آج کی دعا

جاسمن نے 'اوراد و اذکار' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 19, 2019

  1. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یا اللہ!
    یا کریم !
    پاکستان کو ہر طرح کے فتنے اور شر سے بچا۔ اس میں فساد اور برائی پھیلانے والوں کو ناکام اور رسوا کر۔کشمیریوں کی مدد فرما۔ کشمیر و فلسطین کو آزادی عطا فرما۔ اللہ کریم ہمیں ہر مشکل اور پریشانی سے محفوظ رکھ۔ رزق میں خیروبرکت عطا فرما۔ وہ تمام بھلائیاں عطا فرما جو نبی پاک ﷺ نے مانگی تھیں اور ہر وہ شئے جس کے شر سے آپ ﷺ نے پناہ مانگی تھی اس سے محفوظ فرما۔
    آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 2
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے رب كريم ! پاکستان کو ہر طرح کے شر، فساد اور فتنوں سے بچا۔ ہميں حرص و حسد، غیبت و نفاق سے بچا اور راضى بہ رضائے الہى رہنے كى توفيق دے۔ الله كريم ہمیں صحت، عزت و ايمان کےساتھ لمبى عمر اور لا تعداد خوشياں عطا فرما۔ ہمیں سدا اپنى امان ميں ركھ۔
    آمين!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتی ہوں سستی سے، بہت زیادہ بڑھاپے سے، گناہ سے، قرض سے اور قبر کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کی آزمائش سے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کر دیا اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنی دوری کر دے جتنی مشرق اور مغرب میں دوری ھے ۔ آمین !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے الله عزوجل ھم تیری آزمائشوں پر پورا اترنےکے قابل نهیں ہمں ھر آزمائش سے اپنی پناه میں رکھ۔ ہمیں مشکل حالات میں ایمان پر ثابت قدم رکھنا۔ الله كريم ھميں اپنے صابر و شاكر بندوں ميں شامل فرما لے ۔ ہمیں اپنے سوا كسى كا محتاج نہ کرنا۔ یا اللہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کی سازشوں سے بچا۔ کشمیریوں پہ رحم فرما۔ ان کی مدد فرما اور کشمیر کو آزادی عطا فرما۔
    آمين!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • متفق متفق × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,198
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آمین
     
    • متفق متفق × 2
  8. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے اللّه ! ربِ ذُوالجَلالِ وَالاِکرَام ! پاکستان کے دشمنوں کی چالوں کو ناکام فرما۔ اس کے دشمنوں کو مایوس و نامراد کرنا۔کشمیر کو آزادی عطا فرما۔ کشمیریوں پہ رحم فرما۔
    ھمیں عاجزی و انکساری، درگزر اور توبہ کرنے والوں میں شامل فرما. صبر و شکر کے کلمات کی توفیق عطا فرمائے رکھ، گفتگو میں نرمی اور حلیمی کی توفیق عطا فرما، اپنی رحمت سے ھمارے تمام معاملات کی درستگی و بہتری فرما دے۔ اے اللّه پاک ہمیں نفس کی برائی سے بچا اور ہمارے حساب کو آسان فرما دے اور وقتِ رخصت کلمہ نصیب میں لکھ دے.
    آمی۔ن!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • متفق متفق × 2
  10. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    رات کے اندهیرے سے صبح کی روشنی نکالنے والے رب ہم لاچار و مجبور اور بے بس ہیں، ہماری تمام کوتاہیوں کو معاف فرما۔ ہم پر اپنا رحم و کرم فرما ہماری کوتاہیوں اورلغزشوں کو درگزر فرما۔ ہم پر اپنا انعام اور فضل فرما۔
    پاکستان پہ، فلسطین و کشمیر پہ رحم فرما۔ کشمیر و فلسطین کو آزادی دے۔ ان کی مدد فرما۔ ان پہ رحم کر۔ ہمارے بچوں کو صدقہ جاریہ بنا۔ ہمارے بزرگوں کی مغفرت فرما۔ ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما۔ ہمارے رزق میں فراوانی فرما ۔ ہمارے سینوں کو ایمان کی روشنی سے منور فرما ۔ ہمیں اور ہمارے والدین اور دوستوں, رشتہ داروں کو نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت کبرا نصیب فرما۔
    آمین!
     
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,198
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آمین
     
    • متفق متفق × 2
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • متفق متفق × 2
  13. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے اللہ! پاک پاکستان کو امن و سکون کی جگہ بنا۔ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے آسانیاں پیدا فرما۔ ہم سب کو ایمان اور احتساب کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور اسے ہماری بخشش کا زریعہ بنا دے. اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سفر کی صعوبتوں اور مشقتوں سے، واپسی کے غم سے، ترقی کے بعد تنزلی سے اور مظلوم کی بد دعا سے اور اہل و عیال کے سلسلے میں برا منظر دیکھنے سے.
    آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • متفق متفق × 2
  15. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے گناہگاروں کوبخشنے والے پیارے‎ ‎رب! ہم سب پر اپنا رحم وکرم فرما. غربت و تنگدستی دور فرما. رزق میں خیر و برکت اور بے پناہ وسعت عطا فرما. تمام بیماروں کو شفاء عطا فرما. یا رب العالمین ہم سب کی مغفرت فرما اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما. پاکستان کو علمی اور معاشی طور پر مستحکم بنا اور اس کی حفاظت فرما ۔ کشمیر و فلسطین کو آزادی عطا فرما اور ان کے باشندوں کو آسانیاں دے۔ ان پہ رحم فرما۔
    آ مین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین
     
    • متفق متفق × 2
  17. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنی برکتوں اور رحمتوں سےمستفید فرما۔ ہمارے ساتھ معافی کا معاملہ کر. ہماری خطاوُں کو در گزر فرما. ہم سے راضی ہو جا. ہمیں صحت کاملہ، عاجلہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرما۔ پاکستان کو ہر طرح کے شر اور فتنے سے بچا میرے اللہ پاک۔
    کشمیر و فلسطین کو آزادی عطا فرما۔ وہاں کے باسیوں کی ساری مشکلات دور فرما۔ انہیں آسانیاں عطا فرما۔ دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دے۔ ان کے ظلم کے تیر ان کی اپنی طرف پلٹا دے۔ ان میں آپس میں پھوٹ ڈال دے۔ مسلم امہ کو متحد کر دے۔ ہمیں معاف فرما۔ ہم پہ رحم کر۔ ہمیں محنتی اور ایمان دار بنا دے۔
    آمین یا رب العالمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین
     
    • متفق متفق × 2
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین ،
    یا رب العالمین ۔
     
    • متفق متفق × 2
  20. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,590
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یااللّہ ! ہمیں صحت و سکون اور ایمان والی زندگی عطا فرما اور ہمیں ان ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما جو صراطِ مستقیم پر ھیں اور صابر و شاکر رہتے ہیں اور عاجزی کو افضل نعمت جانتے ہیں. یا اللّه، یا ربُ العزّت، ہمیں اپنے احکامات کی فرما برداری اورسنّت رسول کی پیروی کرنے والا بنا دے. پاکستان اور تمام اسلامی ممالک کو ترقی اور خوشحالی عطا فرما۔ آپس میں متحد کر دے۔ دنیا میں امن قائم کر دے۔ کشمیر و فلسطین کو آزادی عطا فرما۔ ان کے باسیوں کو آسانی دے۔ رحم و مدد فرما۔
    آمین‎!
    ثم آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر