آج کی بات

سیما علی

لائبریرین
مالی دا کم پانی دینا پہر پہر مشکا ں پاوے
مالک دا کم پھل پھول لاڑاں لاوے یا نہ لاوے
(کلام میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لوہا کبھی خراب نہیں ہوتا ، وہ ہمیشہ اپنے ہی زنگ سے برباد ہوتا ہے۔ اسی طرح کسی انسان کو بھی اس کی اپنی سوچ کے سوا کوئی برباد نہیں کر سکتا۔ خود کو اچھا بنانا ہے تو اپنی سوچ کو اچھا بنائیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انسان کا عروج و زوال دونوں حالتوں میں گناہوں سے بچنا مشکل ہے۔
عروج میں انسان تکبر کرتا ہے۔
اور زوال میں ناشکری۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہم سب کو دونوں حالتوں میں گناہوں سے بچائے۔
 

شرمین ناز

محفلین
ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ہو کر ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺑﺪ ﻧﻈﺮﯼ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﻭ ،
" ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ، ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻧﻈﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﭨﮫ ﮨﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ، ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ .. ؟؟؟ "
ﺑﺰﺭگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺭﺍﺯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻭ
ﯾﮧ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﻓﻼﮞ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﻮ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺁﺅ ﺟﻮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﺮﮮ ﭘﺮ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﺷﺮﻁ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﮧ ﮔﺮﮮ ...
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺮﮮ ﮔﺎ ، ﺍس ﺑﺰﺭگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺳﺎ ﺁﺩﻣﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﮔﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻗﻄﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻭﮨﯿﮟ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﻭ ﺟﻮﺗﮯ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﮔﺎ ..
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮨﮯ ، ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ...
ﺍﺏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺳﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﻮ ﮔﺮﺍﺋﮯ ﻭﮦ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﻮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺎ ، ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭﮦ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﻈﺮ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﺘﺎ ﺋﯿﮟ ...,
ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﮔﺮﺍ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﺷﮑﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﺩﻭﺩﮪ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﮔﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﮔﺮﺗﺎ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﻭ ﺟﻮﺗﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ، ﺍﺳﻠﯿﺌﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﯿﺎ ...
ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ
" ﯾﮩﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺣﺎﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﭘﺮ ﻧﮕﺎﮦ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﭼﮭﻠﮑﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﮔﻨﺎﮦ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﭼﮭﻠﮏ ﮔﯿﺎ ، ﻧﻈﺮ ﺑﮩﮏ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻥ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ...
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺯ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﯾﺸﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﺪ ﻧﻈﺮﯼ ﻧﮧ ﮨﻮ-
 

سیما علی

لائبریرین
مطلب اور غرض کے رشتے "کوئلے" کی طرح ہوتے ہیں جب کوئلہ گرم ہوتا ہے تو ہاتھ جلا دیتا ہے اور جب ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہاتھ کالے کر دیتا ہے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
UxCOgt8.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
✍بچہ بڑا ہو کر
سمجھ جاتا ہے
کہ ابا کی پابندیاں
ٹھیک ہی تھیں
اور بندہ مرنے کے بعد
سمجھ جائے گا
کہ اس کے رب کی
پابندیاں ٹھیک تھیں!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
✍تہجد پڑھتے ہیں
مگر اپنے بھائی
سے بول چال
نہیں رکھتے
ہر نیک کام کرتے ہیں
مگر غیبت
نہیں چھوڑتے
اپنی نیکیاں
ایسی تھیلی میں
جمع نہ کریں
جس میں سوراخ ہو!!!!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
✍زبان دراز لوگوں سے
ڈرنے کا
کوئی فائدہ نہیں
وہ تو شور ڈال کر
اپنی بھڑاس
نکال لیتے ہیں
لیکن ڈرو
ان لوگوں سے
جو سہہ جاتے ہیں
کیونکہ وہ معاملہ
اللہ کے سپرد
کر دیتے ہیں
جہاں ناانصافی کی
گنجائش نہیں ہوتی
وہاں دیر ہے
اندھیر کبھی نہیں!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
✍اگر آپ
سوچ رہے ہیں کہ....
ہر چیز
آپ کے ہاتھوں سے
نکل رہی ہے
اور حالات
آپ کے موافق
نہیں ہیں
تو ایک دفعہ
اس درخت کے
بارے میں ضرور سوچنا
جو ایک ایک کر کے
اپنے تمام پتے
کھو دیتا ہے
لیکن پھر بھی
کھڑا رہتا ہے
اس امید پر کہ...
بہار کے دن آئیں گے
 

یاسر شاہ

محفلین
اگر آپ کا کوئی نظریہ نہیں تو آپ کو چاپلوسیاں کرنی پڑیں گی اور اگر چاپلوسیوں سے آپ بیزار ہیں تو ایک نظریہ رکھنا پڑے گا-کیا خوب کہا اقبال نے :

وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

بعض لوگ ہر مباحثے میں اکثریت یا طاقتور کی رائے اپنا کر سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا نظریہ ہے حالانکہ یہ بھی چاپلوسی ہے نظریہ نہیں -نظریہ تو یہ ہے ،کیا خوب کہا مولانا جوہر نے :

توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے
یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہم میچور کب ہوتے ہیں؟
جب ہمارا علم وسیع، زبان خاموش، دوست محدود، آرام کم اور محنت زیادہ ہو جاتی ہے۔
ہم بحث میں نہیں پڑتے, چاہے موقف درست ہو۔
معاف کرنا شروع، ہر کسی کے مشورے پر عمل کرنا بند اور تنقید کا برا منانے کی بجائے صرف مسکرا دیتے ہیں۔
اور نقصان دہ شخص سے دور ہو جاتے ہیں فوراً۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہر لمحے میں کچھ مثبت ضرور ہوتا ہے،
کچھ سکون دینے والا، کچھ سچ،
اور جب انسان مثبت سوچ اور زندگی کی تلاش میں نکلتا ہے، تو وہ واپس مایوس نہیں لوٹا کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
مانگنے والے کو دیتے ہوئے یہ مت دیکھو کہ وہ اسکا حقدار ہے کہ نہیں کیونکہ بہت سی چیزوں کے تم حقدار نہیں ہو جو تمہارے پاس ہیں۔واصف علی واصف
 
Top