آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
الله رب العزت فرماتا هے,
میرے ذکر کیلئے وقت نکالو میں تمھارے کام میں برکت عطا کروں گا ورنہ دنیاوی کاموں کی کثرت تم پر اس قدر مسلط کردوں گا کہ تمھیں فرصت ھی نہ ھوگی اور تم سکون سے محروم ھو جاؤگے
(صحیح بخاری)

صبح کی انتہائی پر نور ساعتوں میں دعا هے کہ اللہ تعالی آپ اور آپ کے اہل خانه کو اپنی تائید و نصرت کے ساتھ تاحیات تندرست و توانا اور شاد آباد رکهے-

اللہ جو خود محبت ہو،
وہ کتنی دیر دیکھے گا تڑپتا اپنے مظہر کو
نہیں ویران رکھے گا وہ بازار و مساجد کو
اللہ کو رحم آنا ہے,
اللہ کو رحم آئے گا,
فقط تُم حوصلہ رکھنا,
ذرا سا فاصلہ رکھنا,
جھکا کے سر کو سجدے میں اللہ سے رابطہ رکھنا-
یا اللہ هماری زبانوں کو اپنے کلام سے تر کر دے هر لمحہ شکر کی توفیق دے اپنی رحمت و معفرت سےفیض فرما ہمیں جسمانی روحانی بیماریوں سے شفا رزق حلال عطا فرما-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے اللہ، اے رحمنٰ و رحیم،اے ہمارے آقا،اے مالکِ برحق
ھمارے دل وجان کے مالک، ھم گنہگاروں کو بخشنے والے اور عیبوں پر پرده ڈالنے والے عظیم رب!‎‏
ہم سب پر‎ ‎اپنا رحم و‎ ‎کرم فرما‏،ہمیں بخش دینے والے
ہمارے رزق میں وسعت فرما، بیماروں کو‎ ‎شفاء عطا فرما ‏
ہمیشہ صبر‎ ‎و‎ ‎شکر کرنے والا‎ ‎بنا‎ ‎اورآفات و پریشانیوں سے بچا‎۔
آمین‎‏ ثم آمین۔
 

عمار نقوی

محفلین
اے سارے جہانوں کے مالک ! اے رحیم و کریم خدا !
ہماری ناچیز قربانیوں کو شرف قبولت عطا فرما!
ہمیں آج دن کی کی مناسبت سے قوم و ملت، دین و مذہب اور انسانیت کے لئے ایثار و قربانی کا جذبہ عطا فرما !
ہمیں اپنے خلیل جناب ابراہیم ع کے ائین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما !!
 

سیما علی

لائبریرین
اے سارے جہانوں کے مالک ! اے رحیم و کریم خدا !
ہماری ناچیز قربانیوں کو شرف قبولت عطا فرما!
ہمیں آج دن کی کی مناسبت سے قوم و ملت، دین و مذہب اور انسانیت کے لئے ایثار و قربانی کا جذبہ عطا فرما !
ہمیں اپنے خلیل جناب ابراہیم ع کے ائین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما !!
آمین الہی آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللهم اغفرلناقبل الموت
یااللہ موت سے پہلے ہم کو معاف فرما
وارحمناعندالموت
اور موت کے وقت ہم پر رحم فرما
ولاتعذبنابعدالموت
اور ہم کو مارنے کے بعد عذاب نہ دینا
ولاتحاسبنايوم القيامة
اور ہم سے قیامت کے دن حساب نہ لینا
انك علي كل شيئ قدير
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے-

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
مسکراہٹ روح کے دروازے کھول ديتی ہے، خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے، نامکمل علم فساد پیدا کرتا ہے، انسان خود عظیم نہیں ہوتا اس کا کردار اسے عظیم بناتا ہے۔

وہ مہربان اور پاک ذات ہر وقت ہماری جھولی کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے ہمیشہ بھری رکھے،
آپ جہاں بھی رہیں الله تعالی آپ کو ہمیشہ سلامت اور اپنے حفظ و امان میں رکھے-
اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے ۔تو ہی ہمارا آقا ہے۔۔۔۔

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے پاک پروردگار
رب کائنات سے التجا هے کہ ہم جو دعا مانگیں یا جو دل میں رہ جائے وہ سب بارگاہ ربانی میں مستجاب هوں رب ذوالجلال آپ كی اور ہمارے اھلخانہ و تمام ممومنین اور موممنات کی تمام مشکلات اور پريشانيوں كو دور فرمائے اور بے انتہا خوشياں دے-ہمارے گناہِ کبیرہ و صغیرہ معاف فرما دے۔ہمیں بخش دے۔حضرت محمد :pbuh:
و ال محمد :pbuh:
کے صدقے میں

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے سارے جہانوں کے مالک ! اے رحیم و کریم !!!!
الله رب ذوالجلال غفور الرحیم
سے دلی دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کی،اور ھماری زندگی میں اطمینان قلب کے ایسے دیئے روشن کرے جنکی روشنی کبھی مدھم نہ ہو، خوشی کے ایسے پھول کھلیں جنکی خوشبو و تازگی کبھی ماند نہ پڑے، رزق میں ایسی کشادگی عطا ہو کہ کبھی کسی چیز کی کمی نہ ہو.
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ پاک!
اے رب العالمین!
اے ہمارے آقا و پروددگار!
سچائی اور اچھائی کی تلاش میں پوری دنیاگھوم لیں اگر وہ ہم میں نہیں توکہیں بھی نہیں.اللہ کریم ہمیں صحت-و-عافیت تقوی اور ایمان کی سلامتی والی زندگی عطا فرمائے.ہمیشہ خوش اور مسکراتا ہوا رکھے، نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بنادے - بالکل ویسا بنا دے جیسا تو چاہتا ہے ۔ ہمیں برائیوں سے دور کر دے ۔ ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنا دے ،اپنے سوا کسی اور کا محتاج نہ کرے،خاتمہ ایمان پر کرنا۔ہمارے رزق میں وسعت فرما، بیماروں کو‎ ‎شفاء عطا فرما ‏
ہمیشہ صبر‎ ‎و‎ ‎شکر کرنے والا‎ ‎بنا‎ ‎اورآفات و پریشانیوں سے بچا‎۔
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پروردگار!
تو دلوں کے بھید خوب جانتا ھے ہماری پریشانیوں کو دور فرما ہمیں دلی سکون اور اپنی محبت کا غلام بنا دے اے ہمارے مالک ہماری نادانیوں گناہوں اور نافرمانیوں کو معاف فرما دے بیشک تو بڑا رحمان ھے۔آمین یا رب العا لمین
جمعہ مبارک
 

سیما علی

لائبریرین
اے پاک پروردگار اے ہمارے رب ای ہمارے آقا
اے اللہ، اے رحمنٰ، اے رحیم یارب العزت ھمیں ہمیشہ اپنا ذکر اورشکر ادا کرنے والوں میں شامل رکھنا، ھم تیرے محتاج ھیں ہر پل ہماری اپنے خزانے غیب سے مدد فرمانا. اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔ہمیں کسی پہ بوجھ نہ بنا. ہمیں لاچاری و معذوری اور بے بسی سے بچائے رکھنا۔
آمین یارب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
الله رب العزت ہم سب کےلیئے اپنے در سے آسانیاں عطا فرمادے‎.ہمیں کوایمان، صحت اور تندرستی والی زندگی عطافرمائےآپکواچھی صحت اور لمبی عمردے اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے-الله پاک ہمیشه ہمارا
نگہبان ومددگار رهے.
آمین یا رب العا لمین
.
 

سیما علی

لائبریرین
الله رب غفور الرحیم کی دوستی حاصل کرنی ھے تو اس کے بندوں کے ساتھ نرمی و ہمدردی کا جذبہ رکھیں ۔کیونکہ عبادت کرنے سے پارسائی ملتی ھے اور بندو ں کے ساتھ نیکی کرنے سے رب ملتا ھے‎.‎اے ربِ کریم،اے پروددگار،اے ہمارے آقا ہماری غلطیاں نافرمانیاں معاف فرماہماری اولاد کو نیک صالح اورخوش بخت بنا ان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب فرما
آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
پاک پروردگار کے نام سے،
جس نے ھمارے.وجود کو
انمول نعمتوں سے نوازا
اور اشرف المخلوقات
جیسا
بلند درجه عطا کیا
اس پاک ذات سے میری دعا
ھے کہ وہ آپ اورآپکے گھرانے
کو سدا شاد و آباد ركھے
اورہر مشکل اور پریشانی
اور ارضی و سماوی.أفات
سےمحفوظ رکھے
الَّلهُ.پاک کی عافیت اوررحمت
کےسائےھمیشه أپ اور أپ کے
اهل خانه په دراز رھیں
آمین یارب العالمین​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
الله رب غفور الرحیم اے عرش معلی کے مالک اے حکمت والے
اے کائنات کے رب"ھمارے دلوں کو گمراہ ہونے سے بچا"اور آج کے اس روشن دن کو ھمارے لئےباعث'رحمت اور راحت بنا"رزق وسیع برکت والا عطاء فرما" اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابیاں نصیب فرما.الله پاک ہمیں دن رات اپنی نعمتوں رحمتوں اور برکتوں سے مستفید فرمائے.
الله پاک ہمیں حوادث زمانہ، دیدہ ونادیدہ حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے اور ہماری قسمت میں ایمان خالص، بہترین صحت، فرمانبردار اولاد اور رزق کی کشادگی لکھ دے.ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ اللہّ ہم سب کو تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور ھردم ھرگھڑی اپنی پناھ میں رکھے

آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
!"تہجد کا وقت"!
|!"فقیروں کا"!|
محبوب ترین وقت ھے
جب شہنشاھوں کے
شہنشاہ کے سامنے
فقیر اپنی دکھوں کی
پوٹلی رکھتا ھےاور
برکتوں اورسعادتوں
کےخزانےلیکراٹھتاھے
یہ وہ وقت ھےجب" مولا دیتانہیں بلکہ
|!"لٹاتاھےبس"!|
خوش نصیب ھی
جھولیاں بھربھرکر
"*لےجاتے ھیں
اے ہمارے رب ہمیں آسانیاں عطا فرما ہمیں لوگوں کا بھلا چاہنے والا بنا کیونکہ جو
لوگ جو کسی کا برا نہیں چاہتے اللہ کریم ان کو ایسی منزلیں عطا فرماتا ہے جو کسی کے وہم گمان میں نہیں ہوتیں۔
اللہ ہمارے اور آپکے گھرانوں پر اپنا کرم فرمائے اور کسی کا محتاج نہ کرے،ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے،ہمیں بخش دے
ہمیں نافرمانیوں سے بچا لے،ہمیں شکر گذار لوگوں میں شامل کردے،
آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ، اے رحمنٰ، اے رحیم یارب العزت اےغفور الرحیم قبولیت کی اس گھڑی میں تو ہماری غلطیاں، نافرمانیاں معاف فرما، تو ہم سے راضی ہو جا، ہمارے والدین کی مغفرت فرما اور جن کے والدین زندہ ہیں ان کا سایہ صحت و تندرستی کے ساتھ تادیر قائم و دائم فرما ہماری اولاد کو نیک، صالح اور خوش بخت بنا، ان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب فرما
آمی۔۔۔۔۔ن یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ, اے عظمت و بزرگی والے رب, تیرے فضل و کرم کے طالب ہیں, ہمیں ان‎ ‎اعمال سے بچاجو تیری ناراضگی کا سبب بنتے ہیں, ہمیں ہمارے اہل و عیال اور دوست احباب کی روحانی اور جسمانی بیماریوں کو دور فرمائے دے-
ھم سب کے ان گناہوں کوبخش دے جنکی وجہ سے بلائیں نازل ھو کر نعمتیں چھین لیتی ھیں اور ان گناہوں کو معاف فرما جو امید کو پورا اور دعا کو قبول نہیں ھونے دیتے .یا الراحمین ہماری زندگیوں میں ہمارے لئے آسانیاں عطا فرما
آمین یا رب العالمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ, اے عظمت و بزرگی والے رب,ہم تیرے فضل و کرم کے طالب ہیں, ہمیں ان‎ ‎اعمال سے بچاجو تیری ناراضگی کا سبب بنتے ہیں, ہمیں ہمارے اہل و عیال اور دوست احباب کی روحانی اور جسمانی بیماریوں کو دور فرمائے دے-ہمیں ایسا بنادے جیسا تو چاہتاُہے۔تو ہمارا مالک ہے ہماری
زندگی کی تاریکیاں وھی پروردگار دور کر سکتا ھے جو ھر رات کی تاریکی کے بعد صبح کا نور لیکر آتا ھے. وہی الله پاک ہمیں ہمیشہ پریشانیوں سے بچائے اور ہماری کے دل کی ہر آرزو پوری کرے-
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
یا اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جنھیں تو ھدایت دیتا ہے اور وہ صراط مستقیم پر چلتے ہیں جو توبہ کرتے ہیں تو ان کی توبہ قبول کرتا ہے اورہمیں ان جیسا بنا جو تیرا خوب شکر ادا کرتے ہیں اور تو جن پر اپنا کرم فر ما تا ہے-
آمین یا رب العالمین
 
Top