آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
‏﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾

‏بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

‏﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
*شیطان تمہارا دشمن!*
‏🔹 *لوگو! اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے تمہیں زندگانی دنیا دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز شیطان تمہیں غفلت میں ڈالے۔ یاد رکھو!شیطان تمھارا دشمن ہے تم اسے دشمن جانو وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وہ سب جہنم واصل ہوجائیں۔*🔹
‏📗«سورۃ فاطر- 5,6
 

سیما علی

لائبریرین
‏(لوگو!) تمہارے پاس ایک ایسا رسول آیا ہے جو تمہی میں سے ہے، جس کو تمہاری ہر تکلیف بہت گراں معلوم ہوتی ہے، جسے تمہاری بھلائی کی دُھن لگی ہوئی ہے، جو مؤمنوں کے لئے انتہائی شفیق، نہایت مہربان ہے۔

‏﴿سورۃ التوبۃ ، ۱۲۸
 

سیما علی

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے۔

‏ ﴿سورۃ آل عمران، ۳۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏(مسلمانو!) تم نہ توکمزور پڑو، اور نہ غمگین رہو ۔ اگر تم واقعی مؤمن رہو تو تم ہی سربلند ہوگے۔
‏﴿سورۃ آل عمران، ۱۳۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا، نہ کسی سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی، نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ لیا جائے گا، اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی۔

‏ ﴿سورۃ البقرۃ، ۴۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور (اے پیغمبرﷺ!)جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو(آپ ان سے کہہ دیجئے کہ)میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکار تا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں۔لہٰذاوہ بھی میری بات دِل سے قبول کریں، اور مجھ پر اِیمان لائیں، تاکہ وہ راہِ راست پر آجائیں۔

‏ (سورۃ البقرۃ،۱۸۶)
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 55​

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَ۔نَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ‌ۚ​

ترجمہ:​

بیشک اہل جنت آج دلچسپ مشغلوں میں خوش و خرم ہوں گے
 

سیما علی

لائبریرین
[سورۃ فاطر، 35:28]
‏اِنَّمَا یَخۡشَی اللّٰہَ مِنۡ عِبَادِہِ الۡعُلَمٰٓؤُا ؕ

‏ترجمہ: الله سے، اس کے بندوں میں سے، وہی ڈرتے ہیں جو "علم" رکھنے والے ہیں.
 

سیما علی

لائبریرین
Z3qCAW8.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اور مچھلی والے (پیغمبر یعنی یونس علیہ السلام) کو دیکھو! جب وہ خفا ہوکر چل کھڑےہوئے تھے،اور یہ سمجھےتھے کہ ہم ان کی کوئی پکڑ نہیں کریں گے۔ پھر انہوں نے اندھیریوں میں سے آواز لگائی کہ:
‏(یا اللہ!) تیرےسوا کوئی معبود نہیں،تو ہر عیب سے پاک ہے۔ بیشک میں قصوروار ہوں۔

‏﴿الانبیاء، ۸۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏تو اللہ ہی (سب سے) بلند شان والا ہے جو سب کا حقیقی بادشاہ ہے، اور اس سے قبل کہ آپ کی طرف پوری وحی کی جائے آپ قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کریں، اور( یوں دعا) کہو کہ اے میرے رب ! میرے علم کو زیادہ کر دے"
‏القرآن
‏ سورۃ نمبر 20 طه
‏آیت نمبر 114
 

سیما علی

لائبریرین

255. اللہ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے (سارے عالم کو اپنی تدبیر سے) قائم رکھنے والا ہے، نہ اس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے، کون ایسا شخص ہے جو اس کے حضور اس کے اِذن کے بغیر سفارش کر سکے، جو کچھ مخلوقات کے سامنے (ہو رہا ہے یا ہو چکا) ہے اور جو کچھ ان کے بعد (ہونے والا) ہے (وہ) سب جانتا ہے، اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے، اس کی کرسیء (سلطنت و قدرت) تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے، اور اس پر ان دونوں (یعنی زمین و آسمان) کی حفاظت ہرگز دشوار نہیں، وہی سب سے بلند رتبہ بڑی عظمت والا ہے۔۔۔۔۔۔

سورہ البقرہ

255

 

سیما علی

لائبریرین
‏اُس دن (کو یاد رکھو) جب ہم اِن سب کو اِکٹھا کریں گے، پھرجن لوگوں نے شرک کیا ہوگا ان سے پوچھیں گے کہ: ’’کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کے بارے میں تم یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ خدائی میں اللہ کے شریک ہیں؟
‏ ﴿سورۃ الانعام، ۲۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوْآ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَآ أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا ً وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا﴾ [الإسراء: 23، 24]

ترجمہ: اور تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ بجز اس کے کسی کی عبادت مت کرو، اور تم (اپنے) ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو، اگر تیرے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جاویں سو ان کو کبھی (ہاں سے) ہوں بھی مت کرنا اور نہ ان کو جھڑکنا ، اور ان سے خوب ادب سے بات کرنا ، اور ان کے سامنے شفقت سے، انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں دعا کرتے رہنا کہ اے پروردگار ان دونوں پر رحمت فرمائیں جیساکہ انھوں نےمجھ کو بچپن میں پالا پرورش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور تمہارےلئےوہ کشتیاں اور چوپائےبنائےجن پر تم سواری کرتےہو،تاکہ تم انکی پشت پر چڑھو،پھرجب ان پر چڑھ کربیٹھ جاؤ تو اپنےپروردگار کی نعمت کو یاد کرو،اور یہ کہو کہ پاک ہےوہ ذات جس نےاس سواری کوہمارےبس میں دے دیا،ورنہ ہم میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اس کوقابو میں لاسکتے۔
‏﴿الزخرف،۱۲-۱۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچائی کا دِین دے کر بھیجا ہے تاکہ وہ اُسے تمام دُوسرے دِینوں پر غالب کردے، چاہے مشرک لوگوں کو یہ بات کتنی بُری لگے۔
‏﴿سورۃ الصف، ۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کےساتھ کیسا معاملہ کیا؟
‏کیا اُس نے ان لوگوں کی ساری چالیں بیکار نہیں کردی تھیں؟
‏ اور اُن پر غول کے غول پرندے چھوڑ دئیے تھے،
‏جو ان پر پکی مٹی کےپتھر پھینک رہےتھے،
‏چنانچہ اُنہیں ایسا کرڈالا جیسے کھایا ہوا بھوسا۔
‏﴿سورۃ الفیل﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏▫️اور تمہاری یہ امت یقینا امت واحدہ ہے اور میں تمہارا رب ہوں لہٰذا مجھ ہی سے ڈرو۔

‏📚 سورہ المؤمنون آیت 52
 

سیما علی

لائبریرین
اَنۡفِقُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا کَسَبۡتُمۡ
‏👈🏻 جو مال تم کماتے ہو اور جو کچھ ہم نے تمہارے لیے زمین سے نکالا ہے اس میں سے عمدہ حصہ (راہ خدا میں)خرچ کرو۔
‏📗 قرآن کریم | سورہ بقرہ | آیت 267
 
Top