آج کی بات

سیما علی

لائبریرین
لگ بھگ ہر شخص دیانتدار ہوسکتا ہے مگر سو فیصد دیانت بہت مشکل ہے اور زندگی کے لیے بہت زیادہ قیمتی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ صحیح معنوں میں دیانتدار ہیں تو آپ کے ہر لفظ سے حقیقی جذبات و احساسات کا اظہار ہوتا ہے اور ہر ایک آپ کی قدر کرتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مہنگائی میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہی ہورہا ہے اور ہر چیز ہی لگتا ہے مہنگی ہوچکی ہے، تو ایسے میں ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کا خیال ناممکن محسوس ہوتا ہے، مگر یہ رویہ بڑھاپے میں آپ کو ہی مشکل مٰں ڈال سکتا ہے۔ اگر آپ ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کو التوا میں ڈال رہے ہیں تو ایسا آپ کو لاکھوں روپے کے نقصان کا شکار بنا دے گا، تو ابھی سے بچت شروع کردیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
مطالعہ ان چند بہترین عادات میں سے ایک ہے جو آپ اپنا سکتے ہیں، یہ آپ کو ذہن کو تیز بنانے کی ضمانت تو ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ ذہنی تناﺅ اور ڈُریشن کو بھی کم کرتا ہے۔ اس عادت سے الفاظ کا ذخیرہ بھی بڑھتا ہے جبکہ جذباتی ذہانت کو بھی فائدہ ہوتا ہے
 

یاسر شاہ

محفلین
دل میں ایک بات آئی کہ کیسے پتا چلے کہ رمضان میں میں سرخرو ہوا کہ نہیں۔ آیا میری بخشش ہوئی بھی کہ نہیں ۔دل میں دوسری بات آ ئی کہ شب قدر میں چار لوگ جن کی بخشش نہیں ہوتی ان میں کا ایک کینہ پرور ہے، اگر دل سے پرانی نفرتیں ختم نہیں ہوئیں اور ڈیپ فریزڈ ہیں، تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے اور علامت ہے محرومی کی ۔کوئی فرشتہ آ کر تو رپورٹ کارڈز بانٹنے سے رہا ۔دل میں کالا ہے تو جانو دال میں کالا ہے۔لیکن اب بھی وقت نہیں گیا جب تک سانس ہے چانس ہے ۔

ظالم ابھی ہے فرصت توبہ نہ دیر کر
وہ بھی گرا نہیں جو گرا پھر سنبھل گیا
 

سیما علی

لائبریرین
جب مجھے پتا چلا کہ ننگی زمین اور مخمل کے گدوں پر سونے والوں کے خواب ایک جیسے ہوتے ہیں تو میں خدا کے انصاف پر یقین آ گیا۔
خلیل جبران۔
 

سیما علی

لائبریرین
عزت کے لیے ہم بھاگے پھرتے ہیں، اور عزت کی چابی ہمارے اندر ہی کہیں چھپی ہوتی ہے، وہ ایسے کہ جب ہم دوسروں کی عزت کرتے ہیں تو رب کریم ہماری عزت کی حفاظت کرتے ہیں، لوگ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا پسند کرتے ہیں، ہم سے (positive vibes) مثبت شعائیں نکلتی ہیں اور آخر کار ہم اپنی عزت کرنا جان جاتے ہیں الحمداللہ۔
 

سیما علی

لائبریرین
وقت گزاری کی روش اور ذاتی خوشی اتنی اہم ہے کہ دوسروں کا سکون غیر اہم ہو گیا ہے…
ہم سب ”ہم ” نہیں رہے ”میں ” ہو گے ہیں.
جبکہ ہم اجتماعی زندگی کی بنیاد ہے.
اور یہی ہم اجنبی ہو گیا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
لفظوں میں آدھی سے زیادہ تاثیر لہجوں سے آتی ہے،

بڑی بڑی باتیں کہنے کے بجائے اپنے لہجوں پر غور کریں اور انہیں اچھا کرلیں
 

سیما علی

لائبریرین
بحث برائے بحث نہیں ہونا چاہے .. ایسا نہ ہو کہ آپ اصل مقصد سے ہٹ کر صرف اس بحث برائے بحث میں پھنس جائیں … اور اس بات کا ادراک ہی کھو بیٹھیں کہ آپ اصل میں سچ تک پہنچنے کہ لئے اس گفتگو کا حصّہ بنے تھے.. اس کے بالمقابل جیسے ہی صحیح بات کا ادراک ہو تو اسے مان لینا چاہیے .. چاہے اس سے اپنے اوپر ہی زک پڑے… بحث صرف مکالمہ کی رہے .. جنگ نہ بنے بلکہ مکالمہ ہی رہے.. نہ گریبان تک ہاتھ پہنچے.. نہ کسی کی عزت پر حرف آئے .. پگڑی پونجی سب محفوظ رہے
 

سیما علی

لائبریرین
اگر انسان کی شخصیت میں عاجزی نہ ہو تو معلومات میں اضافہ علم کو نہیں بلکہ تکبر کو جنم دیتا ہے." اللہ کریم ہمی۔۔۔۔ں تکبر جیسی بری خصلت سے بچائے.❣️
آمین
 
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا جائے چاہے کتنے ہی مشکل حالات کیوں نہ ہوں پھر بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاھئیے ہر رات کے بعد دن ضرور آتا ہے مشکل کے بعد آسانی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
جن کی نگاہوں میں طیبہ و نجف کا سرمہ ہو، جن کے ہاتھوں میں دامنِ مصطفیٰ ﷺ ہو؛ وہ بے راہ نہیں ہوتے۔ وہ اپنی حقیقت یعنی اسلام سے پختگی سے وابستہ رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 
Top