آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ ( 43 )
وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ ( 44 )
اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے۔

سورۂ مدثر 44-43
 

سیما علی

لائبریرین
وَكُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِيْنَ (45)
اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیا کرتے تھے۔
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّيْنِ (46)
اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے۔
سورہ المدثر 46-45
 

سیما علی

لائبریرین
حَتّ۔ٰٓى اَتَانَا الْيَقِيْنُ (47)
یہاں تک کہ ہمیں موت آپہنچی۔
فَمَا تَنْفَعُهُ۔مْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِيْنَ ۔48
پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے ۔۔
سورہ المدثر 48-47
 

سیما علی

لائبریرین
فَمَا لَ۔هُ۔مْ عَنِ التَّذْكِ۔رَةِ مُعْرِضِيْنَ (49)
پس انہیں کیا ہو گیا کہ وہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
كَاَنَّ۔هُ۔مْ حُ۔مُ۔رٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ (50)

گویا کہ وہ بدکنے والے گدھے ہیں۔
سورہ المدثر 50-49
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ (51)
جو شیر سے بھاگے ہیں۔
بَلْ يُرِيْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْ۔هُ۔مْ اَنْ يُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً (52)

بلکہ ہر ایک آدمی ان میں سے چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے دیے جائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
كَلَّا ۖ بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ (53)
ہرگز نہیں، بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔

كَلَّآ اِنَّهٝ تَذْكِ۔رَةٌ (54)
ہرگز نہیں، بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَ۔رَهٝ (55)
پس جو چاہے اس کو یاد کر لے۔

وَمَا يَذْكُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّشَآءَ اللّ۔ٰهُ ۚ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ (56)

اور کوئی بھی یاد نہیں کرسکتا مگر جبکہ اللہ ہی چاہے، وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی بخشنے والا ہے۔

(74) سورۃ المدثر (مکی — کل آیات 56)​

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین

(73) سورۃ المزمل (مکی — کل آیات 20)

بِسمہ اللہ الرحمنِ الرحیم​

يَآ اَيُّ۔هَا الْمُزَّمِّلُ (1)
اے چادر اوڑھنے والے۔

قُمِ اللَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا (2)
رات کو قیام کر مگر تھوڑا سا حصہ۔

نِّصْفَهٝٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا (3)
آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا سا حصہ کم کر دے۔

اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَ۔رْتِيْلًا (4)
یا اس پر زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو۔

اِنَّا سَنُلْقِىْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا (5)
ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّا سَنُلْقِىْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا (5)
ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں۔
اِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِىَ اَشَدُّ وَطْئًا وَّاَقْوَمُ قِيْلًا (6)
بے شک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ لَكَ فِى النَّ۔هَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا (7)
بے شک دن میں آپ کے لیے بڑا کام ہے۔

وَاذْكُرِ اسْ۔مَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَيْهِ تَبْتِيْلًا ۔8

اور اپنے رب کا نام لیا کرو اور سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف آجاؤ۔
 

سیما علی

لائبریرین
رَّبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَآ اِلٰ۔هَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا (9)
وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس اسی کو کارساز بنا لو۔

وَاصْبِ۔رْ عَلٰى مَا يَقُوْلُوْنَ وَاهْجُرْهُ۔مْ هَجْرًا جَ۔مِيْلًا (10)
اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں عمدگی سے چھوڑ دو۔
سورۂ مزمل 10-9
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
وَذَرْنِىْ وَالْمُكَذِّبِيْنَ اُولِى النَّعْمَةِ وَمَهِّلْ۔هُ۔مْ قَلِيْلًا (11)
اور مجھے اور جھٹلانے والے دولت مندوں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مدت و مہلت دو۔

اِنَّ لَ۔دَيْنَآ اَنْكَالًا وَّجَحِ۔يْمًا (12)

بے شک ہمارے پاس بیڑیاں اور جہنم ہے۔
سورۂ مزمل 12-11
 

سیما علی

لائبریرین
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّّعَذَابًا اَلِيْمًا (13)
اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب۔

يَوْمَ تَ۔رْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيْبًا مَّهِيْلًا (14)

جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے۔
سورۂ مزمل 14-13
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ۔آ اَرْسَلْنَآ اِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ اَرْسَلْنَآ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا (15)
ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا ایک رسول بھیجا ہے کہ جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔

فَ۔عَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنَاهُ اَخْذًا وَّبِيْلًا (16)

پھر فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت پکڑ سے پکڑ لیا۔
سورہ مزمل ۔16-15
 

سیما علی

لائبریرین
فَكَ۔يْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُ۔مْ يَوْمًا يَّجْعَلُ الْوِلْ۔دَانَ شِيْبًا (17)
پھر تم کس طرح بچو گے اگر تم نے بھی انکار کیا اس دن جو لڑکوں کو بوڑھا کر دے گا۔

اَلسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌ بِهٖ ۚ كَانَ وَعْدُهٝ مَفْعُوْلًا 18
اس دن آسمان پھٹ جائے گا، اس کا وعدہ ہو کر رہے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا ( 19 ) مزمل - الآية 19
یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے
إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ اللَّهِ ۙ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( 20 ) مزمل - الآية 20
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے۔۔۔
سورہ مزمل 19-20
 
Top