیں ۔
اے اپنے بندوں سے جلد راضی ہو جانے والے! ہم سب کو بخش دے جن کے پاس دعا کے سوا کچھ نہیں، یقیناً تو جو چاہتا ہے کرتا ہے،
اللہ سبحانہ و تعالٰی ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو اپنے فضل سے معاف فرما ئے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
ugaWz70_d.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰىہُ وَ اَدۡخِلۡنِیۡ بِرَحۡمَتِکَ فِیۡ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۹﴾
اے پروردگار! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر انعام کی ہیں اور میرے ماں باپ پر اور میں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں شامل کر

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
یااللہ، یاکریم، یارحیم، ہم سب پر اپنی رحمتیں، عنایتیں نازل فرما، ہماری تگ ودو، محنت، سب بہانے ہیں، یہ تیرا کرم ہے تیری عنایت ہے، جو بگڑے کام سنور جاتے ہیں، ہماری بگڑی ہمیشہ سنوارتے رہنا، ہم پر اپنا خصوصی فضل وکرم رکھنا، ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرما اور آسانیاں بانٹنے کی خواہش، ہمت، طاقت اور توفیق عطا فرما.
*آمین یا رب العالمین**
**
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی کی تاریکیاں وھی پروردگار دور کر سکتا ھے جو ھر رات کی تاریکی کے بعد صبح کا نور لیکر آتا ھے وہی الله پاک آپ کو ہمیشہ پریشانیوں سے بچائے اور آپ کے دل کی ہر آرزو پوری کرے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ کریم کی سب سے خوبصورت صفت یہ ھے کہ ھم تو مجبور ھو کر بھی اس کی نہیں مانتے اور وہ بااختیار ھو کر بھی ہماری مان جاتا ھے پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا گناھوں کا حجم نہیں بتاتا اور نہ رد کرتا ھے وہ نیتوں کو پڑھ لیتا ھے
ندامت کو دیکھ لیتا ھے بندگی کو بھانپ لیتا ھے خوش ھو جاتا ھے احسان کرتا ھے وہ رحمن رحیم جبار رزاق ھے قوی دانا وارث پالنہار ھے وہ ستارالعیوب ھے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
بسم الله الرحمن الرحيم
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّد و آل محمدٍ
دو لوگوں کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ دعا کا ہے کیونکہ اس رشتے میں تیسرا
اللہ " ہوتا ہےجو ان دعاؤں کو قبول کرکے
اس تعلق کو مزید مضبوط کرتا ہے
دعا ہے کہ خوبصورت زندگی ہمیشہ ہم سب کا نصیب رہے-الله ہمیں ہر مشکل و پریشانی سے محفوظ رکهے‏ الله رب العزت اپنے خاص فضل و كرم س۔ےہماری زندگی م۔يں چين و سكون كى ايسى ب۔ہار لائ۔ے جو کھبی ختم نہ ہو . الله تعالی ہمیں ارض و سماء کی تمام آفات و بلاؤں، جن و انس اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور صحت کے ساتھ بےحساب خوشیاں عطا فرمائے "الله" ہمیں ہر اس چیز سے نوازے جس میں خیرو برکت عزت راحت اورسکون ہو اور سدا خوش اور تندرست رکھے..
‏آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ بیشک تو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے بس جس طرح بارش برسا کر تو زمین کی پیاس بجھاتا ہے اسی طرح اپنی رحمت سے ہمارے دلوں کو بھی سیراب کردے۔
یا اللہ ھمیں برے کاموں سے بچنے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطاء فرما۔
آمین ثمہ آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
اےپاک پروردگار!تیری شان بہت بلندہےاےرحیم وکریم مالک،ہماری خطاؤں کواپنی رحمت کے صدقے معاف فرما. سوچ اور عمل کی حفاظت فرما،اپنی پناہ میں رکھ اورتمام غموں کو سکون میں بدل دے

آمین یا رب العالمین
 
Top