آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
اے مالکِ بر حق ہمیں مسکراہٹ بانٹنے والا بنادے ۔ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنا دے۔
مسکراہٹ روح کے دروازے کھول ديتی ہے، خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے، نامکمل علم فساد پیدا کرتا ہے، انسان خود عظیم نہیں ہوتا اس کا کردار اسے عظیم بناتا ہے۔

وہ مہربان اور پاک ذات ہر وقت ہماری کی جھولی کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے ہمیشہ بھری رکھتی ہے ،اے ہمارے مالک ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بنا دے۔ہمیں مشکلوں میں صبر کرنے والا بنا دے
ہم جہاں بھی رہیں الله تعالی ہمیشہ سلامتی دے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین یارب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
"الله تعالئ"
سے التجا ہے کہ
ہمیشه ہمیں "اپنى رحمتوں"
کے سائے میں رکهے،
ظاہری، باطنی، جسمانی
تکالیف سے محفوظ فرمائے
اور راحت جان، اطمینان قلب، رزق حلال اور صحتمند عمر عطا فرمائے،
"آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّد
و آل محمدٍ
دو لوگوں کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ دعا کا ہے کیونکہ اس رشتے میں تیسرا
اللہ " ہوتا ہےجو ان دعاؤں کو قبول کرکے
اس تعلق کو مزید مضبوط کرتا ہے
دعا ہے کہ خوبصورت زندگی ہمیشہ ہم سب کا نصیب رہے-الله ہمیں ہر مشکل و پریشانی سے محفوظ رکهے‏ الله رب العزت اپنے خاص فضل و كرم س۔ےہماری زندگی م۔يں چين و سكون كى ايسى ب۔ہار لائ۔ے جو کھبی ختم نہ ہو . الله تعالی ہمیں ارض و سماء کی تمام آفات و بلاؤں، جن و انس اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور صحت کے ساتھ بےحساب خوشیاں عطا فرمائے "الله" ہمیں ہر اس چیز سے نوازے جس میں خیرو برکت عزت راحت اورسکون ہو اور سدا خوش اور تندرست رکھے..
‏آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
صباح الخیر و النور زندگی۔
 

سیما علی

لائبریرین
  • پرندے جب کھاتے ہیں انکا سر جھک جاتا ہے اور جب پانی پیتے ہیں تو انکی نگاہ آسمان پر اٹھ جاتی ہے، یہ عاجزی اور شکرگزاری کی خوبصورت مثال ہے
    اللہ ہمیں عاجزی و شکرگذاری عطا فرمائیں.
    آگ کی تاثیر تپش،
    برف کی ٹھنڈک
    اور گناہوں کی تاثیر پریشانیاں ہیں۔
    ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ انسان گناہ کرے اور اسکی زندگی میں پریشانیاں نہ آئیں۔
    پروردگار ہم سب کو ہدایت کاملہ سے نوازے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    آمین ثم آمین
  • آمین یا رب العالمین!
 

سیما علی

لائبریرین
  • اللہ پاک تو رحمن ورحیم ہے
    تیری شان عظیم ہے
    تو یکتا و لاشریک ہے
    اپنے حبیب کریمﷺ کی امتی بنایا
    یہ تیرا احسان عظیم ہے
    جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
    تو رحمتہ للعالمینﷺ کے صدقے
    ہم پر رحم فرما کرم فرما
    آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
یا رب العالمین!!
ہمیں اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابع دار ہو اور ہیں ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے بیشک تو اور صرف تو ہی معاف فرمانے والا اور بڑی رحمت کا مالک ہے ..

آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
میرے معبود
میری عزت کیلئے یہی کافی ہے کہ ہم تیرے بندے ہیں اور ہمارے فخر کےلئے یہی کافی ہےکہ تو ہمارا پروردگار ہے
تو پس ہمیں ویسا بنادے جیسا کہ تو چاہتاہے
اے میرے رب!
ہمیں قابو میں رکھ کہ ہم تیرے احسان کا شکر ادا کرتے رہیں
جو تو نے ہم پر اور ہمارے والدین پر کیا ھے
اور ایسا عمل کریں جو تجھے پسند آئے
اور اپنی رحمت سے ہمیں اپنے صالح بندوں میں داخل کردے
آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے رب ہم تجھ سےتیری رحمت کےطلبگارہیں
ہمیں اپنی پناہ میں رکھنا

رَبَّنَا آَتِنَامِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَامِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما
اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے
آمین یا رب العالمین!
 

سیما علی

لائبریرین
الله رب العزت ہماری جان،مال،ایمان، آبرو.روزی، رزق، علم، عمل، گھر،کاروبار دسترخوان،اولاد،زندگی، خوشیوں، عبادات تقوی،اخلاص،اخلاق سادگی،عاجزی انکساری اور عمر میں برکتیں،رحمتیں وسعتیں رفعتیں،اور عروج و بلندیاں عطافرمائیں
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
پوری كائنات کا مالک اللہ عزوجل ہمیشه ہمیں اپنى رحمتوں كے سائے میں رکھے.
الله پاک ہماری جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور زندگی میں برکتیں، رحمتیں . وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و بلندیاں عطاء فرمائے.ہمیں تاحیات
تندرست، سلامت
اور شادوآباد رکھے.
آمین یا رب العالمین


 

سیما علی

لائبریرین
اے اللّہ پاک ہم سب کو عطا فرمائے
وہ زبان جس میں حلاوت ہو
وہ آنکھ جسمیں حیاء ہو
وہ سینہ جسمیں قرآن ہو
وہ قبر جسمیں سکون ہو
وہ ایمان جسمیں لذت ہو
وہ چال جسمیں عاجزی ہو
وہ دل جسمیں اللہ کا ڈر ہو
وہ زندگی جسمیں اسلام ہو
اور جنت میں وہ مکان جو رسول اللہ ﷺ کے پڑوس میں ہو۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت آدم علیہ السلام کی دعا
بسم الله الرحمان الرحیم
بارالٰہا !تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ومنزہ ہے
میں تیری ھی حمد کرتا ہوں ،
میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے۔۔
اپنی رحمت کو میرے شامل حال قرار دے
اور
میری توبہ قبول کرلے کہ تو تواب و رحیم ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
دعاآفت ومصیبت کی روک تھام کامضبوط وسیلہ ہے
بلاشبہ دعااپنی اثرانگیزی اورتاثیرکےلحاظ سےمومن کاہتھیارہے
بمطابق حدیثِ مبارکہ:
اَلدُّعَاءُ سِلاَحُ الْمُؤمِنِ وَعِمَادُ الدِّیْنِ وَنُوْرُ السَّمٰواتِ وَالأرْضِ
دعاموٴمن کاہتھیاردین کاستون اورآسمان وزمین کی روشنی ہے

یا الہی ہمیں اپنے نفس کے تذکیۂ سے کبھی غافل نہ رکھنا اور ہمیں توفیق دینا کہ ہم اپنے نفس کی تطہیر میں کامیاب ہوکر فلاح پالیں۔
آمین الہی آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِکَ المُنْتَخَبِیْنَ الْغُرِّالْمُحَجَّلِیْنَ الْوَفْدِ الْمُتَقَبِّلِیْنَ۔

(مسند احمد۔جلد3)

ترجمہ:‘‘اے اللہ! ہمیں اپنے منتخب بندوں میں شامل کر لے۔ جن کی پیشانیاں روشن اور چمکدار ہوں۔ ایسے وفد میںشامل ہوں جس کی مقبولیت ہو۔’’

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیک و صالح بندے بننے کی بہت پیاری خاص دعا ہے۔ ایک اہل وفد جو کے یمن کے علاقہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میںحاضر ہوئے انہوں نے پوچھا۔یا رسول اللہؐ! منتخب بندوں سے کیا مراد ہے؟

آپؐ نے فرمایا!

‘‘ خدا کے نیک اور صالح بندے اور وہ لوگ جن کے اعضاء وضو کی وجہ سے روشن چمکدار ہوں گے اور وہ لوگ جو اپنے نبی کے ساتھ خدا کے دربار میںحاضر ہوں گے۔’’
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اے میرے رب!
ہمیں قابو میں رکھ کہ ہم تیرے احسان کا شکر ادا کرتے رہیں
جو تو نے ہم پر اور ہمارے والدین پر کیا ھے
اور ایسا عمل کریں جو تجھے پسند آئے
اور اپنی رحمت سے ہم کو اپنے صالح بندوں میں داخل کرو

آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے اللہ رب العالمین سے
اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے
اور ہمارے دلوں کو اپنی رقبت کی طرف پھیر دے،
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور نیک عمل کرنے والے لوگوں کے ساتھ شامل کردے
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے کوئی کینہ نہ رہنے دے۔اے ہمارے رب!یقینًا تو بہت شفیق اور باربار رحم کرنے والا ہے۔
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض ،کینہ نہ رکھو، حسد نہ کرو،بے رخی اور بے تعلقی اختیار نہ کرو۔باہمی تعلقات نہ توڑو بلکہ اللہ تعالیٰ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔ کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ناراض نہ رہے اور اس سے قطع تعلق رکھے۔

(صحیح بخاری کتاب الادب)

ہمارے پیارے رسول حضرت محمدﷺ نے جنت نظیر ،امن و سلامتی والے معاشرے کے قیام کی کلید مندرجہ بالا حدیث میں بیان فرمادی ہے۔ اللہ کرے کہ ہم سب آپ ﷺ کے فرمودہ ان سارے احکام کی کامل اطاعت کرکے نہ صرف اپنی زندگی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی سنوارنے والے بنیں۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
پرندے جب کھاتے ہیں انکا سر جھک جاتا ہے اور جب پانی پیتے ہیں تو انکی نگاہ آسمان پر اٹھ جاتی ہے، یہ عاجزی اور شکرگزاری کی خوبصورت مثال ہے
اللہ ہمیں عاجزی و شکرگذاری عطا فرمائیں.
آگ کی تاثیر تپش،
برف کی ٹھنڈک
اور گناہوں کی تاثیر پریشانیاں ہیں۔
ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ انسان گناہ کرے اور اسکی زندگی میں پریشانیاں نہ آئیں۔
پروردگار ہم سب کو ہدایت کاملہ سے نوازے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین!
 

سیما علی

لائبریرین
پوری كائنات کا مالک اللہ عزوجل ہمیشه ہم سب کو اپنى رحمتوں كے سائے میں رکھے.
الله پاک ہماری جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور زندگی میں برکتیں، رحمتیں . وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و بلندیاں عطاء فرمائے.ہمیں تاحیات
تندرست، سلامت
اور شادوآباد رکھے.
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے اللہ رب العالمین سے
اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے
اور ہمارے دلوں کو اپنی رقبت کی طرف پھیر دے،
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور نیک عمل کرنے والے لوگوں کے ساتھ شامل کردے
آمین یا رب العالمین
 
Top