آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
اے میرے رب!
ہمیں قابو میں رکھ کہ ہم تیرے احسان کا شکر ادا کرتے رہیں
جو تو نے ہم پر اور ہمارے والدین پر کیا ھے
اور ایسا عمل کریں جو تجھے پسند آئے
اور اپنی رحمت سے ہم کو اپنے صالح بندوں میں داخل کرو

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے اللہ رب العالمین سے
اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے
اور ہمارے دلوں کو اپنی رقبت کی طرف پھیر دے،
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور نیک عمل کرنے والے لوگوں کے ساتھ شامل کردے
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
یا اللہ! تو ہمیں صحت و عافیت کی زندگی عطا فرما اپنی تمام نعمتوں پر تجھے یاد کرنے، تیرا شکر ادا کرنے، اور عبادت کا پورا حق ادا کر نے میں ہماری مدد فرما اے کریم ہمیں عافیت و سلامتی عطا فرما اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کی توفیق عطا فرما اور اس زمانے کے تمام فتنوں سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
الله کریم ہمارا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرمائے.
ہماری کی مشکلات' مصیبتیں, ابتلائیں پریشانیاں دور فرمائے
عزت, عظمت بلندی, صحت و تندرستی کی دولت اور خوشحالی عطا فرمائے..
اے اللّہ ہمیں طاقت عطا کر امور میں توکل کی
گفتگو میں صداقت کی انتقام میں معافی کی
لباس میں پاکیزگی کی تکبر سے دوری کی
غصہ سے پرہیز کی غیبت سے اجتناب کی
اور سب سے خوش اخلاقی کی
آمین یا رب العا لمین

 

سیما علی

لائبریرین
دعاآفت ومصیبت کی روک تھام کامضبوط وسیلہ ہے
بلاشبہ دعااپنی اثرانگیزی اورتاثیرکےلحاظ سےمومن کاہتھیارہے
بمطابق حدیثِ مبارکہ:
اَلدُّعَاءُ سِلاَحُ الْمُؤمِنِ وَعِمَادُ الدِّیْنِ وَنُوْرُ السَّمٰواتِ وَالأرْضِ
دعاموٴمن کاہتھیاردین کاستون اورآسمان وزمین کی
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللّہ ! ہماری مدت حیات کو اپنے عفو درگزر کے ساتھ ختم کر اور ہماری آرزو کو رحمت کی امید میں کامیاب فرما اور اپنی خوشنودی تک پہنچنے کے لئے راہ آسان کر اور ہر حالت میں ہمارے عمل کو بہتر قرار دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں غفلت کے لمحات میں اپنے ذکر کے لئے ہوشیار کر اور مہلت کے دنوں میں اپنی اطاعت میں مصروف رکھ اور اپنی محبت کی سہل و آسان راہ ہمارے لئے کھول دے اور اس کے ذریعے ہمارے لئےدنیا و آخرت کی بھلائی کو کامل کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی اولاد پر بہترین رحمت نازل فرما ۔ ایسی رحمت جو اس سے پہلے تو نے مخلوقات میں سے کسی ایک پر نازل کی ہو اور اس کے بعد کسی پر نازل کرنے والا ہو اور ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی اور اپنی رحمت سے ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔
آمین یا ر العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
یا الہی ہمیں اپنے نفس کے تذکیۂ سے کبھی غافل نہ رکھنا اور ہمیں توفیق دینا کہ ہم اپنے نفس کی تطہیر میں کامیاب ہوکر فلاح پالیں۔
اَسْتَغْفِرُاللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

ہم اللہ سےاپنےتمام گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں
جو ہمارا رب ہےاور اسی کیطرف رجوع کرتے ہیں۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری صبح ہوگئی اور اللہ رب العالمین کے ملک کی صب۔ح ہوگئی، اے اللہ! میں اس دن کی اور اس کے بعد کی بھلائی آپ سے مانگتا ہوں اور اس دن کے اور اس کے بعد کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ اے اللہ! میں آپ سے اس دن کی بھلائی اس کی فتح و کامیابی، اس کی برکت اور اس کی ہدایت مانگتا ہوں۔
اے اللہ! ہمیں آپ ہی کی توفیق سے صبح نصیب ہوئی اور آپ ہی کی توفیق سے شام ملی۔ آپ ہی کی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور آپ ہی کی قدرت سے مرینگے اور آپ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اللہ! اس دن کے اول حصّے کو نیکی بنایئے۔ درمیانی حصّے کو فلاح کا ذریعہ اور آخری حصّے کو کامیابی۔ یا ارحم الراحمین میں دنیا و آخرت کی بھلائی آپ سے مانگتا ہوں۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے الٰہ العالمین!
ہم تیرے دین کے ان دشمنوں سے اسی طرح براءت کرتے ہیں جس طرح تیرے بندے اور رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔۔۔
(( اَللّٰھُمَّ عَلَیْکَ بِاَبِیْ جَھْلٍ))
''یااللّہ! (آج کے) ابوجہل کو ہلاک فرمادے۔''(بخاری)

(( اِللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعُ الْحِسَابِ اِھْزِمِ الْاَحْزَابِ اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ))
''اے اللّہ!کتاب نازل فرمانے والے ،جلد حساب لینے والے ،لشکروں کو شکست دے ۔یا اللّہ!کفار اور مشرکین کو شکست دے اور ان کے پاؤںڈگمگادے ۔'' (ابن ماجہ)
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ! ہمیںاپنے منتخب بندوں میںشامل کر لے۔ جن کی پیشانیاں روشن اور چمکدار ہوں۔ ایسے وفد میںشامل ہوں جس کی مقبولیت ہو۔’’

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیک و صالح بندے بننے کی بہت پیاری خاص دعا ہے۔ ایک اہل وفد جو کے یمن کے علاقہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میںحاضر ہوئے انہوں نے پوچھا۔یا رسول اللہؐ! منتخب بندوں سے کیا مراد ہے؟

آپؐ نے فرمایا!

‘‘ خدا کے نیک اور صالح بندے اور وہ لوگ جن کے اعضاء وضو کی وجہ سے روشن چمکدار ہوں گے اور وہ لوگ جو اپنے نبی کے ساتھ خدا کے دربار میںحاضر ہوں گے۔’’
 

سیما علی

لائبریرین
بلاشبہ دعااپنی اثرانگیزی اورتاثیرکےلحاظ سےمومن کاہتھیارہے
بمطابق حدیثِ مبارکہ:
اَلدُّعَاءُ سِلاَحُ الْمُؤمِنِ وَعِمَادُ الدِّیْنِ وَنُوْرُ السَّمٰواتِ وَالأرْضِ
دعاموٴمن کاہتھیاردین کاستون اورآسمان وزمین کی روشنی ہے
آمین یا رب العا لمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین

اے اللہ!اے ہمارے پروردگار ہمیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما.نیک وپاک دامن لوگوں میں شامل فرما.ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما ،اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے اپنی خاص رحمت و برکت نازل فرمائے.
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا لفظ نہیں
1f932.png
1f339.png
1f932.png
1f339.png

دعا جذبات کا سمندر ھے
1f495.png

جو اپنے پیاروں کے لیے
2763.png
1f33a.png
2763.png
1f33a.png

نکلتا ھے
اور ہماری دعا ھے کہ
رب کائنات
ہم کو وہ سب
عطا کرے جو ہم نے دعا کی ہے
اور وہ بھی جو دل میں
چھپی
خواہشات ہیں
الله کریم ہماری نیند کو فرحت
جاگنے کو برکت
اور دعاؤں کو قبولیت عطا فرمائے
1f932.png

آمین ثمہ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
بسْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِیم

‏بہترین صبح وہی ہے جو" اللہ" کے ذکر سے شروع ہو-
اے رب ھماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما ھمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ھم سے راضی ھو اور جس پر تیرا انعام ھو-
اے پروردگار! مدد فرما اور ھماری دعاؤں کو قبول فرما-
یااللہ یارحمان یارحیم ہم تیرے در کے سوالی ہیں تو ہمیں اپنی رضا کی منزل تک پہنچا اور کسی کا محتاج نہ بنا, دین و دنیا میں کامیاب فرما-
صحت وسلامتی کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین

الله کریم ہمارےگھرانوں کو سلامتی وعافیت میں رکھنا، مخلوق سے محبت، ہمدردی ،غمگساری،رشتوں کے حقوق کی ادائیگی میں استحکام عطا فرما.ہم سب کو سکون اور صحت و تندرستی والی زندگی نصیب فرمائے .اے الله تو ہمیں بخش دے ہماری توبه قبول کر بےشک تُو بہت توبه قبول کرنےوالا اور بخشنے والا ہے۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
  • رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
اے ہمارے ربّ! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر(ان کے گناہوں کے نتیجہ میں) تُو نے ڈالا۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔ اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم کر۔ تُو ہی ہمارا والی ہے۔ پس ہمیں کافر قوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔

(البقرہ: 286)
 

سیما علی

لائبریرین
اے پروردگار
اے پروردگار !
ہمیں وہ طاقت نہ دے جس سے ہم دوسروں کو کمزور کریں
ہمیں وہ دولت نہ دے جس کی خاطر ہم دوسروں کو غریب سمجھیں ،
ہمیں وہ علم نہ دے جسے ہم اپنے سینے میں چھپا رکھیں ،
ہمیں وہ بلندی نہ دے کہ ہمیں پستی میں کچھ نظر نہ آئے ،
ہمیں وہ سب کچھ دے جو ہم دوسروں میں بانٹ سکیں اور سب کے برابر ہو رہیں۔
اے اللّہ ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنا دے
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللّہ ہمارے گناھوں کو معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزرفرما، اے اللّہ دن کے اجالے میں اور رات کے اندھیرے میں جانے میں انجانے میں اے اللہ تیری نافرمانی کرتے رہے خدا وندا تونے کرم پر کرم فرمایا نعمتوں کی بارش برسائی صحت و سلامتی کی دولت عطا کی ایمان اور اسلام سے سرفراز فرمایا خداوندا عزت والی زندگی دی یا اللّہ سب کچھ ملنے کے بعد بھی تیری نافرمانی کرتے رہے گناھوں کیساتھ زندگی گزارتے رہے خداوندا ہماری نافرمانیوں کے باوجود تونے رزق بند نہیں کیا خداوندا ہماری کوتاہیوں کے باوجود تیرے کرم میں کوئی کمی نہیں آئی اے اللّہ تو ہمارے اس جرم عظیم کو معاف فرمادے، اے اللّہ تیرے نبی(صلّی اللہ علیه وسلّم) نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ جب بندے تیرے در پر بیٹھ کر اپنے گناھوں کا اقرار و اظہار کرتے ہیں خداوندا انہیں خالی ہاتھ لوٹاتے ہوئے تجھے حیا آتی ہے اے حسّاس و شرمیلے مولٰی ہمارے دامنوں کو مرادوں سے بھردے، اے اللّہ ان اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھ لے، خداوندا تجھے تیری محبت کا واسطہ تیرے رحم وکرم کا عافیت کا فضل وکرم کا واسطہ اے اللہ ہمیں معاف فرمادے، اے اللہ ہماری مغفرت فرمادے ہمارے ماں باپ کی مغفرت فرمادے اے اللہ جنہوں نے ھمیں بڑی محنتوں سے پالا پوسا ہمارے لئیے تکلیفیں اٹھائی خود بھوکے رہ کر ہمیں کِھلایا تکلیف میں رہ کر ہمیں آرام پہنچانے کی کوشش کی اے اللّہ ہماری روزی کے حصول کے لئے جدوجہد اور کوشش کرتے رہے اے اللّہ ہماری تربیت کے لئے جو کچھ ان سے ہوسکا اے اللّہ انہوں نے ھمارے لئے کیا اے اللہ ہماری طرف سے ھمارے والدین کو جزائےخیر عطا فرمادے

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبحْنَا وبِكَ أَمسَيْنَا وبِكَ نَحْيا ، وبِكَ نَمُوتُ ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
ترجمہ:
اے اللہ آپ ہی کی قدرت سے ہم نے صبح کی اورآپ ہی کی قدرت سے ہم نے شام کی ،اورآپ ہی کی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور آپ ہی کی قدرت سے ہم مرتے ہیں،اور آپ ہی کی طرف اٹھ کرجاناہے۔

ابوداود ، ترمذی
فضیلت : حضور علیہ الصلوۃ والسلام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بڑے اہتمام سے اس دعا کی تعلیم دیتے تھے

 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ رب العزت
اے ساری کائنات کے شہنشاہ
اے ساری مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
اے عرشِ اعظم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے مالک
اے بیماروں کو شِفا دینے والے
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما
اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے
اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے۔۔۔۔
آمین آمین... آَمین يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ
 
آخری تدوین:
Top