آج کی آیت

تمہارے دوست نہیں مگر اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے (ف۱۴۵) کہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں(ف۱۴۶) ترجمہ دعوت اسلامی
یہ ترجمہ بہتر لگ رہا ہے
لگنا اور ہونے میں بہت فرق ہے
اِس کے لئے ایسا شخص جو کہ قرآن کو عربی سے اردو زبان سمجھنے میں مہارت رکھتا ہو
وہ ہی درست جواب دے سکتا ہے
 
جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اسی کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں کیا (یہ حالت دیکھ کر) اُنہیں عقل نہیں آتی؟
سورۃ یس 68
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن مجید سورۃ النور24 آیت نمبر18

یاد رکھو جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے.
 
حمد اُس خدا کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اُسی کے لیے حمد ہے۔ وہ دانا اور باخبر ہے۔
(سورۃ سبا 1)
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں۔(سورة التحريم۔آیت نمبر6)
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيۡطٰنُ يُخَوِّفُ اَوۡلِيَآءَهٗ فَلَا تَخَافُوۡهُمۡ وَخَافُوۡنِ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ درحقیقت یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، لہٰذا اگر تم مؤمن ہو تو ان سے خوف نہ کھاؤ، اور بس میرا خوف رکھو۔ ﴿سورۃ آل عمران، ۱۷۵﴾
 
ہم نے اُنہیں (اِن مویشیوں کو) اِس طرح ان لوگوں کے بس میں کردیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں کسی کا گوشت کھاتے ہیں
سورۃ یس 72
 

سیما علی

لائبریرین
27-28

یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ(۲۷)ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ(۲۸)
ترجمہ: کنزالعرفان
اے اطمینان والی جان۔اپنے رب کی طرف اس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔
تفسیر: ‎صراط الجنان

{یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُ: اے اطمینان والی جان۔} کفار کے عذاب اور انجام کو بیان کرنے کے بعد اب ان لوگوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جن کی زندگی اللّٰہ تعالیٰ پر سچے ایمان اور اطاعت و عبادت میں گزری، یادِ الٰہی جن کے دلوں کا قرار تھا اور ذکر ِ خدا سے جن کے دلوں کو سکون ملتا تھا، جو ایمان اوریقین پر ثابت قدم رہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سرِتسلیم و اطاعت خَم کرتے رہے۔ ان حضرات سے موت کے وقت کہا جائے گا:اے اطمینان والی جان! اور ایک قول کے مطابق یہ کلام آخرت میں ہوگا۔
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختی کرو۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت بری جگہ ہے۔(سورة التحريم۔آیت نمبر9)
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ۔
(سورة التحريم۔آیت نمبر10)
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ ما نیے!اور جو ایذاء ( ان کی طرف سے پہنچے ) اس کا خیال بھی نہ کیجئے اللہ پر بھروسہ کیئے رہیں کافی ہے اللہ تعالٰی کام بنانے والا ۔ (سورۃ الاحزاب آیت 48
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی۔

(سورة الملك۔آیت نمبر4)
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ المص

﴿۲﴾ (اے محمدﷺ) یہ کتاب (جو) تم پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے تمہیں تنگ دل نہیں ہونا چاہیئے، (یہ نازل) اس لیے (ہوئی ہے) کہ تم اس کے ذریعے سے (لوگوں) کو ڈر سناؤ اور (یہ) ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے۔

(سورة الملك۔آیت نمبر9)
 

سیما علی

لائبریرین
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو (اے مخاطب!) تو اسے دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے جھک جاتا، پھٹ کر پاش پاش ہوجاتا، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان کر رہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں۔
(سورۃ الْحَشْر، 59 : 21)
 

سیما علی

لائبریرین
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحۡمَۃٌ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
(یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے)
 
Top