آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
کہہ دو کہ : اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
‏ ﴿سورۃالزمر ،۵۳﴾
 

یاسر شاہ

محفلین
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے، اور اُس کے دِل میں جو خیالات آتے ہیں، اُن (تک) سے ہم خوب واقف ہیں، اور ہم اُس کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں،
‏سورۃ ق آیت نمبر 16
0soLy4A.jpg
ماشاء اللہ ۔اسی طرح تصویری شکل میں خوبصورت اصل آیت کا متن بھی پیش کردیا کریں تو اور نافع ہوگا۔
فونٹ تو پتا نہیں شاید عربی متن کو توڑ پھوڑ دیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
rumE4NH.jpg


ترجمہ​

کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے۔ معبود برحق جو بےنیاز ہے۔ وہ نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ترجمہ:
تم کہو: میں تمام لوگوں کے رب کی پناہ لیتا ہوں ۔تمام لوگوں کا بادشاہ ۔تمام لوگوں کا معبود ۔باربار وسوسے ڈالنے والے، چھپ جانے والے کے شر سے(پناہ لیتا ہوں )۔وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔جنوں اورانسانوں میں سے۔
IsGyIYP.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
gOysfId.jpg

اور آسمان کو ہم نے قوّت سے بنایا ہے، اور ہم یقینا وسعت پیدا کرنے والے ہیں۔ اور زمین کو ہم نے فرش بنایا ہے، چنانچہ ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں! اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے پیدا کئے ہیں، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
‏سورۃ الذاریات
 

سیما علی

لائبریرین
lSJIN3P.jpg

کمبلی اوڑھنے والے (رسول(صل اللہ علیہ والہ وسلم ))۔ (1) رات کو(نماز میں) کھڑے رہا کیجئے مگر (پوری رات نہیں بلکہ) تھوڑی رات۔ (2) یعنی آدھی رات یا اس میں سے بھی کچھ کم کر دیجئے۔ (3) یا اس سے کچھ بڑھا دیجئے! اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (اور واضح کر کے) پڑھا کیجئے! ۔ (4) بےشک ہم آپ(ص) پر ایک بھاری کلام ڈالنے والے ہیں۔ (5) بےشک رات کا اٹھنا سخت روندتا ہے (اور سخت کوفت کا باعث ہے) مگر ذکر (خدا اور قرآن خوانی) کیلئے زیادہ موزوں اور ٹھیک ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
oFvInUf.jpg

سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور اندھیرا اور اجالا بنایا، پھر بھی یہ کافر اوروں کو اپنے رب کے ساتھ برابر ٹھہراتے ہیں۔

اللہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک وقت مقرر کر دیا، اور اس کے ہاں ایک مدت مقرر ہے، تم پھر بھی شک کرتے ہو۔

اور وہی ایک اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی، تمہارے ظاہر اور چھپے سب حال جانتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں جو ان کے سامنے آئی ہو اور انہوں نے منہ نہ موڑا ہو۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
4AF4Udy.jpg

وہ ذات با برکت ہے جس کے ہاتھ میں سب حکومت ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔
جس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے، تو رحمان کی اس صنعت میں کوئی خلل نہ دیکھے گا، تو پھر نگاہ دوڑا کیا تجھے کوئی شگاف دکھائی دیتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِيْنَ
اور (اے پیغمبر !) ہم نے تمہیں سارے جہانوں کیلئے رحمت ہی رحمت بنا کر بھیجا ہے
: وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَ: «اور (اے نبی!) ہم نے نہیں بھیجا ہے آپ کو مگر تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر۔»
﴿سورۃ الانبیاء، ۱۰۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
NUuoPnN.jpg

پس ہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں ان (آیتوں) کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہیں ‏اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں ‏اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
‏(سورہ السجدہ : آیت نمبر 15۔۔۔۔
 
Top