آج کی تصویر - 2

شمشاد

لائبریرین
والدین کتنی کٹھنائیوں سے بچے کو پالتے ہیں اور ان کو یہ حرکتیں کرتے ہوئے والدین کا ذرا احساس نہیں ہوتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
image.jpg
 
زیک

مسافر
کافی سالوں پہلے کی بات ہے کہ پاکستان میں میرے دو دوست ہسپتال داخل تھے۔ پوچھا کیا ہوا تو پتا چلا کہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ شوق رچایا کہ جگہ بدلی جائے۔ آگے والے نے دھڑ نیچے کیا کہ پیچھے والا اس کے اوپر سے سامنے آ جائے۔ اسی کوشش میں دونوں گر گئے ور ہڈیاں تڑوا بیٹھے
 
شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں ایک ہائپر مارکیٹ میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں امریکی بڑا گوشت 472٫5 ریال کلو نظر آیا، جو کہ پاکستانی تقریباً 21،000 روپے بنتے ہیں اور اگر ڈالر میں دیکھیں تو 126 ڈالر کا ایک کلو۔

یہ کون سا گوشت ہے بھئی جو اتنا مہنگا ہے؟ زیک یا ظفری اس پر کچھ روشنی ڈال سکیں۔ یہ WAGYU BEEF کہلاتا ہے۔

Meat-3.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
کان میں ایک سوراخ اللہ تعالٰی نے بنایا ہے۔ ۱۵ سے ۲۰ یہ خود سے کروا لیتی ہیں لیکن کیا مجال ہے کہ کسی کی بھی سُن لیں۔

image.jpg
 
ظفری

واگیو کا گوشت منفرد ہوتا ہے کیونکہ انتہائی ماربل یعنی انٹرمیسکولر چربی کی مرئی پرتوں محیط ہوتا ہیں۔ یہ چربی ہے جو پٹھوں میں پائی جاتی ہے۔گائیوں کے منفرد جنیاتی ہونے کی وجہ سے ، گوشت میں عام گائے کے گوشت کے مقابلے میں فیٹی ایسڈ کا زیادہ فیصد ہوتا ہے اور سو فیصد گھاس سے اس کی فیڈنگ بھی کی جاتی ہے ۔اس لیئے یہ یہاں بھی بہت مہنگا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
کان میں ایک سوراخ اللہ تعالٰی نے بنایا ہے۔ ۱۵ سے ۲۰ یہ خود سے کروا لیتی ہیں لیکن کیا مجال ہے کہ کسی کی بھی سُن لیں۔

image.jpg
تھوڑی سی جگہ کان میں باقی تھی، وہ بھی پرُ کر لیتیں۔خانہ بدوش عورتوں کو بھی مات کر دیا۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یومِ عاشور 2020ء، خواجہ محمد آصف صاحب شبیہ ذوالجناح کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے۔ (سیالکوٹ کے ایک صحافی کی فیس بُک وال سے شکریہ کے ساتھ)۔
118417070_10221474679128697_594761839635051429_n.jpg
 
Top