آج کی بات

سیما علی

لائبریرین
امام علی علیہ السلام
خطبہ 141
‏طلب باراں کےسلسلہ ہیں۔۔۔۔۔
‏“دیکھویہ زمین جوتمہیں اٹھائےہوئےہےاور یہ آسمان جو تم پر سایہ گستہ ہے، دونوں تمہارےپروردگارکےزیر فرمان ہیں۔یہ اپنی برکتوں سےاس لیےتمہیں مالا مال نہیں کرتےکہ انکا دل تم پر کڑھتا ہےیا تمہارا تقرب چاہتے ہیں یا کسی بھلائی کے تم سے امیدوار ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہر کہ بر روئی محمد شدا فِدا
‏میر سداو در مراتِب اولیاء
‏اُردو ترجمہ : 🖤
‏جو آدمی حضورﷺ کے مُکھڑے پر فِدا ہو گیا
‏وہ مراتِب اولیاء پر پہنچ گیا
‏{ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ }
‏ محک الفقرا : صفحہ : 315 🖤
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہر کہ عِشق مصطفیٰ ﷺ سامانِ اوست
‏بحرو بردر گوشہِ دامانِ اوست
‏ اُردو ترجمعہ :
‏جس کسی کا سرمایہ عِشق مصطفیٰﷺ ہوتا ہے
‏اس کے گوشہ میں خشکی اور پانی کی تمام چیزیں آجاتی ہیں

{ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

شرمین ناز

محفلین
سورۃ البقرۃ (2) آیت 30
ترجمہ از ابوالاعلی مودودی
پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا تھا کہ "میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں" انہوں نے عرض کیا: "کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقر ر کرنے والے ہیں، جو اس کے انتظام کو بگاڑ دے گا اور خونریزیاں کرے گا آپ کی حمد و ثنا کے ساتھ تسبیح اور آپ کے لیے تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں" فرمایا: "میں جانتا ہوں جو کچھ تم نہیں جانتے"
 

شرمین ناز

محفلین
میں خدا اور انسان کے بارے میں آج تک بس اتنا جان پائی ہوں کہ مجھے جب بھی خدا کی ضرورت پڑی اس نے انسان کا روپ دھار لیا اور جب جب مجھے انسان سے کام پڑا وہ خدا بن بیٹھا

منقول
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی ( اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔

‏﴿سورۃ آل عمران ، ۱۳۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
جمعہ مبارک 🌹☘️
‏حدیثِ نَبوی ﷺ
‏ ‛‛تمھارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ھے پس تم اس دن میں مجھ پر کثرت سے دَرُود بھیجا كرو۔💐🪴🎋
 

سیما علی

لائبریرین

انسان

انسان پریشانیوں کی گنتی کا ماہر ہے لیکن نعمتوں کا حساب رکھنا بھول جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا:
‏دل حرم خدا ہے خدا کے حرم میں خدا کے غیر کو نہ بساو۔۔
‏(بحار، جلد70، ص25)
 
یہ آپ کا اختیار ہے کہ کسی حکومت کو طاقت عطاکریں یا برطرف کردیں لیکن اس کے لئے ہجوم کا طریقہ استعمال کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔ آپ کو اپنی طاقت کا استعمال سیکھنے کے لئے نظام کو سمجھنا ہوگا۔ اگر آپ کسی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں توآئین آپ کو مذکورہ حکومت برطرف کرنے کا اختیاردیتا ہے لہذا آئینی طریقے سے ہی یہ عمل انجام پذیردیا جاناچاہئے۔
قائدِ اعظم محمد علی جناحڈھاکا 21 مارچ، 1948
 
قائداعظم نے ایک موقعے پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

’’آپ کو یاد ہوگا، مَیں نے اکثر اس بات پر زور دیا ہے کہ، دشمن آپ سے آئے دن ہنگاموں میں شرکت کی توقع رکھتا ہے۔ آپ کا اولین فرض علم کا حصول ہے، جو آپ کی ذات، والدین اور پوری قوم کی جانب سے آپ پر عائد ہوتا ہے ۔ آپ جب تک طالب علم رہیں اپنی توجہ صرف تعلیم کی طرف مرکوز رکھیں۔ اگر آپ نے اپنا طالب علمی کا قیمتی وقت غیر تعلیمی سرگرمیوں میں ضائع کردیا تو یہ کھویا ہوا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
✍الفاظ کا چناؤ
سوچ سمجھ کر کریں
جب آپ بات
کر رہے ہوتے ہیں
تو آپ کے الفاظ...
آپ کے خاندان کا پتہ،
مزاج اور آپ کی
تربیت کا پتہ
دے رہے ہوتے ہیں!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ کے فیصلوں میں تقسیم بھی ہے، ضرب بھی ہے،نفی بھی ہے اور جمع بھی ہے،جو اللہ سے راضی ہے وہ اللہ کے فیصلوں سے راضی ہے,جو اللہ کے فیصلوں میں اللہ کو دیکھتا ہے وہ ضرب،نفی،جمع،تقسیم میں نہیں الجھتا وہ اللہ کے فیصلے کو اللہ کی رضا سمجھتا ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شمس تبریز کہ "عشق کے چالیس اصول سے" سترہواں اصول
"خود کا محاسبہ عرفان کا راستہ"
پوری کائنات ایک انسان کہ دل میں سمائی ہوئی ہے اور یہ تم میں بھی ہے۔ تمہارے آس پاس موجود لوگ جنہیں تم پسند کرتے ہو اور جن سے تم نفرت کرتے ہو کسی نہ کسی صورت تمہارے اندر موجود ہیں۔ لہذا شیطان کو بھی کہیں باہر مت تلاش کرو یہ مجسم صورت میں کہیں لامکان سے حملہ آور نہیں ہوگا یہ اندر کی خفیف سی آواز بھی ہوسکتی ہے۔ اپنی ذات کے عرفان کے لیے تمہیں خود کا ایماندارانہ محاسبہ کرنا ہوگا تب تمہارا دل و دماغ منور ہوجائے گا۔
📚📕✍️
 

یاسر شاہ

محفلین
آگہی اور دیدۂ بینا ایک نہایت تکلیف دہ چیز ہے -ایک بزرگ چہرے پہ کپڑا ڈالے پھرتے تھے کس نے وجہ پوچھی تو فرمایا مجھے ارد گرد کے انسان اپنی باطنی حالت میں نظر آتے ہیں -کوئی لومڑی ،کوئی گیدڑ کوئی سور نظر آتا ہے- میں نہیں چاہتا کہ انسانیت کا یہ روپ دیکھوں -اسی لیے کپڑا ڈالے رہتا ہوں -آگاہ انسان کی نظر یہ کیا کہہ رہا ہے پہ نہیں بلکہ کیوں کہہ رہا ہے پہ رہتی ہے اور یہی وہ اذیت کن مرحلہ ہے کہ جی چاہتا ہے رومال میں روپوش ہو جایا جائے -کیا فائدہ ایسے مسلمانوں کو جاننے کا جن کے پاس اسلام کی سوائے رسم مسلمانی کے کچھ نہ ہو -انھیں کیوں جانا جائے جو ایمانی تقاضے کے تحت آپ سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبّت تو نہ رکھیں لیکن ایک زنانی کے لیے محض شیطانی مفروضے پر آپ سے رقابت رکھنے کے لیے ہمہ وقت آمادہ رہیں -یہ لوگ اس قابل ہیں کہ رقابت کے دوزخ میں جلتے رہیں-یہ لوگ اس لائق ہیں کہ انھیں ان کے بازاری نام سے پکارا جائے جو ناقابل تحریر ہے -
 

سیما علی

لائبریرین
رومال میں روپوش ہو جایا جائے -کیا فائدہ ایسے مسلمانوں کو جاننے کا جن کے پاس اسلام کی سوائے رسم مسلمانی کے کچھ نہ ہو -انھیں کیوں جانا جائے جو ایمانی تقاضے کے تحت آپ سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبّت تو نہ رکھیں لیکن ایک زنانی کے لیے محض شیطانی مفروضے پر آپ سے رقابت رکھنے کے لیے ہمہ وقت آمادہ رہیں
بہت تلخ حقیقت ۔سچ کہا ہے بالکل یہی دل کہتا رومال میں روپوش ہوجایا جائے !!!!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آگہی اور دیدۂ بینا ایک نہایت تکلیف دہ چیز ہے -ایک بزرگ چہرے پہ کپڑا ڈالے پھرتے تھے کس نے وجہ پوچھی تو فرمایا مجھے ارد گرد کے انسان اپنی باطنی حالت میں نظر آتے ہیں -کوئی لومڑی ،کوئی گیدڑ کوئی سور نظر آتا ہے- میں نہیں چاہتا کہ انسانیت کا یہ روپ دیکھوں -اسی لیے کپڑا ڈالے رہتا ہوں -آگاہ انسان کی نظر یہ کیا کہہ رہا ہے پہ نہیں بلکہ کیوں کہہ رہا ہے پہ رہتی ہے اور یہی وہ اذیت کن مرحلہ ہے کہ جی چاہتا ہے رومال میں روپوش ہو جایا جائے -کیا فائدہ ایسے مسلمانوں کو جاننے کا جن کے پاس اسلام کی سوائے رسم مسلمانی کے کچھ نہ ہو -انھیں کیوں جانا جائے جو ایمانی تقاضے کے تحت آپ سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبّت تو نہ رکھیں لیکن ایک زنانی کے لیے محض شیطانی مفروضے پر آپ سے رقابت رکھنے کے لیے ہمہ وقت آمادہ رہیں -یہ لوگ اس قابل ہیں کہ رقابت کے دوزخ میں جلتے رہیں-یہ لوگ اس لائق ہیں کہ انھیں ان کے بازاری نام سے پکارا جائے جو ناقابل تحریر ہے -
درست کہا ۔ خصلت سر چڑھ کے بولتی ہے۔
ظاہر اور باطن کے آپس میں میل نہ رکھنے والے ایسے رویوں سے جب آگاہی ہو جاتی ہے تو ہم شرمندہ ہوتی انسانیت کو بس دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک انفرادی طور پر سب خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہ کریں اجتماعی تبدیلی بہتری کی صورت کیسے آئے گی ۔
اللہ پاک ہمیں اعمال صالح کی توفیق عطاا فرمائیں اورہمیں ہمارے ظاہر اور باطن کو ایک رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
 
Top