آج کی تصویر

محمد وارث

لائبریرین
کیا واقعی شاہین آفریدی غریب گھرانے سے آئے ہیں؟ وکیپیڈیا کے مطابق تو ان کے ایک بھائی پاکستان کرکٹ اور ایک کزن پاکستان فٹبال ٹیم میں کھیل چکے پیں۔
میرے خیال میں مڈل کلاس گھرانے سے تعلق ہوگا، وہ بھی ہم جیسے لوئر مڈل کلاس سے، جن کی تعداد پاکستان میں بہت زیادہ ہے۔ سفید پوش، عزت سے بال بچوں کا پیٹ بھرنے والے۔ باقی جہاں تک ان کی فیملی کا کھیلوں سے تعلق ہے تو پاکستان میں فٹبال کھیلنے کا مطلب تو اپنا خرچہ خود اٹھانے والی بات ہے۔ اور کرکٹ میں بھی حال ہی میں پیسے کا عمل دخل ہوا ہے وہ بھی صرف نیشنل لیول کے کھلاڑیوں کا، جن کو پاکستان بورڈ کانٹرکٹ دیتا ہے۔
 
آپ احباب کے ان دو مراسلوں نے اک پرانا درد جگا دیا ہے۔

ایامِ جوانی میں سپورٹس سے از حد لگاؤ رہا ہے۔ ایک وقت تو ایسا رہا کہ صبح فجر کی نماز کے بعد کرکٹ گراؤنڈ میں تو دوپہر میں والی بال اور شام کوباسکٹ بال۔ واہ کینٹ میں سپورٹس کے لیے ویلفئیر کلب نامی سپورٹس گراؤنڈ بہت مشہور ہے، جہاں ہاکی کی ٹرف بھی بچھی ہوئی تھی، باسکٹ بال کورٹ بھی تھا اور فٹبال کا گراؤنڈ بھی۔ بیڈمینٹن کے لیے الگ سے ہال بھی موجود ہے۔ 1989 کی سیف گیمز کا ایک ایونٹ (شاید ریسلنگ) بھی اس کلب کے ایک اِن ڈور ایرینا میں منعقد کروایا گیا تھا۔

میں بھی اسی کلب میں باسکٹ بال کھیلنے جایا کرتا تھا۔ 1990 میں یہاں ہینڈ بال نامی کھیل کا میدان بھی تیار کیا گیا۔ ایسے ہی ایک دن باسکٹ بال کی بجائے ہینڈ بال گراؤنڈ کی طرف رخ کیا کہ دیکھوں یہ کیسا کھیل ہے۔ اور پھر یہ ہوا کہ کچھ عرصہ کسی اور کھیل کی طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ اسی میں مہارت حاصل کرتا گیا اور اس لیول تک آ گیا کہ پی او ایف والوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

مئی 1991 میں یہاں ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں پاکستان کے مختلف محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ گو میں پی او ایف کا ملازم نہیں تھا لیکن مجھے ان کی طرف سے کھیلنے کا موقع مل گیا (عارضی طور پر بھرتی کر کے) ۔ ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم رنر اپ رہی۔ فائنل کے بعد قومی ٹیم کی تیاری کےلیے کھلاڑی منتخب ہوئے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ تین چار ماہ بعد جاپان میں ہونے والی ایشین چمپینزشپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہتا تھا۔ ان میں میرا نام بھی تھا کہ میں ٹورنامنٹ میں زیادہ گول کرنے والا دوسرا کھلاڑی تھا۔ پنڈی میں کیمپ لگ گیا، باقیوں کے ساتھ میں بھی وہاں جا پہنچا۔ سرکار کی طرف سے ایک ایرانی کوچ کھیل میں بہتری کے لیے اور چائینز کوچ فٹنس کے لیے مہیا کیے گئے۔ روزانہ کا 12 روپے الاؤنس مقرر ہوا اور ہم شدید گرم موسم میں صبح شام ٹریننگ میں جُت گئے۔ خوب جان ماری اور ایرانی و چائینز کوچ کی بدولت کھیل میں بہت زیادہ بہتری آگئی۔

کوئی ڈیڈھ ماہ ٹریننگ ہوچکی تھی کہ ایک روز صبح صبح ایک صاحب ٹائپ آئے، خاکیان کی سپورٹس فیڈریشن سے تھے۔ گراؤنڈ میں آ کر انھوں نے سب کھلاڑیوں کو ایک لائین میں کھڑا کروا کر فرداً فرداً پوچھنا شروع کر دیا کہ کہاں کے رہنے والے ہو اور کس محکمے سے ہو ؟ پھر یہ تفصیلات لیکرچلے گئے۔ سہ پہر کے لگ بھگ 40 کھلاڑیوں میں سے 27 کو واپسی کا پروانہ مل گیا۔ حیرت ہوئی کہ یہ کیا ہوا ؟ خیر واپسی ہو گئی کچھ دنوں بعد خبر ملی کہ خاکیان چاہتے ہیں کہ جاپان میں ہونے والی چمپینزشپ میں جو پاکستانی ٹیم جائے وہ زیادہ تر ان ہی کے محکمے کے افراد پر مشتمل ہو۔
اس جانکاری کا دکھ ناقابل بیان ہے۔:)

لیکن کوئی مہینہ بھر بعد ایک نہایت کمینی اور خود غرض سی خوشی کا احساس ہوا کہ پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا ہی نہیں رہی۔ :)
 
screenshot-606.png
 
سید عمران

محفلین
کافی عرصے بعد اتفاقاً ایدھر جا نکلا، موسم بھی خوشگوار ٹائپ تھا تو سوچا چند گھڑیاں رُک کر رنگ بازی ہی دیکھ لی جائے۔۔

LRM-EXPORT-98114928835312-20190718-165021643.jpg
بلیک اینڈ وائٹ کا زمانہ ہے غالباً ۱۹۷۰ سے پرے کا۔۔۔
صاحب آپ کی عمر عزیز بھلا کیا ہوگی؟؟؟
 
کافی ساری ٹولیوں میں یہ گروپ نبستاً گوادام کی باہر والی طرف بیٹھے تھے جہاں خوشگوار ہوا چل رہی تھی ادارہ انکے پاس ہی بیٹھ کر گیم دیکھنے لگا۔

LRM-EXPORT-98033829519718-20190718-164900544.jpg

ان صاحبوں کو غالباً پاکستان کے مستقبل کی شدید فکر تھی اسلئے رنگ میں محض رنگ ہی چل رہا تھا اور کالے پتے غائب است۔۔

LRM-EXPORT-98070266484340-20190718-164936981.jpg

اور یہ رہی پاشا جسکو میں ہنوز سمجھنے سے قاصر ہوں۔
بظاہر تو مجھے سمجھ نہیں لگی لیکن چونکہ 'ننگ' گوڈے والے چاچا ساتھ کو اپنے گوڈے جیسے الفاظ سے ہی مخاطب کر رہے تھے تو انداز ہوا کہ وہ ہارنے کے قریب ہیں۔ شاید محمد وارث بھائی اس پر کچھ روشنی ڈال سکیں۔

LRM-EXPORT-98163134503940-20190718-165109849.jpg
 
سید عمران

محفلین
آج کل تو مستقبل کے ایک فلٹر نے فیس بک پر لوگوں کی مت ماری ہوئی ہے۔ سب اپنا بڑھاپا دیکھ رہے ہیں۔
ہمارے ایک بزرگ کو مزید بزرگ کردیا۔۔۔
بال تو سارے سفید کردئیے، مگر یہ کیا کہ ٹوٹے ہوئے دانتوں کی جگہ سارے سفید چمک دار دانت لگادئیے!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
کافی ساری ٹولیوں میں یہ گروپ نبستاً گوادام کی باہر والی طرف بیٹھے تھے جہاں خوشگوار ہوا چل رہی تھی ادارہ انکے پاس ہی بیٹھ کر گیم دیکھنے لگا۔

LRM-EXPORT-98033829519718-20190718-164900544.jpg

ان صاحبوں کو غالباً پاکستان کے مستقبل کی شدید فکر تھی اسلئے رنگ میں محض رنگ ہی چل رہا تھا اور کالے پتے غائب است۔۔

LRM-EXPORT-98070266484340-20190718-164936981.jpg

اور یہ رہی پاشا جسکو میں ہنوز سمجھنے سے قاصر ہوں۔
بظاہر تو مجھے سمجھ نہیں لگی لیکن چونکہ 'ننگ' گوڈے والے چاچا ساتھ کو اپنے گوڈے جیسے الفاظ سے ہی مخاطب کر رہے تھے تو انداز ہوا کہ وہ ہارنے کے قریب ہیں۔ شاید محمد وارث بھائی اس پر کچھ روشنی ڈال سکیں۔

LRM-EXPORT-98163134503940-20190718-165109849.jpg
'پاشا' خیر میں نے دیکھا تو بہت ہے، لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی، پچیس تیس سال شاید۔ سمجھ اس وقت بھی نہیں آتی تھی، لیکن کھلاڑیوں کا اور تماشائیوں کا ذوق شوق دیکھ کر میں بھی شامل ہو جاتا تھا، دوسری وجہ یہ ہوتی تھی کہ ہمارے امام مسجد صاحب بھی اسی کے کھلاڑی ہوتے تھے اور نمازی ان کے انتظار میں "ہم خرما" بھی دیکھ لیتے تھے۔ :)

"رنگ" کھیلے ہوئے بھی مدت ہو گئی، جب سے لاہور کا ہاسٹل چھوڑا ہے، نہ چار درویش ملے نہ ہم نے 'رنگ' کھیلا۔ کمپیوٹر پر اس سے ملتی جلتی ایک گیم ڈھونڈ رکھی ہے، جس میں پارٹنر بھی کمپیوٹر ہوتا ہے اور دونوں مخالف بھی کمپیوٹر۔ روز کھیلتا ہوں۔ :)
 
آصف اثر

معطل
20190730-102936.jpg

کون کہتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی قدر نہیں ہے، اب تو کوئٹہ ہوٹل پر بھی انگریزی کی تعلیم کا معقول انتظام ہے۔
آپ کے ہاں ”اب“اور صرف انگریزی کی تعلیم کا معقول انتظام ہوا ہے، ہمارےہاں A لیول کی کتابیں بھی پڑھائی جاتی ہیں۔ اردو سے لے کر ریاضی تک سب دستیاب ہیں۔ بس قیمت آپ والی ہے۔:LOL:
 
67616395-2291776440931625-6889694882193997824-n.jpg

میں نے اس تصویر کو پہلی بار روایتی انداز میں سرسری سا دیکھا اور آگے سکرول کر گیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر انداز کیے جانے کے قابل تو نہ تھی۔
 
FB-IMG-1564905473258.jpg

یہ تصویر اپنے اندر کتنی کہانیاں سموئے ہے۔
میں چشمِ تصور سے ایک بچے کو خوشی کی انتہاؤں پر دیکھ رہا ہوں۔ ایک باپ کو اپنا پیٹ کاٹ کر بچے کی خواہش پوری کرنے پر ساری تکالیف بھلاتے ہوئے محسوس کر رہا ہوں۔
 
Top