آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سارا ، سویاں خود بنائی ہیں کیا ؟ میں ناشتہ کر چکی ، ابھی بجلی موجود ہے تو یہاں کے کچھ کام نبٹانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ اور فلو سے بھی نمٹنا پڑ گیا ہے ان دنوں اپنی کوتاہی سے :)

نہ میں میٹھا شوق سے بناتی ہوں نہ ہی کھاتی ہوں اگر کوئی بنا دے تو چکھ لیتی ہوں۔۔بھابھی نے بنائی تھی انہیں میٹھا بہت پسند ہے اکثر کچھ نہ کچھ بناتی رہتی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔

کچڑی بنا رہی ہوں ساتھ سفید چنے۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
آج گھر میں چقندر پک جائیں تو مزا آ جائے۔ مگر کیسے؟ لا کر دیا ہوتا تو پکتا نا۔ خیر دل بہت چاہ رہا ہے۔ اتوار کو سہی۔

آج کسی نے چقندر پکانا ہے کیا؟


شمشاد بھائی یہ مزا ہوتا ہے یا مزہ؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
لغت میں دونوں طرح سے لکھا ہے مزا بھی مزہ بھی، یہ لفظ فارسی سے اردو میں آیا، اسم ہے اور مذکر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک تو کچھ نہیں کھایا، رات کے دس بج گئے ہیں، خاتونِ خانہ درس پر گئی ہوئی ہیں۔ اب واپس آئیں گی تو کچھ کھانے کو ملے گا۔ ویسے شنید ہے کہ گھر میں دال پکا کر گئی تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیالی پلاؤ بھی اچھی چیز ہے، خیال کے لیے خاصا تقویت والا ہے۔

کڑی اچھی یاد دلائی۔ بنواتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top